Tag: air ambulance

  • مسجد الحرام میں نئے ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی کامیاب آزمائشی لینڈنگ

    مسجد الحرام میں نئے ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی کامیاب آزمائشی لینڈنگ

    سعودی عرب میں مسجد الحرام کی تیسری منزل پر نئے ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ کی کامیاب آزمائشی لینڈنگ کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس سروس کیلیے تیار کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے 23 ویں متبرک شب (ممکنہ شب قدر) مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ہوئی۔

    وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کی 23 ویں شب مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی۔ یہ زائرین بیرون ملک کے علاوہ اندرون ملک سے بھی مکہ مکرمہ آئے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ 22 رمضان کو 5 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ زائرین نے مقدس مسجد میں فجر کی نماز ادا کی جب کہ ظہر کی نماز ادا کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار اور 5 لاکھ 47 ہزار نے عصر کی نماز ادا کی۔

    ماہِ صیام کا آخری عشرہ، مسجد الحرام میں لاکھوں زائرین کی آمد

    مغرب کی نماز میں زائرین کی تعداد بڑھ گئی اور 7 لاکھ 10 ہزار زائرین نے نماز مغرب ادا کی۔ عشا اور نماز تراویح کے وقت 7 لاکھ 32 ہزار زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

  • سعودی عرب: عازمین حج کیلئے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز

    سعودی عرب: عازمین حج کیلئے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز

    سعودی عرب میں وزارت حج و دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے حج انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے مسجد الحرام کے اطراف ٹاورز سے ایئرایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے۔

    وزیر صحت اور اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد الجلال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزارت کی جانب سے اُٹھایا جانے والا یہ اقدام حج 2024 کے دوران عازمین کی سیفٹی، ان کی جان بچانے اور صحت خدمات کے حوالے سے مملکت کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

    حج کے دوران چلائے جانے والے یہ سروس ایک مربوط صحت نظام کا حصہ ہے جو ہنگامی کال موصول ہونے اور سروس فراہم کرنے سے شروع ہوکر مریض کے خصوصی صحت مرکز تک منتقل کرنے پر ختم ہوتی ہے۔

    ایئرایمبولینس سروس مختلف مقامات پر مریضوں تک تیزی سے پہنچنے، ہنگامی طبی خدمات کی فراہمی، اور مریضوں کو مختصر وقت میں صحت مراکز تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    اتھارٹی کی جانب سے رواں سال حج کے دوران تمام زخمیوں اور مریضوں تک پہنچنے کیلیے مسجد الحرام اور حج مقامات کے قریبی علاقے میں سات ہیلی کاپٹر فراہم کردیئے ہیں۔

    مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اطراف کے علاقے میں سروس کا آغاز کیا گیا ہے جسے عازمین حج تک پہنچنے کے لیے ایک اسٹریٹجک مقام سمجھا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر کسی کوداخل ہونے کی اجازت نہیں جبکہ مکہ مکرمہ جانے والوں کے پرمٹ کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

    مکہ مکرمہ میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد

    انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ شہر کے مرکزی مقامات کے علاوہ منی جانے والے راستوں پر متعدد چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

  • ایئر ایمبولینس کے لیے استعمال ہونے والے جدید طیاروں کی تصاویر سامنے آ گئیں

    ایئر ایمبولینس کے لیے استعمال ہونے والے جدید طیاروں کی تصاویر سامنے آ گئیں

    کراچی: پنجاب حکومت نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے اسکائی ونگز ایوی ایشن کی خدمات حاصل کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایئر ایمبولینس سروس کے سلسلے میں اہم پیش رفت کی ہے، اب صوبے مییں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

    ایئر ایمبولینس کے لیے استعمال ہونے والے جدید طیاروں کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں، جن میں ان طیاروں کے خد وخال دیکھے جا سکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسکائی ونگز نے پنجاب حکومت کے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لیے ٹینڈر کی کامیابی حاصل کی تھی، جس کے لیے 7 کمپنیوں کے درمیان مقابلہ تھا۔

    اسکردو کے لیے پی آئی اے کی پرواز ملتان میں کیوں اتاری گئی؟

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں مریضوں کی فوری منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • سعودی عرب : زخمی پاکستانی کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، ویڈیو دیکھیں

    سعودی عرب : زخمی پاکستانی کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، ویڈیو دیکھیں

    ریاض : سعودی عرب میں کام کے دوران ایک پاکستانی مزرود اونچائی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو کرنے کیلئے ایئر ایمبولینس پہنچ گئی۔

    مذکورہ پاکستانی کام کے دوران 12 میٹر کی بلندی سے گرا تو ساتھیوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو فون کیا تو عملے نے راستے میں رش کے باعث عام ایمبولینس کے بجائے ہیلی کاپٹر کی صورت میں ایئر ایمبولنس کو بھیج دیا اس تیز رفتار سروس کی وجہ سے محض 15 منٹ میں زخمی پاکستانی کو کنگ فہد اسپتال پہنچا دیا۔

    اس تمام واقعے کی وہاں موجود ایک یمنی باشندے نے ویڈیو بنائی اور سعودی محکمہ کی تعریف کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، جس پر لوگ تعریفانہ کلمات میں کمنٹس کررہے ہیں۔

    یمنی باشندے کا ویڈیو میں سعودی عرب کی شاندار سروس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہمارا پاکستانی ساتھی 12 میٹر کی بلندی سے نیچے گرا،اور ایئر ایمبولینس نے فوری طور پر پہنچ کر اس کی جان بچالی۔

    یمنی باشندے نے مزید کہا کہ اللہ اس کام کا نگہبان ہے، اللہ ساری انسانیت کا بادشاہ ہے۔ اللہ سعودی عرب کے حکمرانوں، اس کے لوگوں اور اس کی فوج کا ہے۔ خدا اس حیرت انگیز وفاداری کے ساتھ ہے۔

    یمنی کمنٹیٹر نے مزید کہا کہ مجھے کوئی یورپی ملک یا پڑوسی ملکوں میں سے کوئی ملک بتائیں جو 15 منٹ سے بھی کم وقت میں ایک پاکستانی مزدور کی مدد کے لیے ائیر ایمبولینس بھیج دے۔ اسے انسانیت سے ہمدردی اور وفاداری کہتے ہیں۔

  • سندھ پولیس کے زخمی اہل کار کی ایئر ایمبولینس میں پہلی بار منتقلی، آئی جی سندھ کا بڑا قدم

    سندھ پولیس کے زخمی اہل کار کی ایئر ایمبولینس میں پہلی بار منتقلی، آئی جی سندھ کا بڑا قدم

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے حکم پر سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی زخمی اہل کار کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے رحیم یار خان سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایئر ایمبولینس کا استعمال کیا گیا ہے، سر پر گولی لگنے سے زخمی اہل کار کو ایئر ایمبولینس کی سہولت فراہم کی گئی۔

    کشمور میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر نبی بخش زخمی ہوا تھا، ڈاکٹرز نے جان بچانے کے لیے طبی امداد کی اور وینٹی لیٹر کا کہا، پولیس حکام کے مطابق سندھ پولیس نے اس سلسلے میں پہلی بار ایئر ایمبولینس کا استعمال کرتے ہوئے سب انسپکٹر نبی بخش کو رحیم یار خان سے کراچی منتقل کیا۔

    سب انسپکٹر نبی بخش کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس کا انتظام سندھ حکومت نے کر کے دیا تھا۔

    یاد رہے کہ غلام نبی میمن پہلے ایڈیشنل آئی جی کراچی تھے، جنھوں نے کراچی پولیس کے زخمی ہونے والے اہل کاروں کے لیے کراچی کے نجی اسپتال میں فوری علاج کے احکامات دیے تھے، اور اب وہ پہلے آئی جی بنے ہیں جنھوں نے ایک اہل کار کی جان بچانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کیا۔

  • عمرشریف کی امریکا منتقلی، ایئر ایمبولینس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی

    عمرشریف کی امریکا منتقلی، ایئر ایمبولینس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی

    کراچی : معروف کامیڈین عمرشریف کی امریکا منتقلی کیلیے فلپائن سے آنیوالی ایئر ایمبولینس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی ، ایئر ایمبولینس عمر شریف کو لیکر امریکا روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کے لئے فلپائن سے آنیوالی ایئر ایمبولینس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی ، ایئر ایمبولینس عمر شریف کو لیکر امریکا روانہ ہوگی ، اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    سی اے اے نے ائیر ایمبولینس کو لینڈنگ کی خصوصی اجازت دے رکھی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ایئر ایمبولینس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے معروف کامیڈین عمر شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے روانگی کے معاملے پر ایئرایمبولینس کے لیے رقم امریکی بینک کو منتقل کی گئی تھی۔

    خیال رہے عمرشریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے امریکا کی ایئرایمبولینس نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی جارہی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کےعلاج کیلئے4کروڑ جاری کئےگئےتھے جبکہ امریکا منتقلی کے لیے 2کروڑ 84لاکھ 98ہزار ادا کئے گئے۔

  • عمر شریف  کی امریکا منتقلی کیلئے ائیر ایمبولینس کی جلد پاکستان آمد متوقع

    عمر شریف کی امریکا منتقلی کیلئے ائیر ایمبولینس کی جلد پاکستان آمد متوقع

    کراچی : معروف کامیڈین عمر شریف کو امریکہ لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس اگلے 48 گھنٹوں میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمر شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے روانگی کے معاملے پر ایئرایمبولینس کے لیے رقم امریکی بینک کو منتقل کردی گئی رقم کی منتقلی کے بعد ایئرایمبولینس 48 گھنٹے میں پاکستان پہنچ جائے گی۔

    محکمہ صحت سندھ نے کل معروف فنکار اور اداکار عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کے حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کو خط لکھا تھا ، جس میں وفاقی حکومت سے ایئر ایمبولینس سے متعلق تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی درخواست کی تھی۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ ایئر ایمبولینس اور عمر شریف کے علاج کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    خیال رہے عمرشریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے امریکا کی ایئرایمبولینس نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی جارہی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کےعلاج کیلئے4کروڑ جاری کئےگئےتھے جبکہ امریکا منتقلی کے لیے 2کروڑ 84لاکھ 98ہزار ادا کئے گئے۔

  • سعودی عرب: بیمار بیٹی کی ماں کی درخواست پر ایئر ایمبولینس فراہم کردی گئی

    سعودی عرب: بیمار بیٹی کی ماں کی درخواست پر ایئر ایمبولینس فراہم کردی گئی

    ریاض: سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنی علیل بیٹی کو ایک سے دوسرے شہر لے جانے کے لیے کرفیو پاس کی درخواست کی تاہم سعودی وزارت صحت نے ان کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی خاتون نے بیٹی کو مدینہ منورہ سے ریاض لے جانے کے لیے سفر کی اجازت مانگی مگر وزارت صحت نے اس کے لیے خصوصی طور پر ایئر ایمبولنس کا انتظام کر کے حیران کردیا۔

    ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی خاتون شیما عبد المتین نے کہا کہ انہوں نے وزارت صحت کو درخواست کی تھی کہ اپنی معذور بیٹی کو ریاض کے میڈیکل اسپیشلسٹ کو دکھانے کے لیے وقت لیا ہوا ہے جس کے لیے مجھے بائی روڈ مدینہ منورہ سے ریاض جانے کی اجازت دی جائے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرفیو پاس کے لیے درخواست اپ لوڈ کی ہی تھی کہ کچھ ہی دیر بعد وہاں سے آنے والے جواب نے حیران کردیا۔

    ان کے مطابق وزارت صحت نے میرے اور بیٹی کے لیے خصوصی طور پر جہاز کا بندوبست کیا تھا، یہی نہیں بلکہ انہوں نے خصوصی ایمبولینس بھی گھر پر بھیجی جس کے ذریعے ہمیں ایئر پورٹ پہنچایا گیا جہاں سے ہم ریاض جانے کے لیے طیارے میں سوار ہوئے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت کرفیو نافذ ہے جبکہ شہروں کے درمیان سفر پر بھی پابندی عائد ہے، علاوہ ازیں فضائی سفر بھی بند ہے جبکہ عوامی ٹرانسپورٹ پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد ہے۔

    وزارت صحت کی جانب سے خصوصی طور پر ضرورت مند افراد کے لیے کرفیو میں سفر کی خصوصی اجازت جاری کی جاتی ہے جن کا مسئلہ جائز اور ضروری ہو۔

    طبی مقاصد کے لیے کرفیو پاس کا اجرا وزارت صحت کی جانب سے کیا جاتا ہے جبکہ ہلال الاحمر بھی اس حوالے سے عارضی بنیادوں پر کرفیو پاس جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

  • کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے جرمنی کا بڑا فضائی اسپتال

    کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے جرمنی کا بڑا فضائی اسپتال

    برلن : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور مریضوں کے بروقت علاج و معالجے اور دیکھ بھال کیلئے جرمنی نے فرانس اور اٹلی کی مدد کیلئے فضائی اسپتال فراہم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی نے فرانس اور اٹلی کی مدد کرتے ہوئے کورونا وائرس مریضوں کے علاج کیلئے اپنے اسپتالوں کے دروازے کھول دئے ہیں۔

        کورونا کے مریضوں کو مشرقی فرانس سے جرمنی کے شہر منتقل کیا جارہا ہے۔

    ائیربس اے 310 میڈیکل فلائنگ اسپتال کی کچھ تصاویر دیکھیں

    اس سلسلے میں ایک بڑے طیارے میں قائم اسپتال میں فرانس اور اٹلی سے کووڈ 19 مریضوں کو بحفاظت دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے ایئر ایمبولینس کو بھیجا گیا۔

    کورونا متاثرین کی مدد کیلئے خصوصی کٹس طیارہ میں موجود ہیں

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کا خوف پوری دنیا پر طاری ہے اور تقریبا سبھی ممالک اس عالمی وبا کی زد میں ہیں۔ اس خوف کے ماحول میں جرمنی نے فرانس اور اٹلی کی مدد کیلئے ایک بڑی سہولت فراہم کردی،ایئر بس 310طیارے میں جدید طبی سہولیات ک اانتظام کیا گیا ہے۔

    حال ہی میں ایک اسپیشل فلائٹ کووڈ 19 سے بری طرح متاثر یوروپی ممالک سے کورونا متاثرین کو ائیر لفٹ کرانے کیلئے بھیجی گئی تھی۔

    فضائی میڈیکل اسپتال میں ایک جرمن اہلکار سوار ہورہا ہے

    کووڈ 19 کے مریضوں کو مشرقی فرانس کے شہر سے جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس فضائی اسپتال کے ذریعے فرانس کوروانا وائرس کے مریضوں کو دیگر مقامات پر منتقل کررہا ہے۔

  • نوازشریف پارک لین فلیٹس پہنچ گئے، علاج گھر پر ہوگا، خاندانی ذرائع

    نوازشریف پارک لین فلیٹس پہنچ گئے، علاج گھر پر ہوگا، خاندانی ذرائع

    لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف پارک لین فلیٹس پہنچ گئے ان کا علاج گھر پر ہوگا، شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ہمراہ ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے اور پارک لین فلیٹس پہنچ گئے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ساتھ پارک لین فلیٹس پہنچے ہیں۔

    اس سے قبل ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر لکھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لندن پہنچ گئے ہیں، نوازشریف کا طیارہ "ایئرایمبولینس” ہتھیرو ایئرپورٹ‌ پر لینڈ چکا ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف ایئرپورٹ کےوی آئی پی گیٹ سےباہرنکلےاور وہ پارک لین فلیٹس جارہےہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کاعلاج اسپتال نہیں لندن میں گھرپرہوگا۔

    نواز شریف کا طیارہ ایئرایمبولینس یا قطرحکومت کا ذاتی طیارہ؟

    سابق وزیراعظم نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوئے تھے، نوازشریف ایئرایمبولینس میں براستہ دوحا لندن روانہ ہوئے ، شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ہمراہ ہیں۔

    روانگی سے قبل نواز شریف کے تمام ضروری ٹیسٹ کئے گئے تھے ، جس کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان بھرنے کے لئے کلیئرنس دی تھی۔

    اس موقع پر ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نواز شریف بذریعے ایمبولینس علامہ اقبال ایئرپورٹ کےحج ٹرمینل پہنچ تھے، مریم نواز اور دیگر اہل خانہ بھی نوازشریف کے ہمراہ حج ٹرمینل پہنچے تھے۔

    ایئر پورٹ پر نواز شریف، شہبازشریف ، ڈاکٹر عدنان،محمد عرفان،عابداللہ جان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کئے اور امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ نواز شریف کی میڈیکل فائل قطر ایئرویز کے ڈاکٹرز کے حوالے کی گئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈپریشر،شوگر چیک کریں گے جبکہ نوازشریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائےگا، ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز پائلٹ کو اڑان کی اجازت دیں گے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف صبح لندن روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ 5 لوگ ایئرایمبولینس میں روانہ ہوں گے ، جن میں شہباز شریف اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں ، ایئرایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ سفر پر روانگی سےقبل ڈاکٹرز کا محمد نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا ، سفر میں خطرات سے بچانے کے لئے اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور ادویات دی گئیں، ڈاکٹرز نے تمام طبی احتیاط پیش نظر رکھی ہیں ، جس سے محفوظ سفریقینی ہوسکے۔

    ذرائع کے مطابق قطرایئرویز کی ایئر ایمبولینس اے سیون ایم ای ڈی نواز شریف کو براستہ دوحہ لندن پہنچائے گی ،ایئر ایمبولینس کو دوپہر بارہ بجے تک کی کلیئرنس دی گئی ہے، دوحہ ایئرپورٹ پر ایئر ایمبولینس کا طبی عملہ تبدیل کردیا جائے گا، ایئرایمبولینس دوحہ سے مقامی وقت کے مطابق 2 بجے لندن کے لئے روانہ ہوگی، لندن روانگی سے پہلے پلیٹ لیٹس چیک کیے جائیں گے، 50 ہزارپلیٹ لیٹس کی صورت میں نوازشریف سفرکرسکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس لندن کے وقت کے مطابق ساڑھے6 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ اترے گی ، جس کے بعد نواز شریف کو ایئرپورٹ سے پارک لین فلیٹس لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : قانون کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل ہی میں رہے گا: امیگریشن ذرائع

    دوسری جانب ن لیگ کے 21رہنماؤں کو حج ٹرمینل تک آنےکی اجازت دے دی گئی تھی ، جن میں راجہ ظفرالحق،احسن اقبال،خواجہ آصف ،ایازصادق ، مریم اورنگزیب،خرم دستگیر سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

    خیال رہے امیگریشن حکام نے بتایا ہے کہ نوازشریف کا نام بدستور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رہے گا ، نوازشریف عدالتی حکم دکھا کربیرون ملک علاج کے لئے جاسکیں گے، انہیں صرف ایک بار بیرون ملک جانیکی اجازت ملی ہے۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔