Tag: Air Blue

  • رمضان المبارک : نجی ایئر لائن نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

    رمضان المبارک : نجی ایئر لائن نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

    کراچی : ماہ رمضان میں روزہ داروں کی مشکلات کے پیش نظر ان کی آسانی کیلئے نجی ایئرلائن نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن ایئر بلو نے ماہ  رمضان المبارک میں مسافروں کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بلو نے کراچی سے اسلام آباد سے کراچی اور کراچی لاہور کراچی کیلئے4ہزار 990روپے یکطرفہ کرایہ مقرر کردیا۔

    بلو ایئر لائن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر راحیل احمد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں روزے دار روزے کی حالت میں بس اور ٹرین کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

    ان کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے انہیں جہاز کی رعایتی سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ماہ رمضان میں کرایوں میں کمی کرنے کا مقصد روزے داروں کو سستی سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔

  • پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق میں تاخیر: ایئر بلیو پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

    پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق میں تاخیر: ایئر بلیو پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

    کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے کیس میں تصدیق میں تاخیر پر عدالت برہم ہوگئی۔ سپریم کورٹ نے ایئر بلیو پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈگریوں کی تصدیق میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اب تک پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کیوں نہیں ہوئی؟ سپریم کورٹ نے ایئر بلیو کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    ایئر لائن ایئر بلیو کے مینیجنگ ڈائریکٹر جنید خان عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کتنے پائلٹس ہیں۔ جنید خان نے کہا کہ ہمارے پاس 101 پائلٹس سمیت 251 افراد کا عملہ ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ غیر ذمے داری کا مظاہرہ ہوا تو ایم ڈی کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    ایم ڈی نے کہا کہ وزیر اعظم کو طلب کرنے سے متعلق بریکنگ نیوز چل رہی تھی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعظم سیاسی آدمی ہیں، سیاسی لوگوں کی بریکنگ چلتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کو طلب نہیں کیا۔

    عدالت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوئی۔ سماعت میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیال عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی تنخواہ 20 لاکھ سے زیادہ ہوگی، غریبوں کو کیوں تنخواہ نہیں دیتے؟

    چیط جسٹس کے استفسار پر مشرف عسول نے بتایا کہ ہمارے پاس 32 ایئر کرافٹ اور 498 پائلٹ ہیں۔

    ان کےمطابق 369 پائلٹوں کی ڈگریوں کی تصدیق ہوچکی جبکہ 39 پائلٹوں نے ڈگریوں سے متعلق حکم امتناع لے رکھا ہے۔

    چیف جسٹس نے مشرف رسول کو شام 4 بجے تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔