Tag: air bus

  • کارگو جہاز : قطر ایئرویز کا کامیابی کی جانب بڑا قدم

    کارگو جہاز : قطر ایئرویز کا کامیابی کی جانب بڑا قدم

    دبئی : ایئربس کے ساتھ تنازعے کے بعد قطر ایئرویز نے بوئنگ کو 50 کارگو جہازوں کا آرڈر دیا ہے، سعودی میڈیا کے مطابق بلوم برگ نے یہ بات قطر ایئرویز کے سی ای او اکبر الباقر کا حوالہ دیتے ہوئی کہی ہے۔

    اکبر الباقر کے ایئربس اے 350 جہازوں کی سطح اور اس پر ہونے والے پینٹ کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حتیٰ کہ جب ہم سیٹوں کے آرم ریسٹ تبدیل کرتے ہیں تو اس کی دوبارہ تصدیق ہونی چاہیے۔

    ایئربس اے 350 جہازوں کی سطح کے نقائص ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب یہ کمپنی کارگو جہازوں کے لیے نئے آرڈرز کی تلاش میں ہے۔

    رواں ہفتے ایئربس کے ترجمان نے کہا تھا کہ کمپنی یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی کے ساتھ مل کر پینٹ کے ایشوز پر کام کر رہی ہے۔ دنیا کی فضائی کمپنیوں میں قطر ایئرویز کے پاس کارگو جہازوں کا سب سے بڑا کیریئر ہے۔

  • کئی ماہ سے جرمنی کے ایئرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے کا طیارہ فروخت

    کئی ماہ سے جرمنی کے ایئرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے کا طیارہ فروخت

    کراچی: بیرون ملک موجود قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ فروخت کردیا گیا، دو حصوں میں فروخت کیے جانے والے جہاز کا ایک حصہ پارکنگ چارجز کے عوض ایئرپورٹ انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے لزپک ائی پورٹ پر موجود قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا ایئر بس 310 ساختہ طیارہ فروخت کر دیا گیا۔ اے پی بی ای کیو رجسٹریشن نمبر کے ایئر بس طیارے کی فروخت 2 حصوں میں کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن اور متعلقہ سامان 13 لاکھ 70 ہزار ڈالرز میں ایک غیر ملکی کمپنی کو فروخت کیا گیا، ایئر پورٹ پارکنگ چارجز کی مد میں لزپک ایئرپورٹ پر قائم میوزیم کو فروخت کیا گیا۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ چارجز کی مد میں 2 لاکھ یورو سے زائد رقم طلب کی گئی تھی، مذاکرات کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار یورو میں پارکنگ چارجز کے عوض جہاز کا بل میوزیم نے حاصل کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے سابق سربراہ جرمن نژاد ہلڈن برینڈ کی منظوری سے جہاز ایک فلمساز کمپنی کے لیے بیرون ملک لے جایا گیا جہاں ہالی وڈ کی ایک متنازعہ فلم کی شوٹنگ میں استعمال کیے جانے کے بعد طیارہ کئی ماہ تک لزپک ائر پورٹ پر کھڑا رہا۔

    ترجمان پی آئی اے مشہورتاجور کا کہنا ہے کہ پیپرا قوانین کے مطابق طیارے کی فروخت سے ایئر لائن کے لیے معقول رقم حاصل کی گئی۔ بیرون ملک حاصل ہونے والی رقم پاکستان میں طیارے کے لیے دی گئی بولی سے کئی گنا زائد ہے۔

  • کینیڈا: برفباری کےسبب طیارہ رن وے پرپھسل گیا، 23 زخمی

    کینیڈا: برفباری کےسبب طیارہ رن وے پرپھسل گیا، 23 زخمی

    ٹورنٹو: ایئرکینیڈا کا ایک طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا جس کے نتیجے میں عملے اورمسافروں میں سے 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ آدھی رات کے بعد پیش آیا، 23 میں سے 18 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

    ایئرکینیڈا کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو سے آنے والی ایئربس نمبر A320 میں 133 مسافر جب کے پانچ عملے کے افسران سوار تھے۔

    انتظامیہ نے حادثے کی وجہ نہیں بتائی لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ تحقیق کاروں سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ کہ حادثے کے وقت ایئرپورٹ پرشدید برف باری ہورہی تھی اورحادثے سے پہلے ایک تیز روشنی دیکھی گئی تھی۔

    ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ تصاویرمیں واضح دیکھا جاسکتا کہ طیارے کی ناک اورایک پرانتہائی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    tsb-day-new-473x315