Tag: AIR CHEIF

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایئرچیف سے ملاقات، دشمن کسی بھول میں مت رہے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایئرچیف سے ملاقات، دشمن کسی بھول میں مت رہے

    اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات میں کہا دشمن کسی بھول میں مت رہے ، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

    اس موقع پرپاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیرخارجہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی۔

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمن کسی بھول میں مت رہے، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اور پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے ہوش اڑا دئیے، شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے بھارت کو آئینہ دکھایا اور حقائق سامنے رکھے ہیں، عمران خان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے ہوش اڑا دئیے، اگر بھارت وزیراعظم کے خطاب پر جواب دے گا تو ہم بھی جواب الجواب دیں گے۔

  • ٓآرمی چیف راحیل شریف سےایئر چیف طاہررفیق بٹ کی ملاقات

    ٓآرمی چیف راحیل شریف سےایئر چیف طاہررفیق بٹ کی ملاقات

    میران شاہ:شمالی ویزرستان کی تحصیل دتہ خیل اور شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پینسٹھ دہشت گردمارے گئے،آپریشن سےمتعلق مشاورت کےلئےآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نےملاقات کی۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی،آخری شدت پسند کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کاعزم،فوجی کارروائی کےچھیاسی ویں روز پاک فوج نےمختلف کارروائیوں میں پینسٹھ دہشتگردہلاک کردیئے،دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پینتیس شدت پسند مارے گئےجبکہ دو ٹھکانےبھی اڑادیئے گئے۔

    شوال میں فضائی کارروائی میں تیس دہشگرد ہلاک اورایک ٹھکانہ صفحہ ہستی سے مٹادیاگیا،پندرہ جون سے جاری آپریشن ضرب عضب کی کمان کرنے والے میجرجنرل ظفرخان کےمطابق بیشترعلاقوں پر پاک فوج نےکنٹرول سنبھال لیاہے،جبکہ آپریشن کے ابتدائی دنوں میں ہی طالبان کا کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کرکے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی تھی۔

    54102f062d5ea
    آرمی چیف راحیل شریف اور ایئرچیف مارشل طاہر رفیق

    ادھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایئر چیف طاہر رفیق بٹ نےملاقات کی، ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنانے پراتفاق کیاگیاہے،عسکری حکام کی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔