Tag: air cheif marshall

  • پاک فضائیہ مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف مجاہد انورخان

    پاک فضائیہ مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف مجاہد انورخان

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انورخان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ہم کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سومیانی فائرنگ رینج میں انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انورخان اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    سومیانی فائرنگ رینج میں انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں میں پاک فضائیہ کے نمبر11ملٹی رول اسکواڈرن نے فتح حاصل کرلی، مینٹی نینس ٹرافی نمبر14اسکواڈرن نے حاصل کی۔

    پہلی مرتبہ متعارف بیسٹ آرمامنٹ ٹرافی نمبر دو اسکواڈرن اور نمبر 8اسکواڈرن کو عطا کی گئی جبکہ مینٹی نینس ٹرافی نمبر14اسکواڈرن نے حاصل کی۔

    انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو انفرادی نشانہ بازی کے مظاہرے پر شیرافگن ٹرافی سے نوازا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر مارشل مجاہد انورخان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ جنگی صلاحیتیں بڑھانے پر جدیدیت اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہے، ہم مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ عزم اور حوصلے کے ساتھ قوم کی آواز پر لبیک کہتی ہے، پوری قوم کی طرح کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان سے ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے یہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔

    اس موقع پر دونوں شخصیات نے پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیر اعظم کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

  • پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،ائیرچیف مارشل سہیل امان

    پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،ائیرچیف مارشل سہیل امان

    رسالپور : پاک فضائیہ کے ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ،قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی پائلٹ سمیت مختلف کورسز کے فارغ التحصیل کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی اے ایف اکیڈمی رسالپورمیں منعقد ہوئی ۔

    تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے ۔تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کے مظہر جے ایف 17طیارے کو ضروریات کے مطابق مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ قوم اطمینان رکھے، پاک فضائیہ قوم کومایوس نہیں کرے گی۔

    اکیڈمی آمد کے موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔ جس کے بعد ائیر چیف نے پریڈ کا معائنہ کیااور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو بیجز لگائے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں اعزازات تقسیم کئے۔

    تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کے شیر دل اسکواڈن نے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔