Tag: Air chief Anwar Khan

  • پاک فوج  کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ایئر چیف

    پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ایئر چیف

    اسلام آباد : ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،27فروری پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش اور دشمن کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں27فروری کے حوالے سے پر وقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے، پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں، پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کی وجہ سےٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، پاک فضائیہ وطن کےدفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان کشمیریوں کی ہرطرح کی معاونت جاری رکھے گا۔

    ائیرچیف کا مزید کہنا تھا کہ معاشی مسائل کی وجہ سے ٹیکنالوجی کےحصول میں مشکلات ہیں، پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور ایئر چیف مجاہد انور خان نے ایف 16 کی پرواز کی

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور ایئر چیف مجاہد انور خان نے ایف 16 کی پرواز کی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے مصحف بیس سرگودھا کا دورہ کیا، دونوں شخصیات نے ایف16 طیارے کی پرواز کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ایف16طیارے کی پرواز کی گئی، آرمی چیف بھی طیارے میں سوار تھے، ایئرچیف نے خود بھی ایف16طیارے کی پرواز کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے ایف16طیاروں نے فضا میں بلند ہوکر جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

    دونوں طیاروں نے دوبدو مقابلوں کی ریہرسل کی، مشن کی تکمیل کے بعد آرمی چیف نے اسکواڈرن کے پائلٹس سے گفتگو کی، آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، گرانقدر خدمات اور جذبے کو سراہا۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کی کمانڈر متحدہ عرب امارات فضائیہ سے ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی کمانڈر متحدہ عرب امارات فضائیہ سے ملاقات

    دبئی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آج یو اے ای فضا ئیہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مارشل انور خان کا یہ دورہ سرکاری نوعیت کا ہے اور یواے ای فضائیہ کےہیڈ کوارٹرز پر فضا ئیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

    پاک ٖفضائیہ کے ایئر چیف سلامی کے بعد ملاقات کرتے ہوئے

    بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے میجر جنرل سٹاف پائلٹ ابراہیم ناصر محمد العلاوی کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ائیر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار باہمی تعلقات ہمیشہ قابلِ فخر رہے ہیں ۔

    اس ملاقات میں کمانڈر یواے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس نے پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی حالیہ عرصے میں جدیدیت اور خود ا نحصاری کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود مثالی باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

    یو اے آمد پر اماراتی ہم منصب نے پاک فضائیہ کے ایئر چیف کا استقبال کیا

    یاد رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دفاعی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور یو اے ای کی فضا ئیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں پاک فضائیہ نے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔