Tag: air chief marshal mujahid anwar khan

  • مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیاررہناہوگا، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا اور ہوابازوں، ایئرڈیفنس، انجینئرنگ اور سیکیورٹی عملے سے ملاقات کی، عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    اس موقع پر ایئرچیف نے کہا دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں، اللہ نے ہمیں طاقت دی ہم اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اترسکے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے عملے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مارگرائے تھے ، ایک بھارتی طیارے کا ملبہ پاکستانی حدودمیں گرا، جس کے بعد بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا ، جس میں طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا، جلد بازی میں اپنا پےلوڈ کھلےعلاقے میں گراگئے تھے۔

  • آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی نے جیت لیا

    آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی نے جیت لیا

    کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی نے پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں منعقدہ آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ جیت لیا، تقریب کے مہمان خصوصی ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں منعقدہ بین الکلیاتی مباحثہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے طلباء نے جیت لیا، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    اس مباحثے میں پاکستان بھر سے49 نمایاں تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

    انگریزی مباحثہ میں پہلا انعام جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کی ثناء زہرا کو دیا گیاجبکہ دوسرا انعام کراچی یونیورسٹی کی مومل عزیز نے جیتا۔

    اردو مباحثہ میں پہلا انعام کیڈٹ کالج اورماڑا،گوادر کے ابو ہریرہ نے حاصل کیا اور دوسرے انعام کی حقدار جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کی ماہ جبیں ٹھہریں۔

    آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ1974سے پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان کے تعلیمی کیلنڈر کا مستقل حصہ چلا آرہا ہے اور اسے ملک بھر میں منعقد ہونے والے تمام مباحثوں میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔

    پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں ملک بھر سے جذبے سے بھر پور ٹیمیں اکٹھی ہوتی ہیں اور مباحثے میں بھر پور شرکت کر تی ہیں۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا رائل عمان فضائیہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا رائل عمان فضائیہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    مسقط : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عمان کے دورے کے دوران آج مسقط میں رائل عمان فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

    ان کی ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل عمان فضائیہ کے کمانڈ ر ائیر وائس مارشل متار علی متار العبیدنی نے پاک فضائیہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔ رائل عمان فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

    ائیر چیف نے کمانڈر رائل عمان فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    رائل عمان فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں دونوں عظیم ممالک اور اس کی فضائی افواج کے مابین برادرانہ تعلقات پر فخرہے ۔

    انہوں نے  اس بات کا اعادہ کیاکہ دو نوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

  • ائیرچیف مارشل مجاہدانور کے لیے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز

    ائیرچیف مارشل مجاہدانور کے لیے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز

    ائیرچیف مارشل مجاہدانور کے لیے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز

    اسلام آباد: ایوان صدر میں پاک فضائیہ کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز دینے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔

    تقریب میں وزیر دفاع خرم دسستگیر، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے علاوہ مسلح افواج کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    بعدازاں صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی اس موقع پر ممنون حسین نے ایئر چیف مارشل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

    یہ پڑھیں: نئےایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف قمر باجوہ نے عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی تھی، ایئر چیف مارشل کو ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے چند روز قبل پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی، سابق ایئر چیف سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مجاہد انور خان کو سونپی تھی، پاک فضائیہ مین کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں سہیل امان نے نئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو بیجز بھی لگائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

    ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

    اسلام آباد : ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی، سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سونپی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نےپاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی، سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سونپی۔

    سہیل امان نے نئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو بیجز لگائے۔

    تیئس دسمبر 1962 ء کو جنم لینے والے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22 ویں سربراہ ہیں، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے دسمبر 1983 ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر ، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔

    اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن ، ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ،F-16کی دو ائیر بیسز اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کامبیٹ کمانڈ سکول ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اردن ، ائیر وار کالج فیصل ا ور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔


    مزید پڑھیں : ائیر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سر براہ نامزد


    ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) ، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز ) اور ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (سپورٹ ) اور ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ خدمات سر انجام دے رہے تھے ، انہوں نے مختلف تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑائے ہیں، ایف- 16 ، ایف -6، ایف ٹی -5 ، ٹی -37 اور ایم ایف آئی-17شامل ہیں۔

    پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ء ا امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

    خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر سبکدوش ہوگئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔