Tag: Air Chief Marshal Sohail Aman

  • پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیے اعزاز ہے،ایئر چیف مارشل سہیل امان

    پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیے اعزاز ہے،ایئر چیف مارشل سہیل امان

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیےاعزازہے، بطورپاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے پرعزم ادارے سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ میں 40سال کی سروس میرےلیےاعزازہے، یہ میرے لیے قابل فخرہے کہ میں نےایک بہترین فضائیہ کمان کی۔

    ایئر مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود افسران کا تعاون قابل تحسین ہے، میں اور میرے افسران نے خود سے کچھ وعدہ کیے، بطور پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے پرعزم ادارے سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

    ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، ہمیں اللہ کی مدد اور اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے لیس کیاجارہاہے۔

    نئے ایئر چیف کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مجاہدانورخان بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں، اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل اسکواڈرن کی نے ایئرچیف کو سلامی دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کےلیے امریکی لیجن آف میرٹ کا اعزاز

    سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کےلیے امریکی لیجن آف میرٹ کا اعزاز

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ کو امریکی لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز گیا، ائیر چیف سہیل امان کو انکی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ائیر ہیڈ کواٹرز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو امریکی حکومت نے اعلی ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ دیا گیا۔

    کمانڈریوایس ائیر فورس سنٹرل کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین یہ اعزاز عطا کیا جبکہ امریکی فضائیہ کے چیف آف سٹاف جنرل ڈیوڈایل گولڈفین نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کو یہ اعزاز انکی جرأتمندانہ قیادت، دور اندیشی اوردہشتگردی کیخلاف بین الاقوامی جنگ میں غیر معمولی عزم و استقلال اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

    سربراہ امریکی فضائیہ کا کہنا تھا کہ ائیرچیف سہیل امان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف سہیل امان اور امریکی کمانڈرجیفری ایل ہیریجین کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اعزاز

    پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اعزاز

    ریاض: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کو سعودی عرب کی جانب سے ’’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسی لینس‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان کو سعودی عرب کی جانب سے ’’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔

    ایوارڈ جنرل عبد الرحمٰن، چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز نے دیا۔ ایئر چیف کو ایوارڈ رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون پر دیا گیا۔

    ترجمان کےمطابق ایئر چیف نے افواج میں دوستانہ تعلقات کے لیے شاندار خدمات انجام دیں۔ ایئر چیف کی چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز سے بھی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ایئر چیف نے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں پاک فضائیہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    دوسری جانب جنرل عبدالرحمٰن نے دفاعی تعلقات کے فروغ میں ایئر چیف کی خدمات کو سراہا۔ جنرل عبد الرحمٰن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے اسے دنیا کی دوسری فضائی افواج کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔

    بعد ازاں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے رائل سعودی ایئر آپریشنز سینٹر ریاض کا بھی دورہ کیا۔ ایئر چیف مارشل نے میجر جنرل محمد بن صالح العطیبی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں فضائی افواج میں بے مثال باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ایئر چیف نے رائل سعودی فضائیہ کو ملٹری اور ہوا بازی تربیت میں تعاون کی پیشکش کی۔

    ایئر چیف نے سعودی عرب کی وزارت دفاع کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العیش سے ملاقات کی۔ نائب وزیر دفاع نے رائل سعودی فضائیہ سے پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہا۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ دفاعی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں برادر ممالک میں دفاعی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایئر چیف مارشل کا آذر بائیجان کا دورہ، حکومتی و دفاعی حکام سے ملاقات

    ایئر چیف مارشل کا آذر بائیجان کا دورہ، حکومتی و دفاعی حکام سے ملاقات

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے آذر بائیجان کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے حکومتی وزرا اور فوجی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کے آذر بائیجان کے سرکاری دورے کے آغاز میں ئئیر چیف نے آذر بائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف اور ان کی اہلیہ ظریفہ علیوف کے مزار پر چادر چڑھائی۔

    بعد ازاں انہوں نے جمہوریہ آذر بائیجان کے نائب وزیر اعظم یعقوب ایوبوف اور ہنگامی صورتحال کے وزیر کمال الدین حیدروف سے ملاقاتیں کیں۔

    ان ملاقاتوں کے دوران ایئر چیف نے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور اسے نئی جہتوں سے روشناس کروانے کا اعادہ بھی کیا۔

    انہوں نے نیگورنو کاراباخ کے مسئلے پر پاکستان کی جانب سے آذر بائیجان کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر مشکل میں آذر بائیجان کا ساتھ دے گا۔ انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر آذر بائیجان کی جانب سے پاکستان کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: روایتی اور غیر روایتی دشمن کا سامنا ہے، ایئر چیف

    ایئر چیف نے کمانڈر آذر بائیجان ایئر فورس، لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

    ایئر چیف نے آذر بائیجان کے ساتھ ہونے والے سپر مشاک تربیتی جہاز کی فراہمی کے معاہدے کو بروقت مکمل کرنے کا یقین دلایا اور آذربائیجان ایئر فورس کے عملے کو پاک فضائیہ کے مختلف تربیتی اداروں میں ٹریننگ فراہم کرنے پر بھی بات کی۔

    بعد ازاں ایئر چیف نے آذر بائیجان کی مسلح افواج کی ملٹری اکیڈمی کا دورہ کیا اور وہاں انہوں نے جنگ کے موقع پر فضائی طاقت کے مظاہرے کے موضوع پر لیکچر دیا۔

    لیکچر کے دوران ایئر چیف نے کہا کہ ایئر پاور اپنی بنیادی خصوصیات کی وجہ سے اس طرح کی جنگوں میں بہت اہمیت کی حامل ہے اور مختلف طرح سے استعمال کی جا سکتی ہے۔

    انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے۔

    ایئر چیف کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان کا خطے میں امن کے قیام کے لیے عزم متزلزل نہیں ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یوم دفاع ہمیں بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،سربراہ پاک فضائیہ

    یوم دفاع ہمیں بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے یوم دفاع ہمیں بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، عظیم قربانیوں کی لازوال مثالیں آئندہ نسلوں کیلئےمشعل راہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے بہادرسپوتوں نےبلاشبہ،جرأت و بہادری کے شاندار کارنامے سر انجام دیئے، یوم دفاع ہمیں بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور یہ عظیم قربانیوں کی لازوال مثالیں آئندہ نسلوں کیلئےمشعل راہ ہیں۔

    ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا حصول آزادی سےاب تک پاک فضائیہ نےبیش بہا قربانیاں دی ہیں، بہادر سپوتوں نے پیشہ ورانہ مہارت سےدشمن کو منہ توڑ جواب دیا، قوم مادروطن کی خاطرجانیں نچھاور کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ملک کودرپیش مشکلات اسی جذبہ قومیت کے احیاکی متقاضی ہیں، ہم سب یک جان ہو کر ان حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرینگے، وطن عزیز کو ترقی کی شاہراہ پر لے کر چلیں گے۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ یوم دفاع کے جذبے سے سرشار ہو کر آئیے ہم سب عہد کریں ، ملکی تعمیر و ترقی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، ہم آزادی اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان امن پسند ملک کے ناطے دنیا سے خوشگوار تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

    وزیر اعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔

    وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعظم اور فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی ترقیاتی حکمت عملی سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

    ایئر چیف نے وزیر اعظم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تربیتی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے اہداف سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔


  • بھارتی ایئرچیف کی گیدڑ بھپکیاں، پاک فضائیہ کی تمام فارورڈآپریٹنگ بیسز کو آپریشنل کردیا گیا

    بھارتی ایئرچیف کی گیدڑ بھپکیاں، پاک فضائیہ کی تمام فارورڈآپریٹنگ بیسز کو آپریشنل کردیا گیا

    اسکردو : دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے پاک فضائیہ تیار ہے، بھارتی ایئرچیف کی گیدڑ بھپکیوں کے بعد پاک فضائیہ کی تمام فارورڈآپریٹنگ بیسز کو آپریشنل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برف کے دیوہیکل پہاڑوں پر جنگی طیاروں کی گھن گرج، فضا کا سینہ چیرتے ہوئے سیاچن کے قریب تربیتی پروازوں نے دشمن پر لرزہ طاری کردیا ہے، بھارتی ایئر چیف کی گیڈربھپکیوں کے بعد پاک فضائیہ کی تمام فارورڈ آپریٹنگ بیسز کو فعال کردیا گیا ہے۔

    بیسز پر معراج طیاروں نے مشقیں کیں۔

    ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سیاچن محاذ کے قریب اسکردو میں فارورڈ ایئربیس کا دورہ کیا اور فارورڈ آپریشنل ایریا میں میراج طیارہ اڑا کر جنگی مشقوں میں حصہ بھی لیا پرواز کے بعد ایئرچیف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشقیں موسم گرما کی معمول کی تیاریوں کا حصہ ہیں، پاک فضائیہ کی تیاریاں پورا سال جاری رہتی ہیں، ہمیں اپنی فوج کو بتانے کی ضرورت نہیں، شاید بھارت کو بتانا پڑتا ہوگا۔

    ایئرچیف نے کہا کہ ہماری فورسزتجربہ کار اورہمہ وقت آپریشنل رہتی ہیں، ہمیں کسی کی دھمکیوں کو خاطر میں لانے کی ضرورت نہیں، کسی نے مہم جوئی کی تو ہمارا جواب دشمن کی نسلیں یادرکھیں گی، ضرب عضب ہو یا ردالفساد فضائیہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، جے ایف 17 کی پیداوار 3گنا بڑھا چکے ہیں، جے ایف 17 میں جدید تقاضوں کےمطابق بہتری لائی گئی ہے۔

    سہیل امان کا کہنا تھا کہ ائیر ٹو ائیرری فیولنگ کی صلاحیت تمام جہازوں میں کردی ہے، ضروریات کے مطابق بہتری لارہے ہیں، فضائی نگرانی کیلئے ضروریات کےمطابق مختلف ممالک سے رابطےمیں ہیں، متاثرہ سیب طیاروں کو ورکنگ میں لےآئےہیں، جے ایف 17 کی مکمل 2سال میں اسٹڈی مکمل کرلی ہے۔

    فضائیہ کے مختلف جنگی جہازوں نے سیاچن کےقریب پروازیں کیں، پاک فضائیہ کا جوش و جذبہ دیکھ کر جہاں دشمن پر لرزہ طاری ہوا، وہیں جوانوں کے جوش و ولولے میں بھی اضافہ ہوا۔

    بھارتی ایئر چیف کی دھمکی

    یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے افسران کو مختصر نوٹس پر آپریشن کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا تھا، بھارتی ایئر چیف نے ایئر ڈیفنس ونگ کے 12 ہزار افسران کو خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ فضائیہ موجودہ سازوسامان کے ساتھ ہی حملے کیلئے تیار رہے، اس تیاری کا ہدف پاکستان ہوسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فضائیہ کا اسکواڈرن نمبر9، رائل ایئرفورس اسکواڈرن جڑواں قرار

    پاک فضائیہ کا اسکواڈرن نمبر9، رائل ایئرفورس اسکواڈرن جڑواں قرار

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے شہرہ آفاق نمبر نو اسکواڈرن اور رائل فضائیہ کے نمبر نو اسکواڈرن کو جڑواں قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرفورس بیس مصحف میرمیں ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کےشہرہ آفاق ملٹی رول نمبر نو اسکواڈرن کو رائل فضائیہ کے نمبر نواسکواڈرن کا جڑواں قرار دیدیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی رائل فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سر اسٹیفن جان ہیلیئرتھے، اس موقع پر سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی رائل فضائیہ کے سربراہ اسٹیفن جان ہیلیئر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ک دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، امید ظاہر کرتا ہو کہ اسکواڈرنز کی رفاقت قابلیت میں مزید بہتری لائے گی۔

    سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نےاس موقع پر رائل پاکستان ائیرفورس کے چاربرطانوی سربراہوں کی نوآموز فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں انکی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور کہا دونوں نمبر9 اسکواڈرنز شاندارتاریخ کے حامل ہیں، پاک فضائیہ کو مؤثرفضائی قوت بنانے کی ہرممکن کوشش کی ہے ، جس کے مثبت نتائج حآصل ہوئے ہیں۔

    ایئر چیف مارشل سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کو قابل کمانڈرز نے دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں لاکھڑا کیا ہے۔

    تقریب کے دوران سربراہ رائل فضائیہ نےچار F-16 طیاروں کی فارمیشن کا فلائی پاسٹ دیکھا کر لطف اندوز ہوئے، F-16 طیارے نے ائیروبیٹکس نے شاندار مظاہرہ پیش کیا، دونوں فضائیہ کے سربراہان نے 2 مختلف طیاروں میں فلائنگ مشن میں حصہ لیا۔

    ایئرفورس کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں‌ برطانوی ایئرچیف مارشل کی شرکت

    یاد رہے کہ گذشتہ روز رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں برطانوی ایئرچیف مارشل نے خصوصی شرکت کی تھی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ایئر چیف نے کہا تھا کہ پاکستانی فورسزمختلف آپریشنز میں مصروف ہیں، بین الاقومی تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ محفوظ تعلقات رہے ہیں۔