Tag: air-chief-marshal-zaheer-ahmad-babar

  • پاک فضائیہ جارحیت کا بروقت جواب دینےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،ائیر چیف

    پاک فضائیہ جارحیت کا بروقت جواب دینےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،ائیر چیف

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فضائیہ جارحیت کا بروقت جواب دینےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورس کے شرکا سے تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پرایئر چیف نے کورس کےشرکا سےخطاب میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم و تربیت کےمعیار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہارکیا۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج علاقائی سالمیت ،قومی خودمختاری کےدفاع کےلئےہمہ وقت تیارہیں پاک فضائیہ جارحیت کابروقت جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔