Tag: air chief marshall tahir rafiq butt

  • ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے

    ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے

    اسلام آباد: ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ اپنے عہدےسےسبکدوش ہو گئے ، سہیل امان نے پاک فضا ئیہ کی کمان سنبھال لی۔

    اسلام آباد ایئر ہیڈ کوارٹر میں پاک فضائیہ کے سربراہ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، ایئرچیف مارشل سہیل امان نے فضائیہ کی کمان سنبھال لی،ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ عہدے سے سبکدوش ہوگئے، ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے الوداعی خطاب میں کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فضائیہ موثرکردار ادا کررہی ہے۔

    ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کو حکومت کا بھرپور تعاون حاصل ہے، طاہر رفیق بٹ کی کمان نے فضائیہ نے ان گنت کامیابیاں حاصل کیں۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایئر چیف کو اعزازی سلامی پیش کی گئی، جس کے بعد دونوں سربراہان میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکااللہ نے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی بطور ایئر چیف قابل قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور اُسے جدید ترین آلات سے لیس ایئر فورس بنانے میں ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا کردار مثالی رہا۔

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

    ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا ایڈمرل محمد ذکااللہ اور پاک بحریہ کے مثالی تعاون کا شکریہ اور پاک بحریہ کے سربراہ کیلئے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔