Tag: air force

  • گھوڑا تحفے میں نہیں دیا، مریم اورنگزیب، پاک فضائیہ کی بھی تردید

    گھوڑا تحفے میں نہیں دیا، مریم اورنگزیب، پاک فضائیہ کی بھی تردید

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میر قطر کو گھوڑا تحفے میں نہیں دیا گیا، کچھ ماہ پہلے امیر قطر کو دورہ پاکستان پر گھوڑا تحفے میں دیا جانا تھا جو نہیں دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق قطری شاہی خاندان کو حکومت پاکستان کی جانب سے نایاب نسل کے گھوڑے کا تحفہ گیا یا نہیں، زیر گردش مبینہ خط کی میڈیا میں بازگشت سنائی دی، گھوڑا بھجوانے کے لئے مبینہ قطری حکومت کو لکھا گیا خط منظر عام پر آیا، جس میں گھوڑا بھیجنے کے لیے خصوصی طیارہ طلب کیا گیا تھا۔

    خط میں سی ون تھرٹی کی کلیئرنس مانگی گئی تھی۔ بعد ازاں پاک فضائیہ نے اپنے طیارے کے استعمال کی تردید کردی۔ اس سے قبل امیر قطر کو نایاب نسل کا گھوڑا تحفہ میں دینے کا فیصلہ ہوا تھا، جس کا سرکاری ٹی وی نے بھی اعتراف کیا، امیر قطر کو گھوڑا بھیجنے کے لیے طیارہ طلب کرنے کے مبینہ خط کی حکومت نے سختی سے تردید کردی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل امیر قطر کے دورہ پاکستان کے موقع پر خصوصی گھوڑا تحفے میں دیا جانا تھا، تاہم ان کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سے یہ تحفہ نہیں دیا گیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا قطری خاندان کیلیے خصوصی گھوڑے کا تحفہ

    دوسری جانب پاک فضائیہ نےسی ون تھرٹی سے گھوڑا ایئرلفٹ کرنے کی اطلاعات مسترد کردیں ہیں، پاک فضائیہ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سی ون تھرٹی کے ذریعے قطر گھوڑا بھیجنے سے متعلق اطلاعات بے بنیاد ہیں، پاک فضائیہ اس حوالے سےخبر کو مسترد کرتی ہے۔

  • پاک فضائیہ سری لنکن ایئرفورس کو تربیت دے گی، ایئرچیف پہنچ گئے

    پاک فضائیہ سری لنکن ایئرفورس کو تربیت دے گی، ایئرچیف پہنچ گئے

    کولمبو: پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان دو روزہ سرکاری دورہ پر سری لنکا پہنچ گئے، فیصلہ کیا گیا کہ پاک فضائیہ سری لنکن فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں تربیت دے گی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان کی سری لنکا آمد پرچاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا جبکہ ایئرچیف کا سری لنکن فضائی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے سری لنکن صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور سری لنکن ایئرچیف سے ملاقاتیں کیں۔

    Suhail-post-01

    ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ  ازیں دفاعی تعلقات مستحکم کرنے پر بھی گفتگو کی گئی، سری لنکن صدرسری سینا نے ملاقات میں ایئر چیف مارشل سہیل امان سے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان پرعزم اور اس کا مؤقف جرأت مندانہ ہے۔

    سری لنکن صدر سری سینا کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کا دہشت گردی کے خلاف کردار لازوال ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سری لنکن فضائیہ کو ہوا بازی کے مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کرے گا۔

    سری لنکا میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ملاقات میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کو کو کشمیر کی حالیہ مخدوش صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

  • پاک فضائیہ نے ضربِ عضب میں اہم کردارادا کیا ہے، سہیل امان

    پاک فضائیہ نے ضربِ عضب میں اہم کردارادا کیا ہے، سہیل امان

    کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کاکہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے آپریشن ضربِ عضب میں پاک آرمی کے ساتھ مل کرکلیدی کردارادا کیا ہے۔

    کراچی ائیروارکالج فیصل میں رائل ایرو ناٹیکل سوسائٹی پاکستا ن کی تقریب سے خطاب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیا ں ملی ہیں اورپوری پاکستانی قوم کو اپنی فضائیہ پرفخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ایک جدید فضائی قوت ہوتے ہوئے اپنے اثاثہ جات اورافرادی قوت کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

    ائیر چیف نے کہا کہ سوسائٹی نے ایوی ایشن کی ترقی کے لیے بہت کام کیا، تقریب میں ائیرچیف مارشل سہیل امان کو رائل ایرو ناٹیکل سوسائٹی کا فیلو منتخب کرلیا گیا۔

  • پاک فضائیہ کا جاسوسی طیارہ فنی خرابی کے باعث سرگودھا میں گرگیا

    پاک فضائیہ کا جاسوسی طیارہ فنی خرابی کے باعث سرگودھا میں گرگیا

    سرگودھا : فضائیہ کا ڈرون طیارہ جہان آبادکے قریب کھیتوں میں گرکرتباہ ہوگیا،جاسوس طیارہ فنی خرابی کے باعث گراکوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعہ کے بعد علاقہ کو سخت سیکورٹی کے حصارمیں لے لیاگیا۔

    ذرائع  کے مطابق پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ سرگودہاکے دیہی علاقہ جہان آبادکے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔ یہ جاسوس طیارہ معمول کی پروازپرتھاکہ فنی خرابی کے باعث جہان آباد کے قریب کھیتوں میں گرکرتباہ ہوگیا۔

    یہ بغیر پائلٹ کا طیارہ تھاجس کے گرنے پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کی اطلاع پر پاک فضائیہ اورپولیس کے جوانوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا۔

    پاک فضائیہ حکام اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرون طیارے کے ملبے کا جائزہ لینے شروع کر دیاہے جبکہ شواہد بھی اکھٹے کیے جار ہے ہیں، ڈرون گرنے کے بعدلوگوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی اور دورکھڑے ہوکرطیارے کو دیکھتی رہی۔

  • آرمی چیف راحیل شریف اورایئر چیف سہیل امان کے درمیان ملاقات

    آرمی چیف راحیل شریف اورایئر چیف سہیل امان کے درمیان ملاقات

    راولپنڈی: ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے مختلف پہلووٗں کا جائزہ لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں سربراہوں کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مختلف پہلؤں پر گفتگو کی گئی۔

    ملاقات کے دوران شوال میں جاری آپریشن پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایئر چیف کا کہنا تھا دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    انہوں مزید کہاکہ پاک فضائیہ کی جانب سے آپریشن میں تعاون جاری رہے گا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں پاک فضائیہ کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ شوال سمیت دور دراز علاقوں میں سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔

  • ایئرچیف مارشل سہیل امان شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ پہنچ گئے

    ایئرچیف مارشل سہیل امان شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ پہنچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان ائیرفورس کے سربراہ سہیل امان نے آپریشن ضرب عضب میں فرنٹ سے لیڈ کرکے اور دہشت
    گردوں کے ٹھکانےتباہ کرکے ائیرفورس کے جوانوں کیلئے نئی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی اپنے شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ میں پہنچ گئے۔

    سہیل امان نے آپریشن ضربِ عضب کے فیصلہ کن مرحلے میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے ایک فارورڈ آپریٹنگ بیس سے لڑاکا طیاروں کی ایک فارمیشن میں پرواز کی۔

    اس فضائی حملے کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں اور اسلحے کے ڈپو تباہ ہوئے۔ائیر چیف نے فضائی اورزمینی عملے سے ملاقات بھی کی اوران کی ملکی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ان کے پُرجوش عزم اور حوصلے کی داد دی۔

    پاک فضائیہ کے عظیم جنگجوہیروزکوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر چیف نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا بھرپور اعادہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 1965 ء کی جنگ میں ایک مؤثر کردار ادا کیا تھا اور اب آپریشن ضربِ عضب میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

    پاک فضائیہ مستقبل میں بھی ایک ناقابل تسخیر اورمؤثر قوت ثابت ہوگی۔

  • کراچی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

    کراچی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

    کراچی:پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گڈاپ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اسکواڈرن لیڈر شہید ہوگئے حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

    کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،پاک فضائیہ کے مطابق میراج طیارہ تربیتی پرواز پر تھا،جس نے مسرور ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔

    حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امداد کارروائیاں شروع کردیں،پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارہ نائٹ ٹریننگ پرتھا۔

    حادثے میں اسکواڈرن لیڈر تنویر احمد شہید ہوگئے،جبکہ پائلٹ محفوظ رہا ہے،ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔