Tag: air forces

  • بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’جیوگر‘ گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیوگر اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد بے قابو ہوگیا اور خوشی نگر کے جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کا پائلٹ ونگ کمانڈر رتیش کاٹوش خوش قسمتی سے جان بچانے میں کامیاب ہوگیا اور طیارہ گرنے سے قبل ہی کاک پٹ سے باہر نکل گیا۔

    بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کررہا تھا، واقعے کی تحقیقات کےلیے ٹیم تشکیل دے دی ہے جو حادثے کی وجوہات معلوم کرے گی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملے نے پائلٹ کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    خوشی نگر کے سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ طیارہ آبادی سے کچھ فاصلے پر حادثے کا شکار ہوا ہے، پائلٹ کمال مہارت سے شہریوں اور خود کو حادثے کا شکار ہونے سے بچایا ہے۔

    پولیس افسر کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ طیارے میں اڑان بھرنے کے بعد فنی خرابی کے سبب حادثے کا شکار ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب پائلٹ پرواز کے بعد واپس گورکھ ایئربیس لوٹ رہا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت کی فضائیہ کا تریبتی جہاز ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں انجن میں فنی خرابی کے باعث دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

  • فائٹر جیٹ ٹیکنولوجی میں اپنی لیڈر شپ برقرار رکھنا چاہتے ہیں: سربراہ برطانوی فضائیہ

    فائٹر جیٹ ٹیکنولوجی میں اپنی لیڈر شپ برقرار رکھنا چاہتے ہیں: سربراہ برطانوی فضائیہ

    لندن: برطانوی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اسٹیفن ہیلیئر نے کہا ہے کہ ہم فائٹر جیٹ ٹیکنولوجی میں اپنی لیڈر شپ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اسٹیفن ہیلیئر کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، موجودہ جیٹ ٹیکنولوجی میں بھی تبدیلی لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی خواہش ہے کہ جدید جنگی طیارے بنانے کی ٹیکنالوجی میں وہ آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر اپنی قائدانہ حیثیت کا حامل رہے۔


    ایئرفورس کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں‌ برطانوی ایئرچیف مارشل کی شرکت


    سربراہ برطانوی فضائیہ کا کہنا تھا کہ دیگر ملکوں کے نقشے قدم پر نہیں چل رہے، اپنی فضائیہ کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کا عزم ہے۔

    یورپی ممالک پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یورپین ممالک کو چاہیے کہ وہ جیٹ ٹیکنولوجی پر مزید توجہ دیں، برطانوی فضائیہ کا کوئی سانی نہیں ہے۔


    پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد برطانوی فضائیہ کی شام میں بمباری


    خیال رہے کہ برطانوی ایئر فورس کے سربراہ نے یہ بات ایسے وقت پر کہی ہے کہ جب گزشتہ مہینے ہی جرمنی اور فرانس کی حکومتوں نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    واضح رہے کہ اس معاہدے کے تحت مل کر مستقبل کے جدید ترین جنگی جیٹ تیار کیے جائیں گے، جو دونوں ممالک کی فضائی افواج استعمال کریں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی افواج نے جازان شہر پر داغا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا

    سعودی افواج نے جازان شہر پر داغا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا

    ریاض : سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر یمن میں برسرپیکار حوثی جنگجوؤں کی جانب سے گذشتہ شام داغا گیا بیلسٹک میزائل سعودی فورسز نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی کے شہر جازان پر یمن میں برسرپیکار حوثی جنگجوؤں کی جانب جمعے کی شام داغا جانے والا بیلسٹک میزائل سعودی عرب کی اتحادی افواج نے سرحد پر ہی مار گرایا ہے۔

    عربی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے فائر کیا جانے والا بیلسٹک میزائل گذشتہ روز شام 7 بج کر 17 منٹ پر سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر داغا گیا تھا۔

    عرب خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں آئینی حکومت کی معاونت کے لیے اتحاد بنایا گیا تھا، اس لیے حوثی جنگجو سعودی عرب کی شہری آبادی کو جان بوجھ پر ہدف بناتے ہیں۔

    کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حوثی جنگجوؤں کو ایران کی مدد حاصل ہے، اس لیے وہ آئے روز سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، حوثی جنگجو شہری آبادی پر میزائل حملے کرکے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

    سعودی عرب کی اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کےلیے کوششیں کررہا ہے اور اب تک 100 سے زائد بیلسٹک میزائل حملے کرچکا ہے جسے سعودی فضائی افواج فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عرب اتحادی فوج کی یمن میں کارروائی، متعدد حوثی باغی ہلاک

    عرب اتحادی فوج کی یمن میں کارروائی، متعدد حوثی باغی ہلاک

    ریاض: سعودی عرب کے اتحادی فورسز کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عرب اتحادی فوج نے یمن کے صوبے ’اِب‘ پر لڑاکا طیاروں کے ذریعے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں یمن میں برسر پیکار حوثی باغیوں کو جانی اور مالی طور پر شدید نقصان ہوا جبکہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر موجود جنگی ساز وسامان بھی تباہ ہوگئے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر مسلسل بیلسٹک میزائل داغے جارہے ہیں تو دوسری جانب عرب اتحاد نے بھی اپنی کارروائیوں میں افضافہ کردیا ہے، گذشتہ دنوں بھی عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔


    عرب اتحادی فوج کی یمن میں فضائی کارروائی، حوثی باغیوں کا میزائل حملہ


    علاوہ ازیں سعودی فورسز نے آج ہی کے دن یمن کے دار الحکومت صنعا میں بھی فضائی کارروائی کی جس کے باعث حوثی باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے باغیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ترجمان عرب اتحاد ترکی المالکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


    حوثی باغیوں کے دو بیلسٹک میزائل حملے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیئے


    خیال رہے کہ رواں سال 13 مئی کو حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے سعودی فورسز نے اس حملے کو بھی ناکام بنا دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔