Tag: Air hostesses

  • گٹکا تھوکنے کیلئے جہاز کی کھڑکی کھولنے کی فرمائش، ویڈیو وائرل

    گٹکا کھانا بہت سے لوگوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ اور عادت ہوتی ہے اور یہی عادت انہیں بسا اوقات شرمندگی اٹھانے پر مجبور کردیتی ہے۔

    ایسے لوگ گٹکا تھوکتے ہوئے کسی تمیز تہذیب کا بھی خیال نہیں رکھتے اور جہاں موقع ملے ایک لمبی سی پچکاری مار کر منہ میں بھرا مواد اگل دیتے ہیں۔

    ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی ائیرلائن میں پیش آیا جہاں ایک گٹکا کھانے والے مسافر نے ایئرہوسٹس سے انوکھی فرمائش کرڈالی جسے سن کر وہ بھی ہنس پڑی۔

    بھارتی ائیرلائن کے ایک مسافر نے فضائی میزبان سے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے گٹکا تھوکنے کیلئے کھڑکی کھولنے کی فرمائش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    انڈیگو ائیرلائنز کے ایک مسافر نے دوران پرواز خاتون فضائی میزبان کو مخاطب کیا اور جہاز کی کھڑکی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے کھولنے کی درخواست کی۔

    ویڈیو میں مسافر کو خاتون کو بلاتے اور پھر گٹکا تھوکنے کیلئے جہاز کی کھڑکی کھولنے کی فرمائش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مسافر کی فرمائش پر خاتون نے پہلے مسافر کو دیکھا پھر ہنستے ہوئے نظر انداز کردیا جس کے بعد مسافر خود بھی ہنس پڑا۔

  • برمنگھم ایئرپورٹ : پی آئی اے کی میزبانوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی

    برمنگھم ایئرپورٹ : پی آئی اے کی میزبانوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی

    کراچی : قومی ایئرلائن کی فضائی میزبانوں کی برمنگھم ایئرپورٹ پر سیکورٹی عملے اور کسٹم حکام نے شک کی بنیاد پر باری باری تلاشی لی، برمنگھم ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے برمنگھم پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز791 کی فضائی میزبانوں کو جہاز سے اترتے ہی برطانوی سیکیورٹی عملے نے جیٹی پر ہی روک لیا۔

    سراغ رساں کتوں کی مدد سے 13فضائی میزبانوں کی سرچنگ اور ان کے سامان کی بھی تلاشی لی اور فضائی میزبانوں کو مکمل سرچنگ کے بعد لاؤنج میں جانے کی اجازت دی گئی۔

    جیٹی پر تلاشی کے بعد برطانوی کسٹمز حکام نے بھی انہیں تلاشی کیلئے روک لیا، برطانوی کسٹمز نے بھی ایک گھنٹے فضائی میزبانوں اور ان کے سامان کی جانچ پڑتال کی اور مختلف سوالات کیے۔

    ذرائع کے مطابق برطانوی کسٹمز نے مشکوک اشیاء کی اطلاع پر فضائی میزبانوں کے سامان کی مکمل تلاشی لی، مذکورہ واقعہ اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے ساتھ پیش آیا۔