Tag: AIR india airline

  • ائیرانڈیا کے جہاز میں چوہے کی موجودگی، مسافروں میں خوف و ہراس

    ائیرانڈیا کے جہاز میں چوہے کی موجودگی، مسافروں میں خوف و ہراس

    نئی دہلی : ائیرانڈیا کی پرواز کو ٹیک آف کرنے کے دو گھنٹے بعد ہی واپس  بلا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  ائیرانڈیا کے جہاز کو پرواز کے دو گھنٹے بعد ہی واپس بلا لیا گیا،  جس کی وجہ جہاز کے کیبن میں چوہے کی موجودگی بتائی جارہی ہے۔

    چوہے کی موجودگی کے باعث جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور چوہے مار دوا کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیبن کرو نے جہاز کی واپسی کا فیصلہ کیا، تاکہ جہاز کے مسافروں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

    ائیر انڈیا انتطامیہ کے عملے نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جہاز کی واپسی صرف چوہے کی موجودگی کی وجہ سے کی گئی، تاکہ مسافر محفوظ رہ سکیں۔

  • بھارتی فضائی ایئر لائن کی پرواز کے کھانے سے چھپکلی برآمد

    بھارتی فضائی ایئر لائن کی پرواز کے کھانے سے چھپکلی برآمد

    نئی دہلی : بھارت کی قومی فضائی کمپنی کے کھانے سے چھپکلی برآمد ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی، ائیرانڈیا کی فلائٹ نئی دلی سے لندن جارہی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی سے لندن جانے والی پرواز کے اڑان بھرنے کے فورا بعد ایک مسافر نے کھانا طلب کیا، مسافرکو جو کھانا فراہم کیا گیا، اس میں مردہ چھپکلی بھی موجود تھی۔

    واقعے کے بعد تمام مسافروں نے کھانا کھانے سے انکارکر دیا۔

    فضائی عملے کا کہنا تھا کہ طیاروں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے اور باربار شکایت کرنے کے باوجود کسی نے توجہ نہیں دی۔