Tag: AIR PLANE

  • گٹکے کے شوقین مسافر نے جہاز کی دیوار پر پچکاری مار دی

    گٹکے اور پان کی پیکیں کراچی میں تو ہر دیوار پر دیکھنے کو ملتی ہیں تاہم بھارت میں ایک شخص نے ہوائی جہاز کو بھی نہ بخشا اور وہاں بھی گٹکے کی پچکاری کے نشان چھوڑ گیا۔

    گٹکا، سپاری اور مین پوری کھانے والے جہاں جاتے ہیں، سرخ پچکاری پھینک کر اپنی شناخت چھوڑ جاتے ہیں۔

    اس حوالے سے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) آفیسر اونیش شرن کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔

    انہوں نے ٹویٹر پر ہوائی جہاز کے اندر کھڑکی کے ساتھ والی ایک سیٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طنزیہ انداز میں لکھا، کسی نے اپنی شناخت چھوڑ دی۔

    جہاز کی دیوار پر گٹکے کی سرخ پیک کے نشان واضح ہیں۔

    یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے لیکن اب دوبارہ انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔

  • طیارے کے پروں کو اس طرح کیوں ڈیزائن کیا گیا؟

    طیارے کے پروں کو اس طرح کیوں ڈیزائن کیا گیا؟

    کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ طیارے کے ونگز آخر میں اوپر کی جانب کیوں اٹھے ہوتے ہیں؟ اور طیاروں کے پروں کو اس طرح کیوں ڈیزائن کیا جاتا ہے؟

    طیارے کے پروں کے آخری سرے، جو اوپر کی طرف اٹھے ہوتے ہیں، انھیں وِنگلٹس (winglets) کہا جاتا ہے، ایسا کرنے کی بہت ہی اہم وجہ ہوتی ہے، جو بنیادی طور پر تکنیکی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وِنگ لٹس ہوا کے بہاؤ میں طیارے کو آگے لے جانے کے دوران اس پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرتے ہیں، ونگلٹس سے طیارے کے ونگ کے اوپر ہوا کا دباؤ نیچے کے مقابلے میں کم ہو جاتا ہے۔

    ونگلٹس کی وجہ سے طیارے کے پروں کے افعال زیادہ مؤثر ہو جاتے ہیں، اور طیارے کو انجن سے کم پاور کی ضرورت پڑتی ہے، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایندھن کی بچت ہوتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق ونگلٹس کی وجہ سے ایندھن کی بچت کے باعث کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی کم ہو جاتا ہے، اور اس طرح فضائی کمپنی کے اخراجات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

    بوئنگ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے 757 اور 767 طیاروں میں وِنگلٹس کے باعث ایندھن کی بچت 5 فی صد بڑھ گئی جب کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 5 فی صد کم ہوگیا۔

    واضح رہے کہ یہ ڈیزائن سب سے پہلے 1976 میں ناسا کے لینگلے ریسرچ سینٹر میں رچرڈ ویٹکومب نے تیار کیا تھا، ابتدائی ونگلٹس کو بوئنگ 700-400 جیسے طیاروں میں فٹ کیا گیا تھا، جس سے ڈھائی سے 3 فی صد ایندھن بچانے میں مدد ملی تھی، سیکنڈ جنریشن ونگلٹس پہلے سے زیادہ بڑے اور زیادہ مڑے ہوئے تھے جن سے ایندھن کو جلانے کی شرح میں 4 سے 6 فی صد بہتری آئی۔

  • ایران پر امریکی پابندیاں، عالمی طیارہ ساز کمپنی نے جہاز کی فروخت روک دی

    ایران پر امریکی پابندیاں، عالمی طیارہ ساز کمپنی نے جہاز کی فروخت روک دی

    تہران: امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد عالمی طیارہ ساز کمپنی نے بھی ایران کو جہاز کی فروخت روک دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد اس ملک پر ماضی میں لگائی جانے والی اقتصادی پابندیاں دوبارہ بحال کردی ہیں جس کے باعث طیارہ ساز کمپنی نے ایران کو جہاز فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور اٹلی کی ہوائی جہاز تیار کرنے والی عالمی شہریت یافتہ کمپنی ’اے ٹی آر‘ نے ایران پر امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے ایران کو ہوائی جہازوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔


    امریکا نے سلامتی کونسل سے ایران پر پابندی کا مطالبہ کردیا


    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے ماضی میں ایران کو ہوائی جہاز فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا مگر امریکی پابندیوں کے ایران پر دوبارہ نفاذ کے بعد وہ تہران کو مزید جہازوں کی فراہمی سے قاصر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ’اے ٹی آر‘ کی جانب سے ایران کو 2018 میں تقریباً 20 ہوائی جہاز فراہم کرنے کا امکان تھا تاہم اب کمپنی کی جانب سے اس فیصلے کے بعد جہاز کی فروخت روک دی گئی ہے۔


    ایران جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد امریکا اپنی نئی پالیسی کا اعلان کل کرے گا


    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر سخت پابندیاں لگائیں گے، ایران سے جوہری تعاون کرنے والی ریاست پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ونڈسکرین چٹخنےسےپی آئی اےپروازکی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    ونڈسکرین چٹخنےسےپی آئی اےپروازکی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    لاہور:پی آئی اے کی مسقط سے لاہورآنے والی پرواز کی ونڈ سکرین چٹخ گئی، جس کے بعد طیارے نے لاہورائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل "اے 320 ائیر بس” لیز پر لی گئی تاہم طیارے کی کنڈیشن اچھی نہیں، اس لئے اس کی ونڈ سکرین دوران پرواز ہوا کا دباؤ برداشت نہ کرسکی اور چٹخ گئی، طیارے کو ہنگامی طور پر ائیرپورٹ اتارا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جہاز کی سکرین کسی چیز کے ٹکرانے سے نہیں ٹوٹی، لیز پر لیا گیا جہاز پرانا ہونے کی وجہ سے اس کی ونڈ اسکرین ٹوٹی، ہنگامی لینڈنگ کے دوران تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔