Tag: air strick

  • خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی: نو دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی: نو دہشت گرد ہلاک

    خیبر ایجنسی : پاک فوج نےخیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کر کے نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں نو دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب کی گئی ہے۔

  • ضرب عضب: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 17شدت پسند ہلاک

    ضرب عضب: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 17شدت پسند ہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں طالبان کے اہم کمانڈر سمیت سترہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ پاک فوج نے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی بھی کرا لئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب شدت پسندوں کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے، جس میں شدت پسندوں کو بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں شدت پسند ازبک کمانڈر اسد منصور محصود اورکمانڈر عمر بھی شامل ہیں جبکہ بمباری سے دہشتگردوں کی تین گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

    ادھر پاک فوج کے آپریشن کے بعد شدت پسند فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں اور دوسرے علاقوں میں جانے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔