Tag: Air strike in north waziristan

  • شمالی وزیرستان :دتہ خیل میں فضائی کارروائی ، 22دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان :دتہ خیل میں فضائی کارروائی ، 22دہشت گرد ہلاک

    دتہ خیل : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی کے دوران بائیس دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، زمینی دستوں کے ساتھ پاک فضائیہ بھی دشمن کی کمر توڑنے میں مصروف ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ رات جیٹ طیاروں نے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی میں بائیس دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحے اور بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔

    دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے کھجوری چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا، جس میں سات اہلکار زخمی ہوگٗئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت آٹھ شدت پسند مارے گئے۔

  • خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں بمباری، 20شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں بمباری، 20شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں فورسزکی تازہ کارروائی میں بیس دہشت گرد ہلاک اور اُن کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

    ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پاک فوج کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں، شمالی وزیرِستان کے ساتھ خیبر ایجنسی میں بھی شدت پسندوں کی کمین گاہیں نشانے پر ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی دور افتادہ وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، بمباری کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے اور کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔۔

    بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے گولہ بارود کا ذخیرہ بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز فوج نے شمالی وزیرستان میں حالیہ کارروائی میں پندرہ دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا ہے، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی بارود سے بھری دس گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ ہیلی کاپٹر زسے کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں۔

      آئی ایس پی آر کے میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کامیابی سے جاری آپریشن میں دہشت گردوں کے نقل و حمل کے ذرائع تباہ کئے جا چکے ہیں ۔