Tag: air strikes

  • روس کی شام میں داعش کے 10 اہم ٹھکانوں پربمباری

    روس کی شام میں داعش کے 10 اہم ٹھکانوں پربمباری

    ماسکو: روسی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں داعش کے 10 اہم ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنانے کے دعویٰ کیا ہے۔

    روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حمیمم کے ہوائی اڈے سے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے مسلسل پروازیں جاری ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایس یو 34، ایس یو24 ایم اور ایس یو 25 جیٹ طیاروں نے کل 20 کاروائیاں کی ہیں جن میں دہشت گرد گروہ داعش کے 10 اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    منسٹری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایس یو 25 طیاروں نے عدلیب صوبے میں داعش کو ٹریننگ کیمپ اور اس سے ملحقہ بم ساز ورکشاپ کو بھی نشانہ بنایا جہاں خودکش جیکٹیں تیار کی جارہی تھیں۔

    مذکورہ صوبے میں جسر الشغر نامی علاقے میں روسی طیاروں نے دہشت گردوں کے آٹھ دیگر اہم ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

    دوسری جانب رقاء نامی صوبے میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بمباری کرکے تباہ کیا گیا ہے۔

    روسی فضائی افواج کی جانب سے یہ تمام کاروائیاں حمیم نامی ایئر بیس سے کی جارہی ہیں جوکہ بحیرہ روم کے کنارے لاتکیا نامی صوبےمیں واقع ہے۔

  • شام میں اتحادیوں کی بمباری، چھپن ہلاک

    شام میں اتحادیوں کی بمباری، چھپن ہلاک

    دمشق: شام میں حکومتی فوج اورامریکی اتحادی افواج کی داعش کے ٹھکانوں پربمباری سے چھپن افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    شامی فوج کےطیاروں نےاپوزیشن کےعلاقےصوبہ ادلیب پرفضائی حملہ کیاجس میں انچاس افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

    دوسری جانب امریکی سربراہی میں اتحادی ممالک نےصوبہ حلب کےگاؤں دالی حسن میں بمباری کی جس کےنتیجےمیں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

    گزشتہ برس سےاب تک شام میں داعش کےخلاف جاری امریکی اتحادی فورسزکی کارروائی کےنتیجےمیں کم ازکم ایک سو پچاس شہری ہلاک ہوچکےہیں تاہم اتحادی فورسزعام شہریوں کی ہلاکتوں کوماننےسےانکارکرتی چلی آئی ہیں۔

  • امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے دولت اسلامیہ پر19 فضائی حملے

    امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے دولت اسلامیہ پر19 فضائی حملے

    واشنگٹن: امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دولت اسلامیہ عراق اور شام کے مختلف ٹھکانوں پر24 گھنٹے میں 19 فضائی حملے کرڈالے۔

    امریکی افواج کی جانب سے کاری کردہ اعلامیے کے مطابق شام میں دولتِ اسلامیہ کی برتری ختم کرنے کے لئے تین حملے کئے گئے جن میں زمینی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری جانب 16 فضائی حملے عراقی شہروں میں کیے گئے جن میں موصل، رمادی، بیجی،سنجر، تل افار اور فلوجہ شامل ہیں۔ حملوں میں داعش کے مختلف یونٹس، عمارتوں اوراہم جنگی پوزیشنزکو نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی افواج کے مطابق یہ حملے جمعے اور ہفتے کو کیے گئے۔

    شام میں تعینات مبصر کے مطابق اتحادیوں کی جانب سے شام کے صوبے الیپو میں کیے گئے حملے میں 52 شہری مارے گئے۔

    امریکی افواج کے مطابق شہریوں کی ہلاکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور فی الحال اس کی حیثیت الزام سے زیادہ نہیں ہے۔

  • دتہ خیل: فضائی کاروائی میں غیرملکیوں سمیت 35 دہشت گرد ہلاک

    دتہ خیل: فضائی کاروائی میں غیرملکیوں سمیت 35 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی فضائی کاروائی میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    فضائی کاروائی میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    ملک کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اب تک 1000 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں جبکہ 80 فیصد علاقہ کلئیر کرایا جاچکا ہے۔

    سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں پر فیصلہ کن ضرب لگانے کے لئے قومی اورعسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا ہے جس پرشہروں میں کامیابی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

    دہشت گردی سے متعلق مقدمات کے تیزترسماعت کے لئے پارلیمنٹ نے آئین میں 21 ویں ترمیم کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے 6 سال سے عائد سزائے موت پر پابندی بھی ختمن کردی جس کے بعد دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ 20 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس وقت دو روزہ دورے پرچین میں ہیں جہاں چین کےوائس چیئرمین ملٹری کمیشن جنرل فین نے آرمی چیف سے گفتگو کے دوران آپریشن ضربِ عضب میں کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ تحسین قراردیا اور ہرممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

  • عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری

    عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری

    واشنگٹن:امریکی اور اتحادی طیاروں کے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری۔

    پینٹا گون کے ذرائع کے مطابق شام میں جنگی طیاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں گیارہ فضائی حملے کیے، کوبانی کے قریب نو فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا دوار از زوار میں فضائی حملے میں داعش کے زیراستعمال آئل ریفانری کو نشانہ بنایا گیا ۔ابو کمال کے قریب فضائی حملے میں داعش کے جنگجوؤں کی پناہ گاہ کو تباہ کیا گیا ۔

    پنٹاگون کے مطابق عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر سولہ فضائی حملے کئے گئے۔عراق پر کیے جانے والے فضائی حملے ڈرون اور جنگی طیاروں کے ذریعے کئے گئے۔