Tag: Air traveler

  • سعودی عرب : کورونا ویکسی نیشن، فضائی سفر کیلئے اہم ہدایت جاری

    سعودی عرب : کورونا ویکسی نیشن، فضائی سفر کیلئے اہم ہدایت جاری

    سعودی عرب میں معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بیرون ملک سفر کے لیے لازمی نہیں ہے، عوام تاخیر پر تشویش میں مبتلا نہ ہوں۔

    اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹرعسیری نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک میں تاخیر کے حوالے سے بتایا کہ پہلی خوراک کے بعد مدافعتی نظام میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکوں کے درمیان کوئی مثالی فاصلہ نہیں۔

    معاون سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ بعض ویکسینز میں یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ دوسری خوراک میں جتنی تاخیر کی جاتی ہے اس سے پہلی خوراک کی بدولت اتنا ہی زیادہ مدافعتی نظام بہتر ہوتا چلا جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ معاشرے کے بعض زمروں کو ویکسین کی دوسری خوراک میں تاخیر مفاد عامہ کی خاطر کی جارہی ہے، تاخیر پر تشویش میں مبتلا نہ ہوں۔

    بعض ممالک ویکسین کی ایک خوراک سے دوسری خوراک کے درمیان تین ماہ اور دیگر چار ماہ کا دورانیہ رکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وبائی صورت حال اور آبادی کا تناسب دوسری خوراک کے نظام الاوقات پر اثر انداز ہوسکتا ہے، دوسری خوراک بین الاقوامی سفر کے لیے شرط نہیں ہے۔

    ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے کہا کہ جو ممالک اپنے یہاں آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرا رہے ہیں وہ آنے والوں کے ملکوں میں وبا کے پھیلاؤ کی شرح اور وائرس میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر ایسا کر رہے ہیں۔ اس کا تعلق اس بات سے کوئی نہیں کہ مسافروں میں وائرس سے تحفظ کی پوزیشن کیا ہے۔

  • سعودی عرب :  فضائی مسافروں کی سہولت کیلئے اہم ہدایت

    سعودی عرب : فضائی مسافروں کی سہولت کیلئے اہم ہدایت

    ریاض : سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے فضائی مسافروں کی سہولت کیلئے توکلنا ایپ سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی نے فضائی مسافروں کے لیے بورڈنگ کارڈ کے اجراء کو توکلنا ایپ کی رپورٹ سے مشروط کیا ہے۔

    محکمہ شہری ہوابازی نے ایئرلائنز، سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی سمیت متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پروازوں اور ان کے مسافروں سے متعلق تمام کوائف جلد از جلد لنک کرلیں تاکہ توکلنا ایپ میں مسافروں کی پوزیشن ریکارڈ کی جائے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے یہ ہدایت اس تناظر میں دی ہے کہ سرکاری اور نجی ادارے اب کسی بھی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی سے کورونا وائرس کے حوالے سے دستاویزی ثبوت طلب کرنے کے بجائے توکلنا ایپ پر انحصار کررہے ہیں۔ سفر کرنے والوں کے حوالے سے بھی توکلنا ایپ کا ریکارڈ بھی معتبر ہوگا۔

    محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت میں آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز کو ہدایت کی بورڈنگ پاس صرف ان مسافروں کو جاری کیے جائیں جن کی صحت حالت توکلنا ایپ میں محصن (کورونا وائرس سے محفوظ) یا یہ امیدوار کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوا تحریر ہوگا۔ یہ ریکارڈ 22 اپریل 2021 سے لیا جائے گا۔

    محکمہ شہری ہوابازی نے ایک ہدایت یہ بھی دی ہے کہ سسٹم میں اس طریقہ کار کا اضافہ کیا جائے کہ اگر کوئی مسافر کورونا وائرس سے محفوظ نہ ہو یا وہ کورونا وائرس کا شکار ہو تو ایسی صورت میں اسے ایس ایم ایس کے ذریعے ریزرویشن کی منسوخی سے مطلع کردیا جائے۔

    اپنے بیان میں محکمہ شہری ہوابازی کا مزید کہنا ہے کہ اگر کورونا کی وجہ سے کسی کا ریزرویشن منسوخ کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں اس کے حقوق محفوظ ہوں کسی طرح کی حق تلفی نہ کی جائے۔