Tag: airlift

  • ایئر لفٹ کا آج سے پاکستان میں اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

    ایئر لفٹ کا آج سے پاکستان میں اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

    پاکستانی ڈیلیوری سروس ایئر لفٹ نے آج سے اپنی سروس مستقل طور پر بند کردی، ایئر لفٹ نے اگست 2021 میں 85 ملین ڈالر اکٹھے کیے تھے۔

    ایئر لفٹ ابتدائی طور پر ایک بس سروس تھی جو بعد ازاں ڈیلیوری سروس میں تبدیل کردی گئی، اس نے گزشتہ سال مقامی سطح پر کسی بھی اسٹارٹ اپ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ساڑھے 8 کروڑ ڈالر اکھٹا کیا۔

    تاہم ایئر لفٹ نے چند ماہ قبل فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدر آباد اور پشاور جیسے شہروں میں اپنی سروس بند کر دی تھی اور تنخواہوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے اپنے تقریباً ایک تہائی ملازمین کو فارغ بھی کردیا تھا۔

    اگست 2021 میں ایئر لفٹ میں 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس کا خیر مقدم بھی کیا تھا۔

  • وزیراعظم کا ایئر لفٹ کمپنی  میں 85 ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم

    وزیراعظم کا ایئر لفٹ کمپنی میں 85 ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایئرلفٹ کمپنی میں 85 ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا حکومت کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایئرلفٹ کمپنی میں 85ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ایئرلفٹ کمپنی پاکستانی نوجوانوں کی کمپنی ہے ، پاکستان میں بڑی صلاحیت اورکاروبار کےوسیع مواقع ہیں اور ہمارےدروازے کھلےہیں ، میری حکومت کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

    خیال رہے ایئر لفٹ نے حال ہی میں 85 ملین ڈالر کی سیریز بی کی فنانسنگ کا اعلان کیا ہے ، جسے کچھ نامور لوگوں کی حمایت حاصل ہے، ایئر لفٹ نے ایک نیا دروازہ کھولا ہے جو سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے قابل بنائے گا اور یہ اعتماد پیدا ہوگا کہ پاکستان حیرت انگیز ٹیکنالوجی اور صارفین کی مصنوعات بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    کمپنی نے خود مالی سال 2021 کے لیے پاکستان کے ایف ڈی آئی میں 5 فیصد اضافہ کیا ہے ، اس کے علاوہ سیریز بی فنڈنگ ​​بھی شامل ہے ، یہ فنڈنگ ​​پاکستان میں ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کا ایک نیا دور لائے گی جو کہ آنے والے سالوں میں 10 فیصد سے زیادہ ایف ڈی آئی میں تنہا حصہ ڈال سکتی ہے۔

  • پی آئی اے کے طیارے چین سے   کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز پاکستان لانے کیلئے تیار

    پی آئی اے کے طیارے چین سے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز پاکستان لانے کیلئے تیار

    اسلام آباد: پی آئی اے کے طیارے چین سے 3دن میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچائیں گے ، 2 طیارے ویکسین لیکر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سےمزیدکورونا ویکسین جلدپاکستان پہنچیں گی، چین سے 3دن میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز لائی جائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نےچین سےسائنوفارم نامی کوروناویکسین خریدی ہے، چین سے مزید کوروناویکسین لانےکیلئےپی آئی اے نے انتظامات مکمل کر لئے، کوروناویکسین کیلئے پی آئی اے کے طیارے آج شام بیجنگ کے لئے روانہ ہوں گے۔

    کوروناویکسین لانےکیلئےپی آئی اےبوئنگ777طیارےاستعمال کرے گی ، پی آئی اے کے 3 بوئنگ 777طیارے 10لاکھ سے زائد ویکسین پہنچائیں گے۔

    چین سے 2 طیارے ویکسین لیکر کل اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ تیسرا طیارہ 30 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا، چین سے کورونا ویکسین کی کل 9 کھیپ پاکستان لائی جاچکی ہیں، جس میں تاحال کورونا ویکسین کی 42 لاکھ ڈوز پاکستان آئیں۔

    گذشتہ روز کوروناویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ کوروناویکسین کا استعمال شفاف طریقے سے جاری ہے ، یہ بالکل غلط ہے کہ حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار کررہی ہے، پاکستان نے30مارچ سے 30لاکھ ویکسین ڈوزز خریدی ہیں اور 3کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز کی ڈیل کی جاچکی ہے جبکہ 17لاکھ ویکسین کی ڈوزز چین کی طرف سے عطیہ کی گئی تھیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی طلب زیادہ ہونےکیساتھ کمی کا بھی سامنا ہے ، چاہےجتنامرضی پیسہ ہو کورونا ویکسین دستیاب نہیں توایک چیلنج ہوتاہے، ملک بھر میں 1200کورونا ویکسین سینٹرز فعال ہیں ، آج کی تاریخ تک 20لاکھ سےزائد ڈوزز لگ چکی ہیں۔