Tag: Airline Passenger

  • کویت میں یکم اگست سے مسافروں کے لیے نئی ہدایات کیا ہیں؟

    کویت میں یکم اگست سے مسافروں کے لیے نئی ہدایات کیا ہیں؟

    کویت حکومت نے فضائی مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کیے ہیں، احکامات کے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    کویت سٹی : محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کویت میں فضائی مسافروں سے متعلق نئے اقدامات یکم اگست سے نافذ ہوں گے۔

    کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ ویکسین لگوانے والے کویتی شہری یا مقیم غیرملکی پی سی آر فیس سے مستثنیٰ ہوں گے، پی سی آر فیس "کویت مسافر” ایپ کے ذریعے بیس دینار مقرر ہے۔

    کویتی محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ کویت میں پی سی آر ان مسافروں کا کیا جاتا ہے جو ہاؤس آئسولیشن کی پابندی نہیں کرنا چاہتے۔ اگر پی سی آر رپورٹ کلیئر آئے تو ایسی صورت میں اسے ہاؤس آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    محکمہ شہری ہوا بازی کی ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والے کسی بھی کویتی شہری کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • جہاز اڑنے سے قبل مسافر کے اعلان نے سب کو دہشت زدہ کردیا

    جہاز اڑنے سے قبل مسافر کے اعلان نے سب کو دہشت زدہ کردیا

    نئی دہلی : بھارت میں جہاز کے مسافر نے پرواز سے چبد لمحے قبل خود کے کورونا مریض ہونے کا اعلان کیا جس پر مسافروں میں کھلبلی مچ گئی۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک مسافر نے طیارے کی پرواز سے چند لمحے قبل اپنے کورونا پازیٹیو ہونے کا اعلان کیا یہ سن کر مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کی حفاظت کی خاطر پائلٹ جہاز کو اڑانے کے بجائے پارکنگ ایریا کی طرف واپس لے گیا۔

    اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انڈین ایئرلائن انڈیگو کا مسافر طیارہ پونے کے لیے جمعرات کو روانہ ہو رہا تھا جب ایک مسافر نے طیارے کے عملے کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس پازیٹیو ہیں اور ثبوت کے طور پر دستاویزات بھی دکھائیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایئر بس اے 320 نے کنٹرولرز سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا اور واپسی کا فیصلہ کیا۔

    پائلٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تین قطاروں میں چھ سے آٹھ تک کی تین نشستوں والے مسافر پہلے جہاز سے اتر جائیں اور ایک کوچ میں وائرس سے حفاظت کے اقدامات لیے جانے کے دوران انتظار کریں۔

    کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر ان ہی قطاروں میں سے ایک میں بیٹھا ہوا تھا۔ جب مسافر سیٹوں سے اٹھ گئے تو اس دوران نشستوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا اور نشستوں کے کورز بھی تبدیل کیےگئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو حفاظتی لباس بھی دیے گئے اور ان کو دوران پرواز اس کو پہن کر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر کو ایک ایمبولینس کے ذریعے جنوبی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال بھیجا گیا۔

    گذشتہ برس کورونا وائرس کی وبا کے روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہوابازی کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایئرلائنز نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔