Tag: AirPods

  • برطانوی شہری اپنے ائیر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا

    برطانوی شہری اپنے ائیر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا

    جہلم: انگلینڈ کا شہری اپنے ائیر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا، دبئی میں کلیننگ سروس عملے کے بھارتی رکن نے ایئرپوڈ چرائے تھے۔

    تفصیلات کے مطاق انگلینڈ کا شہری اپنے ائیر پوڈز کی تلاش میں پاکستان کے شہر جہلم پہنچ گیا، بھارتی عملے نے ائیرپوڈز چرا کر پاکستانی شہری کو فروخت کیے تھے۔

    دبئی میں کلیننگ سروس عملے کے بھارتی رکن نے ایئرپوڈز چرائے تھے، بعدازاں بھارتی شہری نے جہلم کے رہائشی کو ائیرپوڈز  فروخت کیے تھے۔

    ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ انگلینڈ کے شہری مائلس نے ایکس پر میسج کیا کہ میرے ائیر پوڈز کی لوکیشن پاکستان آ رہی ہے، جہلم پولیس نے مائلس سے بذریعہ  رابطہ کرکے ائیر پوڈز تلاش کیے۔ ائیر پوڈز خریدار نے چوری شدہ ہونے کی اطلاع پر خود پولیس کے حوالے  کیے۔

    برطانوی شہری مائلس نے بتایا کہ ائیر پوڈز خریدنے والا پاکستانی بے قصور ہے قانونی کارروائی نہیں بنتی، ائیر پوڈز کی پاکستانی قیمت 60 ہزار روپے ہے، ائیر پوڈ موبائل سے کنیکٹ تھے اس لیے لوکیشن کا پتہ چلتا رہا۔

    واضح رہے کہ مائلس مشہور یوٹیوبر اور نایاب اشیا کا کاروبار کرتا ہے۔

  • استعمال میں بہترین اور کم قیمت ایئر پوڈز کون سے ہیں؟

    استعمال میں بہترین اور کم قیمت ایئر پوڈز کون سے ہیں؟

    آج کل زیادہ تر افراد ہینڈز فری کی جگہ وائر لیس ایئر پوڈز استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں، اگر آپ بھی انہیں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس کمپنی کے ایئر پوڈز استعمال کے لیے بہترین ہیں۔

    شاؤمی کے ایئر بڈز اس لیے منفرد ہیں کہ انہیں آپ اپنے موبائل فون کے بلیو ٹوتھ سے کنیکٹ کر سکتے ہیں، لیکن اس کی بیٹری ٹائمنگ ساڑھے 3 گھنٹے ہے جبکہ اس کے چارجنگ باکس کی بیٹری ٹائمنگ 12 گھنٹے ہے۔

    ان ایئر بڈز کا ساؤنڈ سسٹم بھی بہت بہترین ہے، ان کی قیمت 3 ہزار روپے ہے۔

    اس کے بعد سام سنگ کے ایئر بڈز معیار کے حوالے سے کافی دلچسپ ہیں، ان کی بیٹری ٹائمنگ 6 گھنٹے ہے جبکہ 19 گھنٹے تک انہیں چلایا جا سکتا ہے، انہیں کانوں میں بھی باآسانی لگایا جا سکتا ہے اور اس کی قیمت بھی 3 ہزار روپے ہے۔

    ایپل کے ایئر پوڈز وائر لیس ہوتے ہیں اور صرف ایک بار چارج ہونے پر ساڑھے 4 گھنٹے تک چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ان ایئر پوڈز کی قیمت 4 ہزار تک کی ہے، اس میں آپ اپنے حساب سے ایمپلی فائر کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ ایپل ایئر پوڈز جنریشن 2 اس لیے دلچسپ ہیں کہ یہ آٹو میٹکلی کنیکٹ ہو جاتے ہیں، اور ان کی چارجنگ ٹائمنگ بھی کافی اچھی ہے یعنی کہ 5 گھنٹے، ان ایئر پوڈز کی قیمت 2 ہزار 800 روپے تک ہے۔