Tag: AIRPORT ATTACK

  • کراچی کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کی جانچ پڑتال میں سنسنی خیز انکشافات

    کراچی کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کی جانچ پڑتال میں سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: ایئرپورٹ حملے کے بعد کراچی کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کی جانچ پڑتال میں مہمانوں کا ریکارڈ موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی جانچ کے دوران سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز نے قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

    ایس آئی یو کے ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق 100 ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی جانچ مکمل کی جا چکی ہے، جن میں سے 67 گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز ٹورازم ڈیپارٹمنٹ میں غیر رجسٹرڈ پائے گئے۔

    کارروائی کے دوران ہوٹلوں سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی بھی پکڑے گئے، جن میں 4 ایرانی اور 6 افغان باشندے شامل ہیں، بیش تر ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں مہمانوں کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو فراہم کردہ ہوٹل آئی سافٹ ویئر میں بھی مہمانوں کی ادھوری معلومات درج کی گئیں، پچاس سے زائد ہوٹل ایسے تھے جو آئی سافٹ ویئر استعمال نہیں کر رہے تھے، بعض گیسٹ ہاؤسز سے منشیات اور شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔

    فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر گرنیڈ حملے کی فوٹیج سامنے آ گئی

    شعیب میمن کا کہنا تھا کہ 70 گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی یہ جانچ ایئر پورٹ پر حملے کے ملزمان کی ایم ہوٹل میں قیام کے انکشاف کے بعد شروع کی گئی تھی۔

  • ائیرپورٹ پر فائرنگ سے 5 خواتین اہلکار جاں بحق

    ائیرپورٹ پر فائرنگ سے 5 خواتین اہلکار جاں بحق

    قندھار: مسلح دہشت گردوں نے ائیرپورٹ پر فائرنگ کر کے ڈیوٹی پر خواتین کو لانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 خواتین سیکورٹی اہلکار اور ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر قندھارمیں واقع ائیرپورٹ کے قریب ایک موٹرسائیکل پر آئے ہوئے دو مسلح دہشت گردوں نے خواتین کی سیکیورٹی وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق  جبکہ گاڑی کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا۔

    گورنر قندھار نے برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہفتے کی صبح خواتین اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی پر آرہی تھیں کہ ائیرپورٹ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور با آسانی فرار ہوگئے۔


    پڑھیں: ’’ افغانستان میں بگرام ائیربیس میں دھماکہ،4افراد ہلاک ‘‘


    ترجمان افغان حکومت کے مطابق واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی جبکہ افغان طالبان نے بھی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے ۔ حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والی خواتین قندھار کے ایئرپورٹ پر سفر کرنے والی خواتین مسافروں کو تلاشی لیتی تھیں۔

    واضح رہے افغانستان میں خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 8 ماہ میں خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق 3 ہزار 7 سو سے زائد مقدمات درج ہوئے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد پانچ ہزار تھی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی دورہ

    کراچی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کور اور اے ایس ایف کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کور اور اے ایس ایف کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،جہاں انہیں سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےاے ایس ایف کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورسانحہ ائرپورٹ میں شہید ہونےوالےشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا دہشتگردی کے مکمل خاتمےتک جنگ جاری رکھیں گے۔

    آرمی چیف کی کراچی آمد پر ائرپورٹ اورمتعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کےعلاوہ فوجی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیاہے۔