Tag: airport managers

  • خواجہ سعد رفیق کی سفارش پر من پسند جونیئر افسران بڑے عہدوں پر تعینات

    خواجہ سعد رفیق کی سفارش پر من پسند جونیئر افسران بڑے عہدوں پر تعینات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی سفارش پر سول ایوی ایشن میں من پسند جونیئر افسران کو بڑے عہدوں پر تعینات کردیا گیا، کراچی، اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئر پورٹس کے مینیجرز تبدیل کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر ایئر پورٹ مینیجرز کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں، وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی سفارش پر من پسند جونیئر افسران کو بڑے عہدوں پر تعینات کردیا گیا۔

    کراچی، اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئرپورٹس کے مینیجرز تبدیل کردیے گئے۔

    جونیئر ترین افسر آفتاب شاہ گیلانی کو مینیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تعینات کردیا گیا، اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئر پورٹس پر ایگزیکٹو گریڈ 8 کے افسران لگائے جاتے ہیں۔

    سی اے اے کے سینیئر افسر عمران خان کو کراچی ایئرپورٹ مینیجر کے عہدے سے ہٹا کر طاہر سکندر کو مینیجر کراچی ایئرپورٹ مقرر کردیا گیا۔

  • ملک بھرکے تمام ایئرپورٹس منیجرز کے اختیارات میں اضافہ، ایجنسیز کا ہیڈ بنا دیا گیا

    ملک بھرکے تمام ایئرپورٹس منیجرز کے اختیارات میں اضافہ، ایجنسیز کا ہیڈ بنا دیا گیا

    کراچی : وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس منیجرز کے اختیارات میں اضافہ کردیا، کیبنٹ ڈویڑن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر تعینات منیجروں کو ائیرپورٹ کا فنکشنل ہیڈ بنا دیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیبنٹ ڈویڑن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ائیرپورٹ منیجرز ائیرپورٹ کے فنکشنل ہیڈ بنائے جانے کے بعد ائیرپورٹ منیجر ائیرپورٹ میں کام کرنے والی تمام ایجنسیز کا ہیڈ ہو گا اور ائیرپورٹ میں موجود ایجنسیز ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کا فنکشنل ہیڈ منجیرہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کسٹم، ایف آئی اے اور اے این ایف کا فنکشنل ہیڈ ایئرپورٹ منیجرہو گا، ائیرپورٹ منیجر تمام ایجنسیوں کی سربراہی کے ساتھ باہمی روابط رکھنے کا پابند بھی ہوگا۔

    اس کے علاوہ ایئرپورٹ منیجر چیف آپریٹنگ آفیسر بھی ہوگا، ایئرپورٹس منیجرمسافروں کوسہولتیں سے متعلق تمام معاملات کو مانیٹرکرے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ایئرپورٹ پر موجود متعلقہ ادارے منیجر کےتابع ہوں گے۔

    ایئرپورٹ پر کسی بھی متعلقہ ادارے کے افسر یا عملے کے متعلق شکایات موصول ہوئی ایئرپورٹ منیجر اس کے خلاف ضابطے کی کارروائی کا پابند ہوگا۔