Tag: airport security force

  • اے ایس ایف میں بڑے پیمانے پرترقیوں کی منظوری

    اے ایس ایف میں بڑے پیمانے پرترقیوں کی منظوری

    کراچی : اے ایس ایف کے سپاہی، سارجنٹس، اے ایس آئی ایز اور سب انپسکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی، ڈی جی اے ایس ایف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)  کے سپاہیوں، سارجنٹس، اے ایس آئی ایز اور سب انپسکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔

    مذکورہ ترقیوں کی منظوری ڈی جی ای ایس ایف نے دی، جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر ایک ہزار 78ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: اے ایس ایف ایئرپورٹ کی فرنٹ لائن فورس ہے، مہتاب عباسی


    ترقیاں پانے والوں میں91سب انسپکٹرز،261اے ایس آئیز،344سارجنٹس اور382سپاہیوں کو بھی اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • اے ایس ایف دہشتگردی کیخلاف ایئرپورٹ کی فرنٹ لائن فورس ہے، مہتاب عباسی

    اے ایس ایف دہشتگردی کیخلاف ایئرپورٹ کی فرنٹ لائن فورس ہے، مہتاب عباسی

    کراچی : وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مہتاب خان عباسی نے کہا ہے کہ اے ایس ایف دہشتگردی کے خلاف ایئرپورٹ پر فرنٹ لائن فورس ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ مہارت پر مبنی عملی مظاہروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ائر پورٹ سیکورٹی فورس کی جانب سے پیشہ وارانہ مہارت پر مبنی عملی مظاہروں کی تقریب اے ایس ایف اکیڈمی میں منعقد ہوئی، اے ایس ایف کے خصوصی تربیت یافتہ اسکائی مارشلز نے جدید ترین پیشہ وارانہ مہارت پر مبنی عملی مظاہرہ کیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مہتاب خان عباسی نے اے ایس ایف کو دہشتگردی کے خلاف ایئرپورٹ پر فرنٹ لائن فورس قرار دیا۔

    اےایس ایف کی انسداد دہشت گردی یونٹ کی مشقوں پر مبنی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مہتاب احمد عباسی نے کہا کہ اے ایس ایف سیکورٹی فورس نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو ملک کو چیلنجز ہے اس وہ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

    پاکستان پندرہ سال نائن الیون سے گزرا ہے وہ پیدا کردہ نہیں بلکہ مسلط کیے گئے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں مگر افسوس کی بات ہے کہ ہماری قربانیوں کوتسلیم نہیں کیا جا رہا۔

    سردارمہتاب عباسی نے مزید کہا کہ قومی غیرت کا تقاضہ ہے کہ ہم کسی بھی دہشت گرد کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کریں، وطن کے جو دشمن ملک کے اندر ہیں یا باہر انہیں ختم کرنا ہوگا۔

    مہتاب عباسی نے کہا کہ اے ایس ایف کو فنڈز کی فراہمی اور جدید ہتھیاروں کو لیس کیے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا، تقریب میں ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی حیدر عباس سمت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اے ایس ایف عملے کی ایمانداری، مسافر کے گمشدہ پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ لوٹا دیے

    اے ایس ایف عملے کی ایمانداری، مسافر کے گمشدہ پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ لوٹا دیے

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کے ہزاروں پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ اسے واپس لوٹا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی کے757 کی پرواز سے لندن جانے والے مسافر احسن کھوکھر کے سامان میں 16 سو 75 پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ موجود تھا جو ان کی روانگی کے وقت ایئرپورٹ لاؤنج میں رہ گیا۔

    اے ایس ایف حکام نے جب سامان کو لاوارث حالت میں پایا تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مسافر کی کھوج کی گئی۔

    مسافر احسن کھوکھر کو جب ان کا گمشدہ سامان لوٹایا گیا تو ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ انہوں نے اے ایس ایف حکام کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

    احسن کھوکھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کرامت کھوکھر کے نواسے ہیں اور ان کے مطابق اگر ان کا لیپ ٹاپ انہیں واپس نہ ملتا تو ان کا بے حد قیمتی ڈیٹا ضائع ہوسکتا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہورایئرپورٹ پرمسافر سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد

    لاہورایئرپورٹ پرمسافر سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد

    لاہور: علامہ اقبال ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے‘ ملزم کے قبضے سے ساڑھے تین کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے

    تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسیکیورٹی فورس نے سعودی عرب جانے والی پرواز کے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے مسافر کو حراست میں لے لیا ہے ۔

    اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر محمد ظہور نامی مسافر کے سامان کی جب تلاشی لی گئی تو بیگ کے خفیہ خانوں میں ساڑھے تین کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    Heroine smuggling

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم غیر ملکی ایئر لائن ’ عمان ایئر کی پرواز نمبر ڈبلیو وائی 342 کے ذریعے لاہور سے ریاض سفر کررہا تھا اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بورڈنگ سے قبل ہی حراست میں لے لیا۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث مسافر سے ابتدائی تفتیش کے بعد اسے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    Heroine smuggling

    لاہورایئرپورٹ پرکارروائی‘ میاں بیوی ہیروئن اسمگلرزگرفتار

     دو ماہ قبل جون میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس نے کارروائی کرتے ہوئےخوشاب کے رہائشی میاں بیوی کے سامان سے تلاشی کے دوران 6کلو ہیروئن برآمد کی تھی ۔ ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت پونے6کروڑ سےزائدتھی ۔

    اے ایس ایف ذرائع کا کہناتھا  کہ خوشاب کا رہائشی انور نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ غیرملکی پرواز سے عمرہ ادا کرنے کےلیےجدہ جارہاتھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرقطر ایئرویز کی پرواز کیوآر 621 سے برآستہ دوحہ سعودی عرب جانے والے مسافر سے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن قبضے میں لی تھی۔ سرگودھا کا رہائشی نعیم مالٹے کے چھلکوں میں ہیروئن بھر کے لے جا رہا تھا۔


    اگر آپ بلاگر کے مضمون سے متفق نہیں ہیں تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں

  • اے ایس ایف ٹاورشہداء کے خاندانوں کی فلاح وبہود کا منصوبہ ہے، سہیل احمد خان

    اے ایس ایف ٹاورشہداء کے خاندانوں کی فلاح وبہود کا منصوبہ ہے، سہیل احمد خان

    کراچی : ڈائریکٹرجنرل ائرپورٹ سیکیورٹی فورس میجر جنرل سہیل احمد خان نے 52 ایکڑ اراضی پر مشتمل اے ایس ایف ٹاور کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کراچی ائرپورٹ پر ہونے والے حملے میں ہمارے 12ملازمین شہید ہوئے، اے ایس ایف ٹاور کا منصوبہ ان شہداء کے خاندانوں کی فلاح وبہود کا منصوبہ ہے جسے اے ایس ایف فاؤنڈیشن چلائے گی۔

    اے ایس ایف ٹاور کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اے ایس ایف کے عہدیدران کے علاوہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد عبداللہ وہرہ معززین شہر اور اے ایس ایف کے حاضر و ریٹائرڈ ملازمین کے علاوہ اے ایس ایف فاؤنڈیشن کی رہائشی اسکیم کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے، ڈائریکٹرجنرل ائرپورٹ سیکیورٹی فورس میجرجنرل سہیل احمد خان نے پاکستان کے 24 ائیرپورٹ کی سیکیورٹی اے ایس کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ٹاور کے منصوبے کو شہریوں نے بہت زیادہ پزیرائی دی، جس کا اندازہ ممبرسازی کے لیے فروخت ہونے والے فارم سے لگایا جاسکتا ہے جو کم وبیش ایک لاکھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ٹاور کی تعمیرات 52 ایکٹر میں سے صرف 25 فیصد رقبے پر ہو ں گی بقیہ 75 فیصد زمین اوپن ہوگی جہاں رہائشیوں کو دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    میجر جنرل سہیل احمد خان نے کہا کہ اے ایس ایف ٹاور کے منصوبے کے ذریعے ہم اپنے شہداء اورریٹائرڈ ملازمین کی فلاح وبہود کے لیے فنڈزاکٹھا کرناچاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکیم اے ایس ایف کی نہیں بلکہ اے ایس ایف فاؤنڈیشن کی ہے وہ ہی اسے بنانے اور چلانے کی ذمہ دار ہوگی،۔

    ڈائریکٹرجنرل ائرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کہا کہ ہماری اسکیم مڈل کلاس پاکستانیوں کے لیے ہے بہت جلد اسے پاکستان کے دوسرے شہروں میں شروع کیا جائے گا۔