Tag: Airport

  • برطانیہ میں طوفان کا خدشہ، تیز ہواؤں نے مسافربردار طیاروں کو ہوا معلق کردیا

    برطانیہ میں طوفان کا خدشہ، تیز ہواؤں نے مسافربردار طیاروں کو ہوا معلق کردیا

    لندن : برسٹول میں طوفانی ہواؤں نے مسافر برداروں کو ہوا میں ہی معلق کردیا، جس کے باعث کئی پروازوں کے رخ تبدیل کیے گئے جبکہ متاثرہ طیاروں نے ہوا کا دباؤ کم ہونے بعد محفوظ لینڈنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک کی مانند برطانیہ میں بھی تند و تیز طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی جس کے باعث مسافر بردار طیاروں کو اڑان بھرنے اور لینڈ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی شہر برسٹول کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گذشتہ روز طوفانی ہواؤں کے باعث مسافر بردار طیاروں نے لینڈنگ ترک کرکے واپس اڑان بھرلی تھی۔

    برطانوی میڈیا کہنا ہے کہ ملک میں آنے والے ’کیلم‘ نامی سمندری طوفان کے نتیجے میں تیز ہواؤں نے طیاروں کو ہوا میں ہی معلق کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جہازوں کے تیز ہوا کے باعث لینڈنگ کا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح رن وے پر لینڈ کرنے والے جہاز کو تیز ہوائیں فضا میں ہی جھولا دے رہی ہیں اور لینڈنگ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

    برسٹول ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ طیاروں کے پائلٹس لینڈنگ منسوخ کرکے ہوا میں رچکر لگاتے رہے اور 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی شدت میں کمی کے بعد محفوظ لینڈنگ کی۔

    برطانوی شہر برسٹول کے ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے وارننگ جاری کی تھی کہ ایئرپورٹ آنے سے قبل معلومات حاصل کرلیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برسٹول ایئرپورٹ انتظامیہ نے طوفانی ہواؤں کے باعث 3 پروازیں منسوخ کی تھی جبکہ 10 پرازوں کا رخ تبدیل کردیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلم نامی طوفان کے پیش نظر برطانوی حکام نے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد ساحلی علاقے میں آباد لوگ بڑی تعداد میں محفوظ مقامات کی جانب نقل مقانی کررہے ہیں۔

    برطانوی حکام کا خیال ہے کہ ’کیلم‘ کے باعث جنوبی ویلز میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر 29 سے زائد خاندان نقل مکانی کرگئے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ میں سیاحوں کا موبائل فون چیک کرنے کا متنازع قانون نافذ

    نیوزی لینڈ میں سیاحوں کا موبائل فون چیک کرنے کا متنازع قانون نافذ

    آکلینڈ : نیوزی لینڈ حکام نے ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں کو غیر ملکیوں کی الیکٹرانک ڈیوائس میں موجود ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے خفیہ کوڈ طلب کرنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے غیر ملکیوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے لیے یکم اکتوبر سے ملک میں نئے متنازعے قانون کا نفاذ کردیا گیا ہے جس کے تحت نیوزی لینڈ میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کر اپنے موبائل فون سمیت تمام الیکڑانک اشیاء کا خفیہ کوڈ مہیا کرنا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کسٹمز اینڈ ایکسائز ایکٹ 2018 کے تحت ایئرپورٹ پر تعینات حکام کو ملک میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کی تفتیش کے دوران ان کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کےلیے الیکٹرانکس اشیاء کا خفیہ کوڈ دینا لازمی ہوگا۔

    نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈے پر تعینات کسٹمز حکام کو موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرانکس اشیاء کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ذاتی ڈیٹا کی نکل بنانے کی اجازت ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ایئرپورٹ پر تعینات اہلکار دوران تفتیش غیر ملکی افراد کے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانکس چیزوں میں سے کسی بھی قسم کا ڈیٹا حذف کرنے یا اشیاء ضبط کرنے بھی مجاز ہوں گے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ہوائی اڈے پر موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز کا خفیہ کوڈ نہ مہیا نہ کرنے والے غیر ملکی کو تین ہزار ڈالر یا اس سے زائد جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ یکم اکتوبر سے قبل بارڈر اہلکاروں کو الیکٹرانکس اشیاء طلب کرنے کی اجازت نہیں تھی اور موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز یا ان کا خفیہ کوڈ طلب کرنے پر غیر ملکیوں کی جانب سے سخت رد عمل آتا تھا۔

  • شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے لندن روانہ ہوگئے

    شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے لندن روانہ ہوگئے

    لاہور : مسلم نواز کے صدر شہباز شریف برطانیہ روانہ ہوگئے، شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لے کر جمعے کو پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق طویل علالت کے بعد انتقال کرجانے والی سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج صبح غیر ملکی ایئر لائن کی پروازسے برطانیہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف پرواز کیو آر 629 سے براستہ دوحہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔

    مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف لندن سے سابق صدر مسلم لیگ (ن) کلثوم نواز کی میت لے کر وطن واپس لوٹیں گے، شہباز شریف جمعے کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے۔


    مزید پڑھیں : بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی


    یاد رہے کہ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے اور تدفین جمعہ کو جاتی امرا میں ہوگی۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی تدفین میاں شریف کی قبر کے پہلو میں ہوگی، شہبازشریف جسد خاکی لینے برطانیہ جائیں گے۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت کو غسل دے دیا گیا، نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز والدہ کا آخری دیدار لندن میں ہی کریں گے۔

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کی پیرول پررہائی کے احکامات جاری کردیے گئے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بعد یہ تینوں شخصیات جاتی امراء کیلئے روانہ ہوگئے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے۔

  • میونخ کے ہوائی اڈے پر مشتبہ خاتون کی اطلاع، پروازیں منسوخ

    میونخ کے ہوائی اڈے پر مشتبہ خاتون کی اطلاع، پروازیں منسوخ

    برلن : میونخ کے عالمی ہوائی اڈے پر مشتبہ خاتون کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے 200 پروازیں منسوخ کردی، پروازوں میں تاخیر پر ہزاروں مسافروں نے انتظامیہ کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے ہوائی اڈے میں مشتبہ خاتون کے داخل ہونے کے بعد انتظامیہ نے 200 پروازیں منسوخ کرکے اعلان کردیا کہ ایئر پورٹ کے ٹرمنل نمبر 2 میں ایک مشتبہ خاتون گھس آئی ہے، جس کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    جرمن میڈیا کا کہنا تھا کہ مشتبہ خاتون ٹرمنل نمبر 2 میں داخل ہونے کے بعد ممنوعہ علاقے میں گھس گئی تھی، جس کے باعث انتظایہ کو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، حالاںکہ پولیس نے کہا تھا کہ خاتون کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں تاہم اس کی تلاشی میں ذرہ دیر لگی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میونچ کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے ممنوعہ علاقے میں مشتبہ خاتون کے داخل ہونے کے بعد کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے انتطامیہ علاقے کو مسافروں سے خالی کروالیا تھا۔

    جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرمنل 2 کو مسافروں سے خالی کروانے کے بعد ممنوعہ زون کی تلاشی لی گئی تاہم کسی قسم مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میونخ ایئرپورٹ پر مشتبہ خاتون کے واقعے کے باعث ہزاروں افراد کی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جس پر مسافروں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مشاہداللہ خان کی ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام، لیگیوں کا پولیس پر پھتراؤ

    مشاہداللہ خان کی ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام، لیگیوں کا پولیس پر پھتراؤ

    لاہور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان کی لاہور ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ لیگی رہنماؤں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لیے سینئر لیگی رہنما لاہور ایئرپورٹ پہنچے تاہم اے ایس ایف نے ان کی ایئرپورٹ کے اندر گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ایئرپورٹ کے باہر لیگی کارکنان نے غنڈہ گردی کی انتہا کردی، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں پر پھتراؤ بھی کیا، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں جلاؤ گھراؤ اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔


    مجرم نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی بیرکوں میں منتقل کردیا گیا


    علاوہ ازیں لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں سے دھکم پیل کا معاملہ بھی ہوا، اے ایس ایف اہلکاروں کو ن لیگی رہنما سعید اللہ آفریدی نے دھکے دیے، سعیداللہ آفریدی پی ایس 114 سے ن لیگ کا امیدوار ہے۔

    یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گرفتاری کے وقت لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر لیگی کارکنوں کی رینجرز اہل کاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی، رینجرز نے ہاتھا پائی کرنے والے ن لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد : نوازشریف اور مریم کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم ایئر پورٹ روانہ

    اسلام آباد : نوازشریف اور مریم کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم ایئر پورٹ روانہ

    اسلام آباد : نوازشریف اور مریم کی گرفتاری کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم کی سربراہی میں نیب ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ کردی گئی، طیارے کو اسلام آباد لینڈ کیے جانے کا امکان ہے،  مجرمان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز نجی ایئر لائن کے ذریعے پاکستان پہنچ رہے ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، دونوں شخصیات کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد میں بھی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    ذرائع کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ  کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے نجی ایئر لاائن کے طیارے کو لاہور کے بجا ئے اسلام آباد  میں اتارا جائے گا۔

    نیب ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ کردی گئی، نیب ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم کررہے ہیں، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل انور، آصف خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبیٰ خان، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ارفہ ٹیم میں شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں نوازشریف اور مریم نواز کےطبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل روانہ ہوگیا ہے، میڈیکل بورڈ پولی کلینک اسپتال کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بورڈ اڈیالہ جیل میں نوازشریف اورمریم نوازکاطبی معائنہ کرےگا، کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر آصف خصوصی میڈیکل بورڈ کےچیئرمین ہوں گے۔

    شعبہ نیفرالوجی، میڈیسن، امراض قلب کے ڈاکٹرز میڈیکل بورڈ کاحصہ ہیں جن میں ڈاکٹرحامد اقبال، ڈاکٹر امتیازاحمد، ڈاکٹرعاصمہ کیانی ودیگر شامل ہیں۔

    خصوصی میڈیکل بورڈ نیب کی درخواست پر تشکیل دیا گیا ہے، بورڈ جدید طبی آلات اورایمبولینس کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہو گیا، بورڈ نوازشریف، مریم نوازکے طبی معائنے پرمشتمل رپورٹ نیب کو دےگا، میڈیکل بورڈ رپورٹ کے بعد نواز شریف، مریم نواز کو جیل منتقل کیا جائے گا۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے سامنے ہیلی پیڈ کےاطراف پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے، ہیلی پیڈ سے اڈیالہ جیل کے روٹ کی سیکیورٹی رینجرز نےسنبھال لی،جیل ذرائع کے مطابق ہیلی پیڈ اور اس کے اطراف رینجرز کے تازہ دم دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • چین کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی خفیہ ادارے کا سابق افسر گرفتار

    چین کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی خفیہ ادارے کا سابق افسر گرفتار

    واشنگٹن: امریکی پولیس نے چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی خفیہ ادارے کے سابق افسر ’رون روکویل‘ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سرکاری افسر پر یہ الزام ہے کہ وہ چین کو امریکی خفیہ معلومات فراہم کرتا تھا جس کے پیش نظر انہیں گرفتار کیا گیا اور اب ان کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے محکمہ انصاف میں سیکیورٹی حکام کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ خفیہ ادارے کے سابق افسر ’رون روکیل‘ متنازعہ ہیں اور شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ وہ خفیہ معلومات چین کو فراہم کرتے ہیں۔


    روس: جاسوسی کا الزام، یوکرین کے صحافی کو 12 سال قید کی سزا


    امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست ’یوٹاہ‘ کے رہائشی اس اٹھاون سالہ سابق افسر کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی تھی، اس درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس شخص کو امریکی عسکری معلومات اور ٹیکنالوجی کی تفصیلات چین کو فراہم کرنے کے لیے آٹھ لاکھ ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی ادارہ تفتیش (ایف بی آئی) کا کہنا تھا کہ اس مشتبہ جاسوس کو امریکی ہوائی اڈے سے گزشتہ ہفتے اس وقت گرفتار کیا گیا کہ جب وہ چین کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔


    ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، سعودی عرب میں 15افراد کو سزائے موت سنا دی گئی


    علاوہ ازیں ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے سے ابھی لاعلم ہیں، لیکن چاہتے ہیں امریکا اور چین کے تعلقات خلفشار کا شکار ہونے کے بجائے دونوں ملکوں کے تعلقات میں باہمی مربوطی پیدا ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرکٹر بابراعظم انجری کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے

    کرکٹر بابراعظم انجری کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم انجری کا شکار ہونے کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے پہلے میچ کے دوران کلائی میں بال لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ زخمی ہونے کے باعث سیزیر سے باہر ہوگئے تھے اور اب وہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    کھلاڑی بابر اعظم غیر ملکی ایئرلائن ای کے 622 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بابر اعظم 68 رنز بنا چکے تھے جب بین اسٹوکس کی 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی گیند ان کی بائیں کلائی پرلگی جس کی وجہ سے کلائی میں فیچکر آگیا تھا۔


    کلائی میں فریکچر‘ بابراعظم انگلینڈ کےخلاف سیریزسے باہر


    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن نے گراؤنڈ میں آکر نوجوان بلے باز کی انجری کا معائنہ کیا تھا جبکہ میجک اسپرے سے بھی تکلیف دور نہ ہونے پر انہیں میدان سے باہر لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بعد ازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بابراعظم کی کلائی میں فریکچر کی تصدیق کردی جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔


    لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے انگلینڈ کو لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، 2 میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ یکم جون سے کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی ایئرپورٹ ’دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ‘ کا اعزازبرقراررکھنے میں کامیاب

    دبئی ایئرپورٹ ’دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ‘ کا اعزازبرقراررکھنے میں کامیاب

    دبئی : گزشتہ چار سال کی طرح سنہ 2017 میں بھی دبئی ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا لقب حاصل کرنے میں کامیاب رہا‘ گزشتہ سال 88.2 ملین مسافروں نے اس ہوائی اڈے سے سفر کیا۔

    دبئی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی کے ہوائی اڈے سال 2016 کی نسبت گزشتہ سال 4.6 ملین مسافروں کا اضافہ سے دیکھنے میں آیا ہے‘ حالانکہ دبئی ایئرپورٹس پر امریکا جانے والی فلائٹس پر لیپ ٹاپ لے جانے پر عارضی پابندی بھی عائد کی گئی تھی جس سے امریکا کے مسافروں میں کمی واقع ہوئی تھی۔

    دبئی ایئرپورٹ بین الا براعظمی فضائی روٹس کے درمیان ٹرانسٹ حب کی حیثیت رکھتا ہوں اور خلیج کے دیگر ممالک کی طرح اس کے مسافروں کی تعداد میں گزشتہ چند سالوں میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کا سب سے مصروف ترین ایئرپورٹ ہوا کرتا تھا تاہم دبئی نے اس سے یہ اعزاز سنہ 2014 میں چھین لیا تھا اور آج تک پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

    امریکا کی جانب سے گزشتہ سال مارچ میں متحدہ عرب امارات سمیت مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ کے کئی ممالک سے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لے کر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    جولائی 2017 میں یعنی کے پابندی عائد ہونے کے پانچ ماہ بعد ہی دبئی کی ایئر لائن ایمرٹس نے اعلان کیا کہ نئے حفاظتی اقدامات کے بعد انہیں امریکا کی جانب سے عائد کردہ اس پابندی سے استثناء مل گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ایئرپورٹ کے قریب رہائش سنگین طبی خطرات کا باعث

    ایئرپورٹ کے قریب رہائش سنگین طبی خطرات کا باعث

    کسی شہر میں ایئرپورٹ کے قریب کے علاقے نسبتاً شہر سے دور اور پرسکون ہوتے ہیں اور بعض افراد وہاں رہائش رکھنا پسند کرتے ہیں، تاہم کیا آپ جانتے ہیں ایئرپورٹ کے نزدیک رہائش رکھنا آپ کو سنگین طبی خطرات میں مبتلا کرسکتا ہے؟

    امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ہوائی جہاز سے خارج ہونے والی گیسیں اور دھواں عام گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھویں سے کہیں زیادہ مہلک ہوتا ہے اور یہ آپ کو نہایت آسانی سے کینسر میں مبتلا کرسکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ایئرپورٹس پر جاری ایوی ایشن سرگرمیاں نائٹروجن آکسائیڈ گیس خارج کرتی ہیں جو انسانی صحت کے لیے سخت مضر ہے۔

    یہ گیس ماحول کے لیے بھی بے حد نقصان دہ ہے جو سورج کی تابکار شعاعوں سے بچانے والی اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ یہ تیزابی بارشوں کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

    تحقیق کے مطابق اس دھویں اور زہریلی گیس سے متاثر ہونے والے افراد میں گلائیوبلاسٹوما کے خلیات بھی پائے گئے جو ایک قسم کا دماغی کینسر ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ اور اس کی آس پاس کی فضا میں موجود زہریلے اجزا کینسر کے علاوہ سانس کی بیماریوں، جگر کی خرابی، امراض قلب اور پیدائش میں نقائص کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

    اعصابی نظام کو نقصان

    تحقیق میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ کے قریب رہنے کا سب سے بڑا نقصان مستقل شور سے اعصابی نظام کو پہنچنے والا خطرہ ہے جو ایئرپورٹ کے قریب رہائشیوں اور ایئرپورٹ پر کام کرنے والے عملے کو یکساں طور پر متاثر کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق دن میں کئی بار جہازوں کا شور سننے کی صلاحیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔ یہ شور اعصابی تناؤ اور مزاج میں چڑچڑے پن میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ طویل عرصے تک پر شور مقامات پر وقت گزارنا آہستہ آہستہ سماعت کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ جب تک آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کی سماعت کھو رہی ہے، اس وقت تک بہت سے خلیات تباہ ہوچکے ہوتے ہیں جنہیں کسی صورت بحال نہیں کیا جاسکتا۔

    مزید پڑھیں: شور سے بہری ہوتی سماعت کی حفاظت کریں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔