Tag: Airport

  • فیصل آباد ایئرپورٹ کا رن وے بس اڈے میں تبدیل

    فیصل آباد ایئرپورٹ کا رن وے بس اڈے میں تبدیل

    فیصل آباد : فیصل آباد ایئرپورٹ پربین الاقوامی سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے، مسافروں کو طیاروں کے قریب اتارا جانے لگا۔ مسافروں کو اپنی مدد آپ کے تحت رن وے سے ایئر پورٹ جانے پر مجبور کردیا گیا، سول ایوی ایشن افسران خاموش تماشائی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ کا رن وے بس ٹرمینل کا منظر پیش کرنے لگا، ایک وقت میں تین پروازیں آنے سے مسافروں کا رش لگ گیا، فیصل آباد کے رن وے پر پروازیں پسنجر کوچ کی طرح چلائی جانے لگیں۔

    ایئرپورٹ کا رن وے بس ٹرمینل بنا دیا گیا۔ کسی مسافر نے اپنا سامان اٹھا رکھا ہے تو کوئی بریف کیس کو گھسیٹتے ہوئے چلاجارہا ہے۔ ایئرپورٹ پر لاری اڈے یا ریلوے اسٹیشن کا گمان ہونے لگا۔

    فیصل آباد ایئرپورٹ پر کئی ماہ سے سیفٹی طریقہ کار نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن انتظامیہ خاموش تماشا کا کردار ادا کررہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین نے بتایا کہ بین الاقوامی سیفٹی قوانین کے مطابق دو پروازیں بھی ایک ساتھ نہیں اتاری جاسکتیں جبکہ یہاں تین پروازوں کو بیک وقت اتار لیا گیا، مسافروں کو طیارے سے اتار کر بس کے ذریعے لاؤنچ منتقل کیا جاتا ہے۔

    انتظامیہ نے اس کا بھی کوئی بندوبست نہیں کیا، مسافر پیدل ہی لاؤنچ کی جانب رواں دواں ہیں، یہ سول ایوی ایشن کی جانب سے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

  • سابق مس امریکا چوری کے الزام میں گرفتار

    سابق مس امریکا چوری کے الزام میں گرفتار

    لاس اینجلس: امریکی ریاست کے ائیرپورٹ پر معروف ٹی وی اینکر پرسن اور سابق مس امریکا کو ہیڈ فونز کی چوری کے شبے میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پر 48 سالہ سابق مس امریکا اور ٹی وی اینکر پرسن ’’لوپاریکر‘‘ کو ائیرپورٹ پر پولیس نے اچانک گرفتار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خاتون نے ائیرپورٹ سے ہیڈ فون چوری کیےجو ایک آف ڈیوٹی جاسوس پولیس اہلکار کے تھے۔سابق مس امریکا کو  چوری کے الزام میں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے تاہم کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔

    پولیس افسران نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوپاریکر نے سیکیورٹی کاؤنٹر سے ہیڈ فونز اٹھائے ، جو ایک اہلکار کے تھے، اُن کی گرفتاری ایک عام شہری کی طرح عمل میں لائی گئی کیونکہ انہیں بورڈنگ پاس جاری کیا جاچکا تھا۔

    پولیس افسران کا کہنا ہے کہ سابق مس امریکا اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے جارہی تھیں تاہم یقین ہے کہ ہیڈ فون اٹھانے کا عمل غلط فہمی میں پیش آیا ہو۔ رہائی کے معاملے پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں امید ہے اینکر پرسن تحقیقات میں ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔

    دوسری جانب ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاریکر کو سیکیورٹی لائن میں کھڑی تھیں کہ انہیں ہیڈفونز پڑے ہوئے دکھائے جو انہوں نے مالک کو ڈھونڈنے اور واپس دینے کے لیے اٹھا لیے تھے۔

  • کراچی: ٹورنٹوسےآنےوالا مسافرطیارہ پی کے782حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی: ٹورنٹوسےآنےوالا مسافرطیارہ پی کے782حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی: ٹورنٹو سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کپتان کی غفلت کے باعث خوفناک حادثے سے بچ گئی۔

    پرواز پی کے سیون ایٹ ٹو لینڈنگ ہوتے ہی کپتان سے بے قابوہوگیا اور ٹنل سے ٹکراگیا جس کے باعث بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، انجن کو نقصان پہچنے کی وجہ سے جہاز کا دروازہ نہیں کھل سکا۔،مسافر ڈیرھ گھنٹے سے زائد طیارے میں محصور رہے۔

    جہاز کا اے سی سسٹم بند ہونے سے طیارے میں موجود مسافر حبس اور گرمی کا شکار ہوگئے، ڈیرھ گھنٹے بعد مسافروں کو باحفاظت اتارلیاگیا۔

    طیارے کو ٹنل پر نہیں لگنا تھا،رن وے سے ہی مسافروں کو سیڑھیوں کے ذریعے جہاز سے اتارنا تھا لیکن طیارہ لینڈنگ کرتے ہیں کپتان کی غفلت سے ٹکراگیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔

    طیارے کے کپتان اور معاون کپتان کے میڈیکل ٹیسٹ کی ہدایت کر دی، جس پر طیارے کے کپتان نے ٹیسٹ کروانے سے انکارکردیا۔

  • شاہین ایئرلائن کا پائلٹ عصمت محمود  کراچی میں گرفتار

    شاہین ایئرلائن کا پائلٹ عصمت محمود کراچی میں گرفتار

    کراچی: ڈیفنس سے شاہین ایئرلائن کے پائلٹ عصمت محمود کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا، عصمت محمود کی گرفتاری کو ان کے اہلخانہ نے بلاجواز قراردیا ہے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لاہور میں شاہین ایئرلائن حادثے کے مبینہ ذمہ دار عصمت محمود کو پنجاب پولیس نے گرفتارکرلیا، جن سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،و اضح رہے کہ عصمت محمود پر شراب نوشی کی حالت میں جہاز چلانے کا الزام ہے ۔ اور اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ۔

    تحقیقاتی کمیٹی کے ممبر کپٹن ممتاوز نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ، اور اسی دوران عصمت محمود کو پنجاب پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانا بلاجواز ہے ، لاہور واقعے کی ذمہ دار شاہین ایئرلائن کی انتظامیہ ہے گذشتہ تین سالوں کے دوران شاہین ایئرلائن کے جہاز میں فنی خرابی کے واقعات متعدد بار رونما ہوچکے ہیں اس معاملے میں جان بوجھ کو عصمت محمود کو پھنسایا جارہا ہے۔

    عصمت محمود کے رشتے داروں کاکہنا تھا کہ گذشتہ شب دس سے پندرہ افراد جوکہ جن میں سے کچھ وردی اور کچھ سادہ لباس اہلکار تھے ، عصمت محمود کے گھر میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے ، گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی، اور گھر کے ملازم کو بھی زدوکوب کیا، اور اس حوالے سے درخشاں تھانے میں شکایت بھی درج کراچکے ہیں۔ تاہم پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی ہے۔

    اہلخانہ کاکہنا تھا کہ عصمت محمود بے گناہ ہیں، اور وہ شراب نوشی کے عادی بھی نہیں ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عصمت محمود کیس کے حوالے سے شفاف تحقیقات کا یقینی بنایا جائے ۔

  • کابل: ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 4 افراد ہلاک

    کابل: ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 4 افراد ہلاک

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ائیرپورٹ کے قریب غیر ملکی قافلے پر خودکش حملے میں غیر ملکی سمیت چار افراد ہلاک اور سترہ سے زائد زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ قافلے پر حملہ کابل انٹرنیشنل ائر پورٹ کے پہلے گیٹ کے قریب کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں ایک خواتین اور بچہ شامل ہیں، حکام کے مطابق حملے کے لیے بارودی مواد سے بھری گاڑی استعمال کی گئی۔

    حملہ میں غیر ملکیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

  • وارسا ایئرپورٹ پرسائبرحملہ، پروازوں کا شیڈول متاثر

    وارسا ایئرپورٹ پرسائبرحملہ، پروازوں کا شیڈول متاثر

    وارسا: پولینڈ میں سائبر حملہ کیا گیا ہے ، فریڈرک چوپن ایرپورٹ پرسائبرحملے سے 1400 مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوا جس میں گراؤنڈ آپریشن سسٹم کو نشانہ بنایا۔

    واقعے کے نتیجے میں کل 10 پروازیں ملتوی کرنا پڑیں اورمقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے معاملے پرقابو پایا گیا۔

    ترجمان ایڈرائن کیوبکی نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ یہ اپنی نوعیت ک پہلاحملہ ہے۔

    ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق آئی ٹی اٹیک کا مطلب یہ ہے کہ پروازوں کا پلان مرتب نہیں دیا جاسکتا تھا اور کوئی بھی جہاز وارسا سے پرواز بھرنے کے کیفیت میں نہیں تھا۔

    پولینڈ کی سیکیورٹی ایجنسیزاس معاملے کی تحقیقات کررہی ہیں کہ حملہ کس نے اور کس طرح کیا – اے ایف پی

  • کابل ایئرپورٹ کے باہرخود کش حملہ، 3افراد ہلاک

    کابل ایئرپورٹ کے باہرخود کش حملہ، 3افراد ہلاک

    کابل:افغان دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ کےباہر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں  تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    افغان دارالحکومت کابل میں ائیر پورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں چار افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق کابل کے کرزئی ائیرپورٹ روڈ کے قریب خود کش دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں ایک غیر ملکی سمیت چار افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    افغان حکام کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف نیٹو کا قافلہ تھا جسے کچھ دیر بعد روانہ ہونا تھا، سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ علاقے کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

  • دوران پروازجہاز کا ہائیڈرولک سسٹم فیل، کراچی میں اتارلیا گیا

    دوران پروازجہاز کا ہائیڈرولک سسٹم فیل، کراچی میں اتارلیا گیا

    کراچی : دبئی سے قندھار جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی طور پر اتار لیا گیا،ذرائع کے مطابق دبئی سے قندھار جانیوالی نجی ایئرلائن بوئنگ737کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا تھا۔

    دبئی سے قندھار جانیوالی نجی ایئرلائن کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی طور پر اتار لیا گیا،ذرائع کے مطابق دبئی سے قندھار جانیوالی نجی ایئرلائن بوئنگ737کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا تھا جس کے باعث طیارے کا رخ کراچی کی طرف کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے کپتان نے کراچی کے کنٹرول ٹاور سے فوری طور پر رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت اتارلیا گیا طیارے میں ایک سو تیس مسافر سوار تھے۔

  • لاہورائیرپورٹ پرشاہین ائیرلائن کےطیاروں کوایک ہی روز میں2حادثے

    لاہورائیرپورٹ پرشاہین ائیرلائن کےطیاروں کوایک ہی روز میں2حادثے

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئرلائن کے طیارے ایک ہی روز میں دو حادثوں کا شکار ہوئے۔ خوش قسمتی سے دونوں طیاروں کے مسافر محفوظ رہے۔

    شاہین ائیرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز این ایل ون فور ایٹ کے طیارے کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈنگ کے دوران فرنٹ ایکسل ٹوٹ گیا جس کے باعث طیارے کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

    واقعے میں طیارے کے دو ٹائر بھی متاثر ہوئے تاہم کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

    شاہین ایئرلائن کا ایک اور کراچی سے آنے والا بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ لینڈنگ کے دوران کچے میں اتر گیا جس کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو بند کردیا گیا اور متبادل رن وے سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ:سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ:سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف پولیس اور سیکیورٹی اداروں نےسرچ آپریشن کرکےمتعدد مشتبہ افرادکو حراست میں لےلیا ہے,سڑسٹھویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھرمیں تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا بھی از سر نو جائزے کاکام شروع کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ممکنہ دہشت گردی خطرات کے پیش نظرسر چ آپریشن کیا۔حساس اداروں کی رپورٹ پرہونے والے سرچ آپریشن میں متعدد مشتبہ افرادکو حراست میں بھی لیا گیاہے۔

    ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افرادکوپوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے۔انتظامیہ نے چودہ اگست تک جڑواں شہروں سمیت مری اور دیگر شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔