Tag: Airports security

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملک بھر کے ایئر پورٹس کی تنصیبات کا جائزے کا فیصلہ

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملک بھر کے ایئر پورٹس کی تنصیبات کا جائزے کا فیصلہ

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی تین ماہ میں ملک بھر کے ایئر پورٹس کی تنصیبات کا جائزہ لے گی، ایئر پورٹس پر فضائی آلات کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوا بازی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے نیا پلان ترتیب دے دیا، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے قواعد و ضوابط کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس کی تنصیبات کے جائزے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے مرحلہ وار جولائی تا ستمبر تین ماہ میں ملک بھر کے ایئر پورٹس پر فضائی آلات کی مرمت اور تزئین و آرائش کرے گی۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں60 مقامات پر نصب طیاروں کی مکمل رہنمائی کے آلات کو مزید فعال اور درست کیا جائے گا، طیاروں کی ٖکارکردگی میں اہم کردار آئی ایل ایس سسٹم،لوکو لائزر،اورسگنلز سمیت اہم ریڈار سسٹم بھی شامل ہیں۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق ہوا بازی کے شعبہ میں طیاروں کے آپریشن اور مسافروں کی سیفٹی اور سیکیوریٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    سی اے اے فضائی سفر کو محفوظ اور موثر بنانے کے لئے جدت کی جانب گامزن ہے، جدید انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم خراب موسم میں بھی طیاروں کی محفوظ لینڈنگ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ہوا بازی کے سسٹم کی بہتری غیر ملکی ائیر لائنز کو پاکستان کے لیے اپنا آپریشن شروع کرنے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔

  • ائیر پورٹس پرحفاظتی اقدامات کا جائزہ، برطانوی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    ائیر پورٹس پرحفاظتی اقدامات کا جائزہ، برطانوی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    کراچی : برطانوی جوائنٹ ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم تین روزہ دورے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچ گئی برطانوی ٹیم نئی ایوی ایشن پالیسی اور ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سے متعلق جائزہ لے گی۔

    برطانوی ٹیم ایوی ایشن سیکورٹی کنٹرول ،بنیادی سیکورٹی، مسافروں کی اسکریننگ اوران کے سامان کی سیکورٹی سے متعلق جائزہ لے گی۔

    برطانوی ڈی ٹی ایف ٹیم ایئرپورٹس کے دورے کے دوران جہاز، عملے اور ان کے سامان کی ہونیوالی سرچنگ سے متعلق انہیں بریفنگ دی جائے گی،۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے برطانوی ٹیم کو طیاروں کی ایئر وردیننس ،ان کی چیکنگ، کارگو فلائٹ کیٹرنگ سروسز ،اسٹور،میل سیکورٹی کا دورہ کرایا جائے گا۔

    برطانوی ڈی ٹی ایف ٹیمز کا شیڈول اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا، برطانوی ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ بھی کرایا جائے گا، برطانوی ٹیم سیکورٹی کا جائزہ لینے کے بعد 25 اپریل کو ائیر پورٹ انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کرے گی۔