Tag: airstrike in khyber agency

  • وادی تیراہ میں فضائی کارروائی،30  دہشت گرد مارے گئے

    وادی تیراہ میں فضائی کارروائی،30 دہشت گرد مارے گئے

    تیراہ: خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ اور شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران تیس دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکراسلام سے ہے۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال اور دتہ خیل میں بھی جیٹ طیاروں نے امن دشمنوں پر ضرب لگائی، بمباری سے پندرہ شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    خیال رہے کہ خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے عسکری تنطیموں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ابھی تک کسی علاقے کو بھی مکمل طورپر کلئیر نہیں کرایا جاسکا ہے، ان کاروائیوں کی وجہ سے خیبرایجنسی کے علاقوں باڑہ اور وادی تیراہ سے لاکھوں افراد نے بے گھر ہوکر مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

    یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 15 جون کو آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا تھا۔

  • خیبر ایجنسی: جھڑپ میں9شدت پسند ہلاک، ہنگو چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی: جھڑپ میں9شدت پسند ہلاک، ہنگو چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی: اکاخیل میں سیکیورٹی فورسزکی جھڑپ میں نوشدت پسندمارے گئے ہے۔ ہنگوچیک پوسٹ حملےمیں دو اہلکار شہید پندرہ حملہ آور ہلاک ہوگئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاک سر زمین سے دہشتگردوں کےمکمل خاتمےکیلئے پرعزم ہے اور دھرتی کی حفاظت کےلئےہرلمحہ جانوں کی قربانی دینے کوتیار ہے۔ خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ اکاخیل میں فورسزاور دہشت گردوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں ہے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ میں نو شدت پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہے اور علاقے میں فورسزنےسرچ آپریشن بھی کیا ہے۔

    دوسری جانب ہنگو کےعلاقےاورکزئی میں دہشتگردوں نےصبح سویرے شیرین درہ میں چیک پوسٹ پرحملہ کردیا تھا اور حملے میں دواہلکار بھی شہید ہوگئے۔ فورسزکی جوابی کارروائی میں پندرہ عسکریت پسند مارے گئے۔

    علاوہ ازیں بنوں کےعلاقےنالہ ٹوچی میں فورسزکی گاڑی کوبم سےاڑانےکی کوشش کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب ہونے والےدھماکے میں دواہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے، واقعے کے بعدسیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرےمیں لےلیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
    عسکری ذرائع کے مطابق ڈھائی سو شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے،جبکہ جاری آپریشن میں اب تک اہم کمانڈرزسمیت ایک سو پینتیس دہشتگردمارےجاچکے ہیں۔

  • خیبرایجنسی: فوجی کارروائی میں  5دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: فوجی کارروائی میں 5دہشتگرد ہلاک

    خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے پانچ دہشتگرد ہلاک کردیئے ہیں جبکہ ان کے چار ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    پاک فوج دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں ، خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے، تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کےعلاقےسپاہ میں بھاری توپ خانےسے گولہ باری کی، فوج کی بھرپور کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک جبکہ چار ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکرِ اسلام سے ہے،عسکری ذرائع کے مطابق فوجی کارروائی میں اسلحہ گولا بارود بھی تباہ ہوا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے ساتھ خیبر ایجنسی کے علاقوں میں خیبر ون اور خیبر ٹوکےنام سے آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران سینکڑوں دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخیروں کا تباہ کیا جاچکا ہے۔

  • خیبرایجنسی:جیٹ طیاروں کی بمباری،10شدت پسند ہلاک, متعدد زخمی

    خیبرایجنسی:جیٹ طیاروں کی بمباری،10شدت پسند ہلاک, متعدد زخمی

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں دس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کےمتعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں، جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کےعلاقے دوتویہ، توردرہ اور راجگال سمیت دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔

    سکیورٹی فورسز کیجانب سے بمباری کے نتیجےمیں بارودی مواد کی بھاری مقدارکو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانے موجود ہیں۔

    رواں ماہ کے دوران وادی تیرہ سمیت خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں شدت ہلاک اورزخمی ہوئے جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

  • خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں بمباری، 20شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں بمباری، 20شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں فورسزکی تازہ کارروائی میں بیس دہشت گرد ہلاک اور اُن کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

    ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پاک فوج کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں، شمالی وزیرِستان کے ساتھ خیبر ایجنسی میں بھی شدت پسندوں کی کمین گاہیں نشانے پر ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی دور افتادہ وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، بمباری کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے اور کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔۔

    بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے گولہ بارود کا ذخیرہ بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز فوج نے شمالی وزیرستان میں حالیہ کارروائی میں پندرہ دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا ہے، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی بارود سے بھری دس گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ ہیلی کاپٹر زسے کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں۔

      آئی ایس پی آر کے میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کامیابی سے جاری آپریشن میں دہشت گردوں کے نقل و حمل کے ذرائع تباہ کئے جا چکے ہیں ۔