Tag: airstrike in syria

  • داعش کے ٹھکانوں پر بمباری،  33شدت پسند ہلاک

    داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، 33شدت پسند ہلاک

    شام : فرانس اوراتحادی ممالک کی داعش کے خلاف کارروائیاں تیز ہوگئیں،داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں تینتیس شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں.

    برطانوی تنظیم سیریئن آبزرویٹری کے مطابق فرانس اور اتحادی ممالک کی جانب سے داعش کے گڑھ رقہ پر فضائی بمباری کے نتیجے میں تینتیس شدت پسند ہلاک ہوگئے، فضائی بمباری کے دوران رقہ شہر میں قائم داعش کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری جانب داعش سے منسلک خبر رساں ادارے نے کارروائی میں داعش کے جنگجوؤں کی ہلاکت کی تردید کی ہے، پیرس حملوں کے بعد امریکا،فرانس اور روس کی جانب سے فضائی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل بھی فرانسیسی بمباری سے داعش کا کمانڈ اینڈ ٹریننگ سینٹر تباہ ہوگیا۔ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے داعش کے خلاف مزید حملوں کا اعلان کیا ہے۔

  • شام میں داعش کے خلاف حملوں میں تیزی

    شام میں داعش کے خلاف حملوں میں تیزی

    شام : روس اورفرانس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے، فرانسیسی بمباری سے داعش کا کمانڈ اینڈ ٹریننگ سینٹر تباہ ہوگیا۔ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے داعش کے خلاف مزید حملوں کا اعلان کیا ہے۔

    پیرس حملوں کے بعد شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا، فرانس اورروس نے داعش کے گڑھ رقہ اور دیگرعلاقوں میں فضائی حملے کئے، روسی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا۔

    روسی حکام کا کہنا ہے اڑتالیس دنوں میں روسی طیاروں نے شام میں تئیس سو حملے کئے، روسی صدر نے بحیرہ روم میں موجود فرانسیسی جنگی جہازوں سے ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ داعش کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی.