Tag: Aisam Ul haq

  • اے ٹی پی ورلڈٹینس: اعصام الحق کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی

    اے ٹی پی ورلڈٹینس: اعصام الحق کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی

    پام بیچ کاؤنٹی: پاکستان کے اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی اےٹی پی ورلڈٹینس کے فائنل میں پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے ٹی پی ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ کے ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی نے امریکی جوڑی کو6-3، 6-7اور10-4سے شکست دو چار کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔

    پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے

    اعصام الحق اورنیدو ویوسف کا فائنل میں مقابلہ راجرجولیئن اور مارسیلو سے ہوگا۔

    کوارٹرر فائنل میں پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ساتھی قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو نے میدان مارا تھا، فتح کا اسکور 5-7، 7-6(8-6) اور 8-10 تھا۔

  • اعصام کا ’پیرس ماسٹر ٹینس‘ میں فرنچ صدر کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

    اعصام کا ’پیرس ماسٹر ٹینس‘ میں فرنچ صدر کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

    لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے فرانس کی سرزمین پر فرنچ صدر ایمانویل میکرون کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پیرس ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا، وہ پر امن احتجاج کے طور پر پیرس ماسٹر میں میچز کے دوران بازو پر سفید پٹی باندھ کر کھیلیں گے۔

    اعصام الحق نے دنیا بھر کے ایتھلیٹس سے اپیل کی کہ اس گستاخی کے خلاف سب سفید پٹی باندھ کر مل کر احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

    ویسے تو یہ عام ٹینس میچ ہوگا لیکن اعصام اس میں پوری دنیا کو ایک پیغام دیں گے کہ اسلام سمیت کسی بھی مذہب کی توہین کوئی بھی کھلاڑی قبول نہیں کرے گا۔

    انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں اعصام کا کہنا ہے کہ میں نے بطور ایتھلیٹ ایک سبق سیکھا ہے اور وہ ہے سب کا احترام کرنا، اظہار رائے کی ازادی کا مقصد یہ نہیں کہ کسی کے عقیدے یا مذہب کی توہین کی آزادی ہو۔

    View this post on Instagram

    The most important and valuable lesson I have learnt as an athlete and a tennis player is to respect all religions,cultures,faiths and beliefs. Freedom of speech does not and should not mean freedom to antagonize anyone and disrespect someone's religion. I will be wearing a white armband all this week @rolexparismasters as peaceful protest against French President @emmanuelmacron who sadly and disappointingly is endorsing and encouraging this kind of behaviour where people are allowed to disrespect the religion of Islam and make fun of our Prophet Mohammad (p.b.u.h). These cartoons are unprovoked while Islam only preaches the message of Peace and love n respect all the Prophets (p.b.u.t) I urge not just Muslim athletes but athletes all over the world who respect other religions to show solidarity and unity against this kind of behaviour by wearing a white armband and create awareness that we as human beings and atheletes can't accept people and governments disrespecting and mocking other religions #islam #whitearmband #peacefulprotest #respect #allreligions #lovenrespect #unity #solidarity #stopantagonizing

    A post shared by Aisam Qureshi (@aisamqureshi) on

    اعصام الحق کاکہنا ہے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ فرانس کا سربراہ مملکت ایسے عمل کی حمایت اور حوصلہ افزائی کررہا ہے جو گستاخانہ ہیں، اسلام صرف اور صرف امن اور سب کے احترام کا درس دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ اعصام الحق پیرس ماسٹر ٹینس میں مینز ڈبل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

  • ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کورونا متاثرین کیلئے بڑی رقم عطیہ کردی

    ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کورونا متاثرین کیلئے بڑی رقم عطیہ کردی

    لاہور : سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے فلاحی تنظیم کی تقریب میں کورونا متاثرین کیلئے اپنی ٹی شرٹ اور ٹینس اسٹار اعصام الحق نےدس لاکھ روپے عطیہ کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں ایک فلاحی تنظیم کی تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد اور ٹینس اسٹار اعصام الحق نے شرکت کی مشتاق احمد نے اپنی شرٹ عطیہ میں دی جبکہ اعصام الحق نے دس لاکھ روپے عطیہ دیا۔

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑی میچ جیت کر خوش ہوتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی خوشی نہیں، کورنا وائرس سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلیے ٹیم ورک کی ضرورت ہے،اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے فلاحی تمظیم کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

    اعصام الحق کا کہنا تھا کہ کورونا متاثرین کی مدد کیلیے راجر فیڈرر، رافیل نڈال، جوکووک اور ثانیہ مرزا کو بھی خطوط لکھے ہیں، اسٹار ٹینس پلیئرز نے اپنی شرٹس اور دیگر اشیاء نیلامی کیلیے پیش کی ہیں، وسیم اکرم، راشد لطیف، شعیب اختر، جہانگیر خان اور دیگر اسٹارز نے بھی اپنی یادگار اشیا نیلامی کیلیے پیش کی ہیں۔

    اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ میں اپنی 1999 کے ورلڈ کپ کی شرٹ ڈونیشن کر رہا ہوں۔ جتنا لطف کسی ضرورت مند کی مدد کرنے میں آتا ہے اتنا ورلڈ کپ جیتنے سے بھی نہیں آتا۔

    انہون نے کہا کہ آج بھی مجھے وہ وقت یاد ہے کہ جب لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا تھا ، مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ راشن کا سلسلہ شروع کیا تو سفید پوش لوگوں کو دیا وہ واقعی بہت ضرورت مند تھے۔ اللّٰہ پاک نے مجھے موقع دیا کہ میں لوگوں کی مدد کر سکوں۔

    انہون نے کہا کہ شاہد آفریدی ، اعصام الحق اور دیگر کھلاڑی فلاحی کاموں حصہ لے رہے ہیں ۔ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو تبدیل کر دیا ہے، مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے جتنے بھی کولیک ہیں میں سب سے درخواستکرتا ہوں وہ آگے بڑھ اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔

  • پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    ہیوسٹن : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے امریکا میں اے ٹی پی یو ایس کلے کورٹ چیمپیئن شپ جیت لی، اعصام اور ان کے میکسیکن پارٹنر نے برطانوی جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، ٹینس اسٹار نے ہیوسٹن میں ہونے والے اے ٹی پی یو ایس کلے کورٹ چیمپیئن شپ جیت لی۔

    ڈبلز مقابلوں میں اعصام اور ان کے میکسیکن پارٹنر سینتیاگو گونزلیز نے حریف کھلاڑیوں سے سخت مقابلہ کیا، مینز ڈبل کے فائنل میں پاک میکسیکن جوڑی نے نیل اسکپسکی اور کین اسکپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔

    انہوں نے مخالف برطانوی جوڑی کو تین میں سے دو سیٹس اپنے نام کرکے زیر کردیا۔ اعصام نے ڈبلز میں کیرئیر کا سترہواں اے ٹی پی ٹائٹل جیتا ہے جبکہ سینٹیاگو13بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق قریشی نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں، مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

  • ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستان میں ٹینس اکیڈمی کا قیام ضروری ہے، اعصام الحق

    ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستان میں ٹینس اکیڈمی کا قیام ضروری ہے، اعصام الحق

    لاہور : پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹینس اکیڈمی کا قیام ضروری ہے، اگر نئے کھلاڑیوں کو گراس روٹ لیول پر مواقع ملیں تو پاکستان کو ٹینس کے مزید اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جیم خانہ ٹینس کورٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعصام الحق نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو مواقع ملیں تو کوئی شک نہیں کہ پاکستان سے مزید ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

    گزشتہ15سال سے پاکستان میں کوئی ٹینس اکیڈمی نہیں بنی، ٹینس کورٹس کو اکیڈمی میں تبدیل کرنے سے فائدہ ملے گا۔ لاہور جیم خانہ ٹینس کورٹس پر شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور عقیل خان نے اپنا افتتاحی میچ بھی کھیلا۔ جس میں دونوں کی جوڑی نے عمران بھٹی اور طارق صادق کو باآسانی شکست دی۔

    اعصام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ما ضی میں اس کھیل پر توجہ نہیں دی گئی، وزیر اعظم خود اسپورٹس مین ہیں امید ہے وہ اسپورٹس کیلیے اقدامات کریں گے۔

    وزیر عظم سے ملاقات کے بعد کھیل میں بہتری بھی ہو پائے گی۔2019 میں دوحہ کے بعد آسٹریلیا اوپن ٹینس میں شرکت کروں گا۔ سال2018 برا سال رہا جس سے رینکنگ بری طرح نیچے آئی، فٹنس اور کھیل پر توجہ ہے اپنی رینکنگ بہتر کروں گا۔

  • ٹینس اسٹار اعصام الحق بارسلونا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

    ٹینس اسٹار اعصام الحق بارسلونا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

    بارسلونا: اسپین کے ساحلی شہر بارسلونا میں جاری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے فرانسیسی پارٹنر  ژاں ژولیاں راجر نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل جیتنے کے بعد پاکستان اور فرانس سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑیوں کی جوڑی مینز ڈبل کے ٹائٹل سے محض ایک فتح کی دوری پر آگئی ہے۔

    سیمی فائنل میں اعصام الحق قریشی اور ژاں ژولیاں راجر کی جوڑی نے حریف ٹیم کو تین سیٹ کے مقابلے میں شکست دی، فاتح جوڑی کا اسکور سات پانچ، تین چھ اور دس سات رہا۔

    ہارنے والی ٹیم چلی کے پروفیشنل ٹینس پلیئر نکولس جیری اور ارجنٹینا کے گیڈو پیلا پر مشتمل تھی، میچ کے دوران اعصام اور راجر کی ٹیم حریف ٹیم پر بہت بھاری تھی، ہارنے کے بعد جیری اور پیلا نے اعتراف کیا کہ وہ ایک مضبوط ٹیم سے ہارے ہیں۔

    واضح رہے کہ راجر اور قریشی نے اپنا آخری مشترکہ ٹورنامنٹ اکتوبر 2017 میں کھیلا تھا، اس وقت بھی یہ جوڑی کامیاب رہی تھی۔ انھوں نے اسٹاک ہوم میں اے ٹی پی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیت لیا تھا۔

    اعصام الحق کی جوڑی اے ٹی پی ورلڈ چیمپئن بن گئی


    دوسری طرف اسپین سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگل میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ نڈال نے کوارٹرفائنل میں سلواکیہ کے مارٹن کلیزن کو بہ آسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ نڈال کی فتح کا اسکور چھ صفر اور سات پانچ رہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اعصام الحق نے انتالیا اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

    اعصام الحق نے انتالیا اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

    انتالیا : پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنے سوئیڈش ساتھی روبرٹ کے ساتھ انتالیا اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، قومی ٹینس اسٹار نے فائنل میں کروشیا اورآسٹریلیا کی جوڑی کو شکست دی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر انتالیا میں ورلڈ گراس کورٹ ٹورنامنٹ انتالیا اوپن کے فائنل میں پاکستان کےاعصام الحق اور ان کے سوئیڈش پارٹنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    پاک سوئیڈن جوڑی نے پہلا سیٹ سخت مقابلے کے بعد سات پانچ سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی آؤٹ کلاس ہوگئی۔

    اعصام الحق اور ان کے پارٹنر کو ابھی چار ایک کی برتری حاصل تھی کہ حریف جوڑی دوسرے سیٹ سےدستبردار ہوگئی۔

    کھیل کے سیمی فائنل میں اعصام الحق نے سویڈن پارٹنر روبرٹ کے ساتھ اسرائیل کے ارلیچ اور کروشیا کے میک ٹچ کو شکست دی تھی۔ ان کی جیت کا اسکور چھ تین، تین چھ اور بارہ دس رہا۔

    واضح رہے کہ انتالیا اوپن اعصام الحق کا رواں سال ڈبلز ایونٹ میں چوتھا ٹائٹل ہے۔

  • اعصام الحق اور فلورن مرجیا نے بارسلونا اوپن ڈبلز ایونٹ جیت لیا

    اعصام الحق اور فلورن مرجیا نے بارسلونا اوپن ڈبلز ایونٹ جیت لیا

    بارسلونا : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور فلورن مرجیا کی جوڑی نے بارسلونا اوپن ٹینس میں ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے، جیت کا اسکور چھ چاراور چھ تین رہا۔

    ہسپانوی شہربارسلونا میں کھیلے گئے اے ٹی پی سیریز کے ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے فلورن مرجیا کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    ڈبلز کے فائنل میں اعصام الحق اورمرجیا کا مقابلہ الیگزینڈر اور فلپ کی جوڑی سے ہوا، دو سیٹ تک کھیلے گئے میچ میں اعصام الحق کی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔ جیت کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔

    اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور مرجیا نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے موجودہ مینز ڈبل میں عالمی نمبر ایک ہنری کونٹی نن اور جان پیئرز کو شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد سابقہ عالمی نمبر ایک جوڑی ہوریا ٹکاؤ اور جولین راجر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار نے رواں سال دوسرا ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل جیتا ہے، کیرئیر میں اب تک اعصام الحق تیرہ ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔

  • آکلینڈ: اعصام الحق کی جوڑی نے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    آکلینڈ: اعصام الحق کی جوڑی نے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    آکلینڈ : پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جوڑی نے آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹائٹل معرکے میں اعصام کی جوڑی کا مقابلہ جوناتھن ایلرچ اور اسکاٹ لیپسکی پر مشتمل جوڑی سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹینس اسٹار نے رواں سال کا پہلا آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ابتداء میں دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اعصام اور ان کے پولش پارٹنرمیٹ کووسکی نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور کھیل پر حاوی رہے۔

    اعصاب شکن مقابلے کےبعد میچ ٹائی بریک دس تین سے جیت لیا۔ فتح پر اعصام الحق نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ آنے والے ایونٹس میں بھی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

  • ٹینس اسٹار اعصام الحق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ایمبیسڈر مقرر

    ٹینس اسٹار اعصام الحق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ایمبیسڈر مقرر

    لاہور : پاکستان میں ٹینس مایہ ناز کے کھلاڑی اعصام الحق کو تحفظ جنگلی حیات کی عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار اعصام الحق کو ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اپنا ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر حماد تقی خان نے اعصام الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعصام الحق کے اقدام سے پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اعصام الحق اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، تقریب سے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان ایمریٹس کے نائب صدر بریگیڈئیر (ر) احمد مختار نے اعصام الحق کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دیگر نامور شخصیات کو بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیئے ، تاکہ عام لوگوں میں بھی شعور بیدار ہو اوروہ بھی ماحول کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

      اس موقع پر ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے اور اعصام الحق کو سوینئر پیش کی گئی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ، طوفان ، سطح سمندر کی بلندی اور دیگر آفات کا وقوع پذیر ہونا ہے۔