Tag: Aishwarya Rai Bachchan

  • ایشوریا رائے بچن کی گاڑی حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

    ایشوریا رائے بچن کی گاڑی حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو، ایشوریا رائے بچن کی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہوئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی گاڑی کی 26 مارچ کو ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایشوریا رائے بچن کی کار کو ایک لوکل بس نے پیچھے سے ٹکر ماری جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس حادثے کے وقت ایشوریا  کی گاڑی میں موجود نہیں تھیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس حادثے کے باعث ممبئی کے اس علاقے میں تقریباً آدھے گھنٹے تک ٹریفک جام رہا، جسے بعد میں پولیس نے کلیئر کر دیا۔

     پولیس نے فوری طور پر ایشوریا کی کار کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ پبلک بس اپنی منزل کی جانب چلی گئی تاکہ مزید ہجوم اکٹھا نہ ہو۔

    جیسے ہی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا کے مداح اداکارہ کی خیریت کے حوالے سے کافی فکر مند ہوگئے۔

  • سنجے دت نے ایشوریا رائے بچن کو بالی ووڈ میں نہ آنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

    سنجے دت نے ایشوریا رائے بچن کو بالی ووڈ میں نہ آنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

    بالی ووڈ کے سنجو بابا نے ماضی میں فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ مقبول اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے کو فلم انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔

    1993 میں فلم انڈسٹری میں ڈیبیو سے قبل اداکارہ ایشوریا رائے پہلے ہی بھارت میں ایک معروف ماڈل تھیں، اس عرصے کے دوران اداکارہ نے پہلی بار ایک میگزین فوٹو شوٹ میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کیا۔ سنجے دت اداکارہ کی خوبصورتی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے ایشوریا کو اداکاری میں کیریئر بنانے کے بجائے ماڈلنگ پر قائم رہنے کا مشورہ دیا۔

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارتی انٹرٹنمنٹ سے گفتگو میں ماضی کی یاد تازی کی اور بتایا کہ پہلی بار ایشوریا کو پیپسی کے اشتہار میں دیکھا، تو میں نے کہا وہ خوبصورت عورت کون ہے!

    سنجو بابا نے کہا کہ میری بہنیں پریا اور نمرتا دت ایشوریا کی خوبصورتی سے مسحور تھیں اور انہیں ان سے ملنے کا موقع بھی ملا، اسی لیے انہوں نے مجھے سختی سے تنبیہ کی تھی کہ میں اسے پھول نا بھیجوں، نا ہی اس کا فون نمبر لوں۔

    تاہم فلم انڈسٹری کے چیلنجز سے آگاہ سنجے نے ایشوریہ کو خبردار کیا اور کہا کہ میں ایشوریا کو اس انڈسٹری میں نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ اس سے ایش کے چہرے کی معصومیت ختم ہوجائے گی، یہاں بہت کام کرنا پڑتا ہے، یہ انڈسٹری اسے تبدیل کردے گی۔

    خیال رہے کہ اداکار سنجے دت اور ایشوریا رائے نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ہم کسی سے کم نہیں اور 2005 میں شبد میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

  • ایشوریا رائے نے بیٹی کو ہر جگہ ساتھ لے جانے کی وجہ بتادی

    ایشوریا رائے نے بیٹی کو ہر جگہ ساتھ لے جانے کی وجہ بتادی

    بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ لے جانے کی وجہ بتا دی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ابوظہبی میں آئیفا ایوارڈ فنکشن 2024 میں اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ شاندار انداز میں شرکت کی، اس لمحے میں ایک رپورٹر نے اداکارہ سے سوال پوچھ لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ تصاویر بنوانے ریڈ کارپٹ پر آئیں تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہر جگہ آرادھیا بچن کو لے کر کیوں جاتی ہیں؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    جس پر اداکارہ ایشوریا نے جواب دیا کیونکہ آرادھیا میری بیٹی ہے، میں جہاں بھی جاؤں گی یہ میرے ساتھ رہے گی اور جائے گی، ہم دونوں کے درمیان بہت ہی گہرا تعلق ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس فیشن ویک میں بھی آرادھیا بچن نے ایشوریا رائے کے ساتھ شرکت کی تھی، آرادھیا بچن ہمیشہ تمام نجی اور شوبز تقریبات میں ایشوریا رائے کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔

    متعدد افراد نے کم عمری سے ہی آرادھیا بچن کو گلیمرس تقریبات میں ساتھ لے جانے پر ایشوریا رائے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

  • ویڈیو: ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں دم توڑنے لگیں

    ویڈیو: ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں دم توڑنے لگیں

    بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں گردش دم توڑنے لگیں، اداکارہ پچن ہاؤس پہنچ گئیں۔

    اپریل 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ برس سے کیا جارہا ہے۔

    حال ہی میں طلاق کی خبروں سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ آپ لوگوں کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، کوئی بات نہیں ہم سلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا، ساتھ ہی اداکار نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا تھا کہ ’’دیکھیں، میں اب تک شادی شدہ ہوں ‘‘۔

    اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

    تاہم ان تمام خبروں کے بعد بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کی بہو اور اداکارہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے سسرال پہنچ گئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا کی ویڈیو گزشتہ روز کی ہے، ویڈیو میں ایشوریا کو گرین سوٹ اور آرادھیا کو اسکول کے یونیفارم میں دیکھا گیا۔

    اداکارہ اور ان کی بیٹی آرادھیا نے گھرکے باہر موجود فوٹوگرافرز کو دیکھ کر کوئی ریسپانس نہیں دیا اور نہ ہی ہاتھ ہلایا۔

  • سانس لینے میں دشواری، ایشوریا اور بیٹی اسپتال منتقل

    سانس لینے میں دشواری، ایشوریا اور بیٹی اسپتال منتقل

    ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بچن خاندان کی بہو 46 سالہ ایشوریا اور 8 سالہ بیٹی آرادھیا بچن کا گزشتہ ہفتے کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جس کے بعد سے وہ گھر میں آئسولیٹ تھے، تاہم اب انھیں سانس لینے میں دشواری شروع ہو گئی ہے جس کے باعث انھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    دونوں ماں بیٹی کا کو وِڈ نائنٹین ٹیسٹ گزشتہ اتوار کو مثبت آیا تھا، جس سے ایک دن قبل ان کے سسر امیتابھ بچن اور شوہر ابھیشیک بچن کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

    ایشوریا اور آرادھیا کو سانس میں تکلیف شروع ہونے پر گزشتہ روز ناناوتی اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال ذرایع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دونوں ماں بیٹی کی حالت بہتر ہے، تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایشوریا کو طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی تھی۔

    ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی بھی کرونا میں مبتلا

    77 سالہ امیتابھ بچن اور ان کے 44 سالہ بیٹے ابھیشیک پہلے ہی ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

    یاد رہے کہ 12 جولائی کو مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپ نے ٹویٹر پر ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی، ایشوریا کی ساس اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

    واضح رہے کہ صرف بھارتی شہر ممبئی میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ ہو چکی ہے، کرونا کیسز کے لحاظ سے بھارت دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ اب تک 26,291 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • ایشوریا سماجی رابطوں کی دنیا میں‌ داخل

    ایشوریا سماجی رابطوں کی دنیا میں‌ داخل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور حسن کی سابق ملکہ ایشوریا رائے نے اپنی نجی زندگی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور ابھیشیک بچن کی اہلیہ ایشوریا رائے نے خاموشی توڑتے ہوئے سماجی رابطے کی دنیا میں قدم رکھا اور انسٹاگرام پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ تشکیل دیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ کے انسٹا گرام پر موجود مداحوں کی دیرینہ خواہش تھی کہ ایشوریا رائے بچن جلد از جلد دیگر شوبز شخصیات کی طرح جلد از جلد سماجی دنیا کا حصہ بن جائیں تاکہ وہ آسانی کے ساتھ رابطہ رکھ سکیں۔

    ‘سوشل میڈیا لوگوں کو سست بنا رہا ہے’

    خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی ماضی، حالیہ اور مستقبل کی اپ ڈیٹس شیئر کرسکیں۔

    مزید پڑھیں: ایشوریا میری والدہ ہیں، 29 سالہ دعوے دار بیٹا سامنے آگیا

    شوبز شخصیات کی جانب سے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔ کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ چیز یا تصویر  اس قدر وائرل ہوتی ہے کہ کروڑوں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

    سابق ملکہ حسن نے انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ کا نام aishwaryaraibachchan_arb رکھا تاہم انہوں نے ابھی تک اپنی کوئی تصویر شیئر نہیں کی اُس کے باوجود اُن کے فالورز کی تعداد 75 ہزار سے زائد ہوچکی۔ بھارتی میڈیا نے  امکان ظاہر کیا ہے کہ ایشوریا کینزفیسٹول کے دوران ایشوریا اپنی نئی تصاویر مداحواں کے ساتھ شیئر کریں۔

    واضح رہے کہ ایشوریا نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، وہ زمانہ طالب علمی سے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں جس کے بعد انہیں کالج میں پڑھانے والے ٹیچر نے فوٹو شوٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

    ٹیچر کی بات ماننا ایشوریا کے لیے سود مند ثابت ہوا کیونکہ کالج کے جریدے میں شائع ہونے والی تصاویر کی وجہ سے وہ بے حد مشہور ہوئیں اور پھر انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایشوریا سے متعلق کالج دوست کے دلچسپ انکشافات

    ماڈلنگ کی دنیا ایشوریا کے لیے کامیاب ثابت ہوئی انہوں نے 1994 میں عالمی مقابلہ حسن جیت کر دنیا کی خوبصورت خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا اور پھر  1999 میں بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دی، شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہی ایشوریا بالی ووڈ ڈائریکٹرز کی نظروں میں آگئیں اور پھر انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    دبنگ خان کے ساتھ معاشقانے 2002 تک میڈیا کی زینت بنے رہے تاہم 2007 میں وہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بند گئیں جس کے بعد تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا۔ بالی ووڈ اداکارہ نے فلم دیوداس، جودا اکبر، ہم کسی سے کم نہیں، دل کا رشتہ، کچھ نہ کہو میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر فلمی ایوارڈ اپنے نام کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں