Tag: aitchison college

  • ’غیر حاضری کے دوران طالب علم کی 50 فی صد فیس معاف ہوگی‘

    ’غیر حاضری کے دوران طالب علم کی 50 فی صد فیس معاف ہوگی‘

    لاہور: احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کے تنازع کے سلسلے میں گورنر کی جانب سے غیر حاضری کے دوران فیس معافی کا فیصلہ کالج بورڈ نے مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز نے رولز میں ترامیم کر دی ہیں، ایچی سن کالج بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر حاضری کے دوران طالب علم کی 50 فی صد فیس معاف ہوگی۔

    اس فیصلے کا اطلاق صرف جونیئر طلبہ پر ہوگا، سینئر طلبہ کی غیر حاضری پر مکمل فیس وصول ہوگی، 100 فی صد فیس معافی کا اطلاق صرف قرآن حفظ کے لیے چھٹی پر ہوگا۔

    ایچی سن بورڈ کے مطابق پچھلی تاریخوں میں کسی طالب علم کی فیس معاف نہیں کی جائے گی، گورنر بلیغ الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں نئے رولز کی منظوری دے دی گئی، فیصلے کا اطلاق قانونی رائے کے بعد کر دیا جائے گا۔

  • لاہور ہائی کورٹ: ایچیسن کالج کے پرنسپل کی برطرفی کا فیصلہ منسوخ

    لاہور ہائی کورٹ: ایچیسن کالج کے پرنسپل کی برطرفی کا فیصلہ منسوخ

    لاہور: ہائی کورٹ نے ایچی سن کالج کے پرنسپل آغاغضنفر کی برطرفی کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردئیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایچی سن کالج کے پرنسپل آغا غضنفر چھٹیوں پر تھے کہ ان کی غیرموجودگی میں انتظامیہ نے اٹھائیس جولائی کو برطرف کردیا تھا۔

    مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اہم شخصیات کی سفارش نہ سننے پر پرنسپل کو برطرف کیا گیاتھا، جس پرلاہور ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں برطرفی کا نوٹفیکشن منسوخ کرتے ہوئے فریقین کو تیس ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بورڈ آف گورنرز کے ممبران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔