Tag: Aitzaz Ahsan

  • مریم نواز کے پاس سب سے زیادہ فیک نیوز ہوتی ہیں، اعتزاز احسن

    مریم نواز کے پاس سب سے زیادہ فیک نیوز ہوتی ہیں، اعتزاز احسن

    پی پی رہنما اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم صدق دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں، سب سے زیادہ فیک نیوز مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما اعتزاز احسن نے ایک بار پھر پی ڈی ایم اور مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں جب کہ سب سے زیادہ فیک نیوز مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔

    انہوں نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو جزوی درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں تو انہیں کسی عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا مریم نواز جو دعوی کرتی ہے کہ میرے پاس اور بھی ثبوت ہے تو انہیں یہ ثبوت عدالت میں پیش کرنے چاہئیں۔

    نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بھی لیباٹری سے جعلی بنوائی گئی ہیں۔

  • ‘نواز شریف کو واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں’

    ‘نواز شریف کو واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں’

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سےساتھ نہیں، میرا مشورہ ہے ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔

    اعتزاز احسن نے پی ڈی ایم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا کسی ایک بات پر قائم رہنے کا امکان نہیں، دعا ہے میری جماعت ان سے بچ کر نکل جائے۔

    پیکا آرڈینیس کے حوالے سے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس2022کسی حدتک درست ہے، نون لیگ پیکا ترمیمی آرڈیننس سے اس لیے ڈرتی ہے کیونکہ سب سے زیادہ فیک نیوز مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں تو عدالت میں پیش کیوں نہ کی، ویڈیوپیش کر کے نواز شریف کو سچا ثابت کرسکتی تھیں، میاں ثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے، مریم نواز کہتی ہیں اوربھی ثبوت ہےان کوپیش کیوں نہیں کرتی۔

    پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہنواز شریف کو وطن واپس لانا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں ، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لیباٹری سے جعلی بنوائی گئیں۔

  • 1999 میں نوازشریف کے وکیل اعتزازاحسن نے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا

    1999 میں نوازشریف کے وکیل اعتزازاحسن نے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا

    اسلام آباد : سینئرقانون دان اعتزاز احسن نے اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا 1999 میں نوازشریف کا وکیل تھا ، نوازشریف کہتے تھے لڑیں گے مریں گے لیکن وہ ڈیل کر کے ملک سےبھاگ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئرقانون دان اعتزازاحسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی جانب سےبات چیت چل رہی ہوتی ہے، ن لیگ کی سیاست ہے ، کبھی خود کو کبھی ڈیل سے الگ نہیں کرتے، جیل میں ہوتےہیں اورمشرف سمیت کئی طاقتوں سے بات چل رہی ہوتی ہے، سعودی حکمراں ،لبنان کی حراری فیملی سےبات کررہےہوتےہیں۔

    اعتزازاحسن نے بتایا 7اکتوبرکوکلثوم بی بی نےمجھ سےآکرکہانوازشریف کہتےہیں لڑمرو، کلثوم نوازکےمطابق نوازشریف کہتےہیں جدوجہد کو تیزکرو، 9 اکتوبر کی شام کو مجھ فون آنا شروع ہوئے کہ نوازشریف جارہےہیں، میں نےان سےکہانوازشریف کہیں نہیں جارہے۔

    سینئرقانون دان کا کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم دو دن کیس کی تیاری میں لگے رہے،شریف برادران کےجانےکافیصلہ اچانک تونہیں ہواہوگا۔ ویزا ،ٹکٹ یہ سب چیزیں پہلےسےکرنی پڑتی ہیں۔ میں نوازشریف کاوکیل تھا اوران کےجانےکا مجھے ہی نہیں پتہ تھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت مجھے کہا گیا نوازشریف کہیں نہیں جارہے، اگلےدن اخبارمیں تصویرچھپی ہے نوازشریف اورکلثوم بی بی جارہےہیں، اسی تصویر کے نیچے میری خبرلگی ہوئی تھی کہ نوازشریف کہیں نہیں جارہے۔

    اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورن لیگ آج بھی فرمانبردارہے، شاہدخاقان نےکہاہمارےکندھوں پرہاتھ رکھ دو، واضح کہاگیاوہاں سےہاتھ اٹھاؤ اوریہاں پررکھو۔

    سینئرقانون دان نے کہا کہ نوازشریف نے1999میں آرمی چیف کا جہازہی قبضے میں لے لیا تھا، نوازشریف نےعدالتوں میں جودستاویزپیش کیں وہ جعلی تھیں، جس دن ارشدملک کی ویڈیو آئی اسی دن کہا تھا، عدالت میں پیش کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست برداشت نہیں کرتی کہ سابق وزیراعظم وعدہ کرکے ملک سےجائے پھر واپس نہ آئے۔ اب نوازشریف کےاقتدارمیں آنےکی بات میرے لیے انوکھی بات ہوگی، نون لیگ تتر بتر ہوچکی۔

    لانگ مارچ کے حوالے سے اعتزازاحسن نے کہا کہ مولانا نے تو 23مارچ کااعلان کیا،بلاول نےپہلےہی اعلان کردیا ، لانگ مارچ سےحکومت گرانااتناآسان نہیں ہے ، میرےخیال میں عمران خان کےپی میں دوبارہ حکومت کرلے گا۔

    سینئرقانون دان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سےحکومت گرانااتناآسان نہیں ہے، نوازشریف ججزبحالی تحریک میں بھی باہرنکلتےہی نہیں تھے، جی پی اوچوک پر نواز شریف کا انتظارکرتے رہے.

    بلاول سے متعلق انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹونوجوان شریف خاندان سے آگے نکل گیا ہے اور بہت تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔

    عمران خان سے متعلق اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جانے کا امکان کم ہے گیا تو اپنی غلطی سے جائے گا۔

    فارن فنڈنگ کیس کے بارے سینئرقانون دان نے کہا فارن فنڈنگ کیس کی زدمیں تمام جماعتیں آئیں گی، پولیٹیکل ایکٹ 1961کوکسی نےبھی سنجیدگی سےنہیں لیا، میرا خیال ہے فارن فنڈنگ معاملے پر قانون سازی ہوگی۔

  • اعتزاز احسن نے سابق جج رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا

    اعتزاز احسن نے سابق جج رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا

    اسلام آباد : سینئرسیاستدان اعتزازاحسن نے سابق جج راناشمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا اور کہا اگریہ بیان حلفی جعلی ہے تو لازمی کارروائی ہونےچاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئرسیاستدان اعتزازاحسن نے سابق جج راناشمیم کےبیان حلفی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا رانا شمیم کابیان حلفی بالکل بوگس ہے،اس پربہت شکوک وشہبات ہیں۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اس طرح کی ہدایات نہیں دےسکتا جس کوکوئی اورسن رہاہو، یہ بیان حلفی لندن میں جا کربنایا جاتا ہے، لندن نوازشریف کا گڑھ ہے.

    پی پی رہنما نے کہا یہ کیلبری فونٹ،قطری خط کی طرح کامعرکہ ہے، اس میں شک نہیں کہ اس بیان حلفی کے پیچھے کون ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف آج تک اپنی منی ٹریل تو دےنہیں سکے ، اگریہ بیان حلفی جعلی ہے تو لازمی کارروائی ہونےچاہیے۔

  • براڈ شیٹ معاملے پر پہلے بیوروکریٹس کا نام آنا چاہیے: اعتزاز احسن

    براڈ شیٹ معاملے پر پہلے بیوروکریٹس کا نام آنا چاہیے: اعتزاز احسن

    اسلام آباد: ماہر قانون دان اور سینئر سیاست دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ابھی تک ہم براڈ شیٹ معاملے کو صحیح انداز سے نہیں دیکھ رہے، اس معاملے پر سب سے پہلے بیوروکریٹس کا نام آنا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا براڈ شیٹ کو ادائیگیاں بیوروکریٹس کے دور میں ہوئیں، یہ معاملہ جنرل (ر) امجد کی موجودگی میں ہوا، پھر یہ معاہدہ جنرل (ر) شاہد عزیز کے دور میں ہوا، معاملے پر پہلے بیوروکریٹس کا نام آنا چاہیے، لیکن ہر معاملے پر پہلے سیاست دانوں کو بدنام کر دیا جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو براڈ شیٹ پر کمیٹی کا سربراہ نہیں بننا چاہیے، انھیں اس پر اعتراض کرنا چاہیے۔

    تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لیے ہمیں محنت کرنی پڑے گی، عمران خان کی حکومت تو صرف 4 ووٹوں پر کھڑی ہے، پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بہت کم مارجن پر کھڑی ہے، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے تو عمران خان کیسے جائیں گے۔

    براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات : مسلم لیگ ن نے جسٹس(ر)شیخ عظمت کی تقرری مسترد کردی

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا استعفے آخری آپشن ہیں، اگر ہم نے استعفے دے دیے اور حکومت نے الیکشن کرا دیے تو کیا ہوگا؟ پی ٹی آئی حکومت پر ان کی کارکردگی کا دباؤ ہے، یہ حکومت اپنے وزن سے ہی نیچےگر رہی ہے۔

    انھوں نے کہا عمران خان کو اتارنے کا ایک ہی طریقہ ہے وہ ہے تحریک عدم اعتماد، اگر ان سے دباؤ کے ذریعے استعفیٰ لیا گیا تو وہ سیاسی شہید بن جائیں گے۔

  • اپوزیشن نے استعفے دیے تو سارا فائدہ حکومت کو ہوگا، اعتزاز احسن

    اپوزیشن نے استعفے دیے تو سارا فائدہ حکومت کو ہوگا، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن اپوزیشن نے استعفے دیے تو فائدہ حکومت کو ہوگا، پنجاب میں اپوزیشن استعفے دیتی ہے تو عمران خان کو زیادہ نشستیں مل جائیں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ماتحت نہیں آزادانہ فیصلے کا اختیار رکھتے ہیں۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اراکین مستعفی ہوتے ہیں تو الیکٹورل کالج بنتا ہے لیکن انہیں اس کا فائدہ نہیں ہوگا، اپوزیشن استعفے دیتی ہے تو اس سے صرف حکومت کا فائدہ ہوتا ہے اور اپوزیشن کا نقصان، اسمبلیاں استعفوں سے تحلیل نہیں ہوا کرتیں۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ کورم اسمبلی ہے قانون سازی کرسکتے ہیں لیکن آئینی ترمیم نہیں کرسکتے،150استعفے بھی آجائیں تو قومی اسمبلی موجود رہتی ہے، پنجاب میں اپوزیشن استعفے دیتی ہے تو عمران خان کو زیادہ نشستیں مل جائیں گی، سندھ میں استعفے دیئے جاتے ہیں تونگراں وزیراعلیٰ آکر بیٹھے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن استعفے دیتی بھی ہے تو سینیٹ کے الیکشن نہیں رکیں گے، الیکٹورل کالج موجود رہنے کی وجہ سے سینیٹ الیکشن ہوسکتے ہیں، ضمنی الیکشن کرا کر بعد میں دیگر سینیٹرز کاانتخاب بھی کرایا جاسکتا ہے۔

    اعتزازاحسن نے بتایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ایک خاص ترمیم کی گئی تھی، ترمیم سے پہلے یہ طے تھا کہ استعفیٰ دینے والا مستعفی سمجھا جائے گا، اب طریقہ کار اس طرح ہے کہ مستعفی رکن کو بلوا کرتصدیق کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنے میں ایازصادق نے ایک سال لگادیا تھا، استعفے لے کر پی ڈی ایم قیادت نے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے، پی ڈی ایم قیادت استعفے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی، استعفے بھجوانے کے بعد ان کے تصدیقی عمل میں بھی وقت لگتا ہے۔

    ،اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اراکین اسمبلی کو استعفے دینے چاہئیں یا نہیں اس سلسلے میں پارٹی سے مشاورت کروں گا، پیپلزپارٹی کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں قیادت ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔

    ن لیگ کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مریم نوازاس وقت کمال کی سیاست کررہی ہیں، مریم نواز نے اپنے چچا اور کزنز کو تھوڑے ہی عرصے میں سائیڈ پر لگادیا وہ اب لیڈربن گئی ہیں عوام میں ان کی پذیرائی بھی ہے، لیڈر کو چاہیے کہ لوگوں کو کورونا ایس اوپیز پرعمل کا یاد دلائے۔

    اعتزازاحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی مولانا یا مریم نواز کی مرہون منت تو نہیں اپنے فیصلےخود کرے گی، خواجہ آصف نے آج کے بیان میں استعفے واپس لینے کاراستہ رکھا ہے، کورونا سے بھی عوام کو بچانا ضروری ہے، پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ خود مختار فیصلے کرنے والی ہے۔

  • نواز شریف نے شہید بینظیر کو کیسی تکلیفیں دیں؟ اعتزاز احسن نے بتادیا

    نواز شریف نے شہید بینظیر کو کیسی تکلیفیں دیں؟ اعتزاز احسن نے بتادیا

    کراچی: سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں بینظیر بھٹو شہید کو کیسی تکلیفیں دیں اعتزاز احسن نے پروگرام ’پاور پلے‘ میں بتادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بی بی صاحبہ آصف زرداری سے ملنے بلاول، بختاور کو ساتھ لے کر جیل جایا کرتی تھیں، سخت گرمی میں اینٹوں پر بیٹھ کر ملاقات کے لیے انتظار کرایا جاتا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں نے سپرنٹنڈنٹ پر غصہ کیا تو بی بی نے مجھے روک دیا، بی بی نے کہا کہ اعتزاز آپ غصہ کرو گے تو یہ سمجھیں گے کہ ہم تکلیف میں ہیں۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ سب کچھ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ نواز شریف کے دور حکومت میں کیا گیا۔

    انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس فعل سے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے، مزار کے تقدس کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ میرے خیال میں نہال ہاشمی انہیں روکنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ پریشان تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے، جرم تو ہوا ہے قانون کو اپنا راستہ لینا چاہئے تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سندھ حکومت ایف آئی آر واپس لینے کا حق رکھتی ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت آج نہ ہوتی تو چار دن بعد ہوجاتی اس پر کسی کو پریشان نہیں ہونا چاہئے لیکن مزار کے تقدس کی پامالی تو کی گئی ہے۔

  • میری نظر میں نوازشریف مفرور ملزم ہیں، اعتزاز احسن

    میری نظر میں نوازشریف مفرور ملزم ہیں، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میری نظر میں نوازشریف مفرور ملزم ہیں، نوازشریف ضمانت دے کر گئے تھے لاہور ہائیکورٹ ان کی راہ تکتی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پیش نہ ہوکر عدالت کی حکم عدولی کی ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میری نظر میں نوازشریف مفرور ملزم ہیں،عدالت نے ان کا لحاظ کیا اس لیے انہیں مفرور قرار نہیں دیا گیا، عدالت چاہے تو نوازشریف کی اپیل کو مسترد کرسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف واپس آنے کے بعد دوبارہ اپیل کرسکتے ہیں، ماضی میں بھی نوازشریف کو طیارہ اغوا کیس میں رعایت مل چکی ہے، سابق وزیر اعظم کو مجرم ہی ٹھہرایا جاتا ہے تو فیصلہ برقرار رہنا چاہیے۔

    اپیل زائدالمیعاد ہوسکتی ہے کیس کا فیصلہ زائدالمعیاد نہیں ہوسکتا، ماضی میں زائدالمیعاد اپیلوں کی وجہ سے نوازشریف کو ریلیف ملا ہے، نوازشریف ضمانت دے کر گئے تھے لاہور ہائیکورٹ بھی ان کی راہ تکتی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےکو رد کرنے کا اختیاراسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی انڈرٹیکنگ کی کوئی لیگل اسٹینڈنگ نہیں ہے، نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز نے کرنا ہے، ڈاکٹرز سے یہ جومرضی سرٹیفکیٹ لے لیں یہ ان کی صلاحیت ہے، شہبازشریف بھی نوازشریف کو برطانیہ سے پاکستان نہیں لاسکتے، نوازشریف انکارکردیں تو شہبازشریف بھی بےبس ہوں گے۔

    بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کسی بھی مجرم کا ملک سے باہر چلے جانا عام بات نہیں، یہ مخصوص کیس ہے، شریف خاندان کے کسی فرد کو بہت ہی خصوصی رعایت ملی ہے، ذوالفقاربھٹو کیلئے تو امریکی، برطانوی، قذافی، یاسرعرفات بھی آنا چاہتے تھے، ذوالفقار بھٹو کیلئے تو سعودی فرمانروا بھی آنا چاہتے تھے لیکن بات نہیں مانی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا کیس الگ ہے کہ سزا کے باوجود ضمانت لے کر باہر چلے گئے، نوازشریف نے اپنے کیس میں فورم شاپنگ استعمال کی، فورم شاپنگ کامطلب ہے کون سی عدالت نرم رویہ رکھے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے بجائے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لی گئی، لاہورہائیکورٹ سے ضمانت لے کرنوازشریف بیرون ملک چلے گئے۔

  • ایک جج نے اختلاف کیا، مشرف کو سزائے موت نہیں ہوسکتی، اعتزاز احسن

    ایک جج نے اختلاف کیا، مشرف کو سزائے موت نہیں ہوسکتی، اعتزاز احسن

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مشرف کو اپیل کا موقع ملے گا، ایک جج نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے جس پر سزائے موت نہیں ہوسکتی ۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو بالکل اپیل کا حق ملنا چاہئے، اپیل میں وکلا دلائل دے سکتے ہیں کہ صرف مشرف کو سزا کیوں دی گئی۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ مشرف جواز پیش کرسکتے ہیں کہ شوکت عزیز اور دیگر کو سزا کیوں نہیں دی گئی، اپیل کے فیصلے تک سزائے موت پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے حکم پر تمام ججز کو بے اختیار کردیا گیا تھا، ان کے غیرقانونی اقدام سے انکار نہیں کیا جاسکتا، پرویز مشرف نے ایمرجنسی لگائی اور جمہوری حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں‌ ہوسکتے، پاک فوج

    اعتزاز احسن نے کہا کہ عدلیہ آئین کے تحت ایک ادارہ ہے اس پر چڑھائی نہیں کی جاسکتی۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ ہادی النظر میں مشرف کو بیماری کی صورت میں چھوٹ مل سکتی ہے، بیماری کی صورت میں نواز شریف کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ فرد جرم عائد ہوجائے تو ملزم کی غیرموجودگی میں فیصلہ ہوسکتا ہے، ملزم اشتہاری قارر دے دیا جائے تو بھی فیصلہ ہوسکتا ہے، مشرف پر فرد جرم عائد ہوچکی تھی اس کے بعد وہ باہر گئے تھے۔

  • وزیراعظم کو بیان اور چیف جسٹس کو ردعمل کی ضرورت نہیں، اعتزازاحسن

    وزیراعظم کو بیان اور چیف جسٹس کو ردعمل کی ضرورت نہیں، اعتزازاحسن

    اسلام آباد :بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جسٹس کھوسہ قانون کے تمام تقاصے پورے کرتے ہیں، 2009 کے ججز کو بحال کرانے والے ہم وکلا ہی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فیصلہ عدالتیں کرتی ہیں، جسٹس کھوسہ قانون کے تمام تقاضے پورے ہیں چیف جسٹس پاکستان کے 4 میں سے 5 بہترین چیف جسٹسز میں نام آئے گا۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عوام ایسے بیانات جلد بھول جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے معاملہ زیادہ اٹھایا وگرنہ خدانخواستہ کوئی چپقلش نہیں، آصف زرداری کہتے ہیں میرا کسی کراچی میں چلایا جائے۔

    آصف زرداری نے خود کہا ہے میرا کیس ہے میں خود لڑوں گا۔

    پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری کو ذاتی معالج کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی، آصف زرداری کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے تو سپریم کورٹ پر حملہ کر چکے ہیں، نواز شریف تو فون سے ججز کو فیصلہ سنانے کا کہتے ہیں، نواز شریف تگڑوں میں بھی بہت زیادہ تگڑے ہیں۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول کی فراخ دلی ہے کہ وہ نوازشریف کو باہر جانے کا کہتے رہے۔