Tag: aiza awan

  • میں دوست نہیں بناتی۔۔ عائزہ اعوان نے وجہ بھی بتادی

    میں دوست نہیں بناتی۔۔ عائزہ اعوان نے وجہ بھی بتادی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوست نہیں بناتیں۔

    ایک شو میں بات کرتے ہوئے عائزہ اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی میرا کوئی دوست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں دوست نہیں بتاتی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ویسے تو لوگ ہیں۔۔ جوکہ کہنے کو میرے دوست ہیں، جن کے ساتھ آؤٹنگ ہوجاتی ہے، کھانے کو چلے جاتے ہیں، کبھی مل لیتے ہیں،لیکن میرا بیسٹ فرینڈ کوئی نہیں ہے۔

    اداکارہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی تھی اور معصومانہ میچ میں میزبان نجیب الحسنین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرا زیادہ تر بجٹ ٹریولنگ پر خرچ ہوتا ہے سب سے مہنگی جگہ یورپ جاچکی ہوں اور تقریباً پورا یورپ گھوم چکی ہوں۔

    میزبان نے پوچھا کہ آپ کو وہی شخص پسند ہے جو صرف آپ کی بات سنے؟ اداکارہ نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، اختلافات بھی برداشت کرلیتی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رونے والے کردار اتنے کرچکی ہوں کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے رونا بہت اچھا آتا ہے اس طرح کے کردار کرنے میں مزہ بھی آرہا ہے۔

    میزبان نے سوال کیا کہ نیا ٹیلنٹ سب سے پہلے سیٹ پر آتا ہے اور سب سے آخر میں جاتا ہے؟ عائزہ نے کہا کہ ایسا ہی ہے اس سلسلے کو تبدیل ہونا چاہیے لیکن آپ جدوجہد کرتے ہیں تو اگر کچھ دن جلدی آنا اور دیر سے جانا پڑے تو کوئی بات نہیں ہے اچھے دن بھی آئیں گے۔

    عائزہ نے کہا کہ مجھ سے کوئی بات نہ کرے تو میں بھی بات نہیں کرتی، ویسے ہی کسی سے زیادہ گفتگو نہیں کرتی ہوں اور پہل میری طرف سے نہیں ہوتی ہے۔

    ’مادھوری ڈکشٹ اب دوسرے درجے کی اداکارہ ہیں، ان کا عروج گزر چکا‘

    اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں اگر جان پہچان نہ ہو تو زیادہ مشکل پیش نہیں آتی ہے ٹیلنٹ پر بھی کام مل جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ عائزہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں ’منفی‘ کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، سونیا حسین ودیگر شامل تھے۔

  • عائزہ اعوان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

    عائزہ اعوان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جسے دیکھ ان کے مداح تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

    عائزہ اعوان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تازہ ترین تصویر شیئر کی، جس میں وہ دیار غیر میں موجود سڑک پر کھڑے ہوکر پوز دے رہی ہیں، جبکہ ان کے بیک گراؤنڈ میں خوبصورت عمارت نظر آرہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

    عائزہ اعوان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں ان کا کہنا تھا کہ ”Life in pictures“۔

    اداکارہ نے اب سے کچھ دیر قبل یہ تصویر شیئر کی ہے، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

    اس سے قبل سے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں، جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

  • عائزہ اعوان کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا

    عائزہ اعوان کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، جسے دیکھ ان کے مداح تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

    عائزہ اعوان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تازہ ترین تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے سرخ جوڑا زیب تن کیا ہوا جبکہ ان کے بال کھلے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

    اداکارہ نے اب سے کچھ دیر قبل یہ تصویر شیئر کی ہے، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

    اس سے قبل سے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے سرخ ساڑھی میں ملبوس تصاویر شیئر کی تھی، جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ اعوان نے کچھ دلکش تصاویر شیئر کیں تھیں جس میں انہیں سرخ ساڑھی زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ریل میں یاریاں ٹو کا گانا ’اونچی اونچی دیواریں‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

  • عائزہ اعوان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    عائزہ اعوان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ٹرانزشن ویڈیو میں اداکارہ اپنے سادہ حلیے میں اور اس کے بعد تیار ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر بے شمار لائیکس اور تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ سنہ 2017 میں اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کرنے والی عائزہ اب تک متعدد ڈراموں میں مختلف کردار ادا کر چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

    سنہ 2022 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت میں عائزہ کے منفی کردار اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

  • عائزہ اعوان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    عائزہ اعوان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ اعوان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں پنک ٹی شرٹ اور لائٹ بلیو جینز میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بادلوں کی ایموجی بنائی اور لکھا کہ Head in the clouds.

    عائزہ اعوان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور عائزہ سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں تہنیت کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، سونیا حسین، بشریٰ انصاری ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دیے ہیں، پروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں۔

  • عائزہ اعوان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں اداکارہ نے آتشی لباس پہن رکھا ہے۔ عائزہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا، پنک ٹاسٹک۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

    خیال رہے کہ سنہ 2017 میں اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کرنے والی عائزہ اب تک متعدد ڈراموں میں مختلف کردار ادا کر چکی ہیں۔

    سنہ 2022 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت میں عائزہ کے منفی کردار اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

  • ’فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، یوٹیوب پر دوسری قسط کو دس لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

    سکس سگما پلس کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’تیرا بنا میں نہیں‘ میں سینئر اداکار جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ (مرتضیٰ)، سونیا حسین (نور)، عائزہ اعوان (تہنیت) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں خالد انعم، بشریٰ انصاری، ظہیر لہری، انعم تنویر، فواد جلال، منزہ عارف ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دیے ہیں، پروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

    ’تیرے بنا میں نہیں‘ کی کہانی مرتضیٰ، نور اور تہنیت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح نور کسی قابل بننے کی خاطر محبت کو ٹھکرا دیتی ہیں جس کے بعد مرتضیٰ کی زندگی میں تہنیت کی آمد ہوتی ہے۔

    مرتضیٰ کی کزن نور کی جانب سے شادی کے لیے کچھ وقت مانگا جاتا ہے لیکن والدہ بشریٰ انصاری رشتہ توڑ کر آجاتی ہیں اور بڑے بیٹے کی ٹیچر نور کی دوست تہنیت کے لیے مرتضیٰ کا رشتہ مانگ لیتی ہیں۔

    دوسری قسط میں دکھایا گیا کہ ’نور، کزن مرتضیٰ سے محبت تو کرتی ہیں لیکن کہتی ہیں کہ فی الحال میں شادی نہیں کرسکتی کیونکہ مجھے ابھی کسی قابل بننا ہے۔‘

    انہیں گھر والوں کی جانب سے بارہا سمجھایا جاتا ہے کہ مرتضیٰ اچھا لڑکا ہے تم اسے چھوڑ کر پچھتاؤ گی لیکن وہ کسی کی نہیں سنتی اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ پھوپھو بچپن میں طے کیا گیا رشتہ ہی توڑ دیتی ہیں۔

    ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے، کیا تہنیت اور مرتضیٰ کی شادی ہوجائے گی؟ کیا نور اپنی دوست تہنیت کی دشمن بن جائیں گی؟ کیا نور بعد میں اپنے فیصلے پر پچھتائیں گی، یہ جاننے کے لیے تیسری قسط دیکھیں۔