Tag: Aizaz Ahmad Chaudhry

  • پاکستان امریکہ سےباہمی مفادپرمبنی وسیع تعلقات کاخواہاں ہے‘اعزاز چوہدری

    پاکستان امریکہ سےباہمی مفادپرمبنی وسیع تعلقات کاخواہاں ہے‘اعزاز چوہدری

    نیویارک : امریکہ میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات 7 دہائیوں پرمحیط ہیں اور پاکستان امریکہ سے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تعلقات کا خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جارجیاٹک یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کے لیے پاک امریکہ تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

    اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات 7 دہائیوں پرمحیط ہیں اور پاکستان امریکہ سے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تعلقات کا خواہاں ہے۔

    پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا پاک چین اقتصادری راہداری پر کہنا تھا کہ یہ علاقائی منصوبہ ہے جس سے خطے کے عوام کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔


    افغانستان کےمسئلے کا واحد حل پرامن مذاکرات ہیں‘ اعزازچوہدری


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 نومبر کو امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا یقین ہے کہ مسئلہ افغانستان کا فوجی حل نہیں ہے، افغانستان کے مسئلے کا واحد حل پرامن مذاکرات ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے دہشتگردوں کیلئے جگہ تنگ کر دی،اعزاز چوہدری

    پاکستان نے دہشتگردوں کیلئے جگہ تنگ کر دی،اعزاز چوہدری

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے لئے جگہ تنگ کردی ہے، کسی دہشتگرد گروہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہیں کررہے۔

    واشنگٹن میں امریکی پالیسی ساز ادارے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری نے کہا پاکستان میں تمام بڑے دہشت گرد حملوں کا تعلق افغانستان سے ہے، پاکستان خود دہشتگردی کا شکارہے۔

    اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان پر دہشتگردی کا الزامات قربانی کا بکرا بنانے کے مترادف ہیں، افغانستان میں دہشت گردی سے پاکستان کو کیا فائدہ حاصل ہوگا، گزشتہ نو ماہ میں مہاجرین میں چھپے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں دہشت گرد گرپوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے، غیرمستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں نہیں، مستحکم افغانستان کے لئے کردارادا کرتے رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان کی بے قابوصورتحال خطے کی سیکیورٹی خطرےمیں ڈال رہی ہے،اعزاز چوہدری

    افغانستان کی بے قابوصورتحال خطے کی سیکیورٹی خطرےمیں ڈال رہی ہے،اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے افغانستان مں عدم استحکام کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے افغانستان کی بے قابو صورتحال کو پاکستان کی سیکیورٹی اور معیشت کیلئے بڑاخطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی بے قابوصورتحال خطے کی سیکیورٹی خطرےمیں ڈال رہی ہے۔

    اعزاز چوہدری نے کہا افغانستان میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، داعش تیزی سے پنجے گاڑ رہی ہے، دونوں ممالک کے سفارتی اور تجارتی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا حقانی نیٹ ورک اور طالبان سے کوئی تعلق نہیں، وہ ہمارے عوام کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے، پاکستان کو جہادیوں کا گڑھ سمجھنے کی باتیں قصہ پارینہ بن چکی ہیں۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان کی سرزمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، اعزازچوہدری


    اعزاز چوہدری نے کہا کہ 2014 تک ہر ماہ پاکستان میں ایک سو پچاس حملے ہوتے تھے، آج دہشت گردی کا نمبر سنگل ہندسوں میں بھی نہیں، نوازحکومت نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کرکے دہشت گردوں کو مار بھگایا، پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کیلئے جگہ تنگ کر دی گئی ہے۔

    انھوں نے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا غنی حکومت کو طالبان سے بھی مذاکرات کرنے چاہیئے، پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کی افغان پالیسی کا انتظارکر رہا ہے۔

    اعزاز چوہدری نے کہا کہ اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کے بعد سے اب تک واشنگٹن سے تعلق بہت مضبوط ہو چکے ہیں، گزشتہ دو دہائیوں میں امریکہ نے پاکستان کو دو ارب ڈالرز امداد دی، اعزاز چوہدری امداد کا زیادہ تر حصہ فوج کیلئے رکھا گیا۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے کا بڑا حمایتی ہے، ہمالیہ گلیشئرز کے پگھلنے سے پاکستان میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے، پاکستان میں تیزی سے معاشی ترقی آرہی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاکستانی سفیرکی امریکی قومی سلامتی کےمشیرسےملاقات

    پاکستانی سفیرکی امریکی قومی سلامتی کےمشیرسےملاقات

    واشنگٹن : پاکستانی سفیر اعزازاحمد چوہدری کا کہنا ہےکہ افغانستان میں امن پاکستان کی اولین ترجیح ہےتاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو برقراررکھاجاسکے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری نے امریکی قومی سلامتی کےمشیرلیفٹیننٹ جنرل مک ماسٹر سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہاکہ افغانستان میں امن سے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ کےثمرات سامنے آئیں گے۔

    پاکستانی سفیر نےمشیرلیفٹیننٹ جنرل مک ماسٹرکو ملاقات کےدوران افغانستان میں قیام امن اور سرحدی استحکام کے امور سے متعلق آگاہ کیا۔

    انہوں نے قومی سلامتی کےمشیرکودونوں ملکوں کےدرمیان اقتصادی تعاون کےامکانات اورپاکستان میں اقتصادی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کےپرکشش مواقع کے بارے میں بھی بتایا۔

    امریکی قومی سلامتی کےمشیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیااورخطےمیں امن واستحکام کےلیے تعاون جاری رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔


    وزیراعظم نوازشریف سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی امریکی قومی سلامتی کےمشیر ایچ آرمک ماسٹر سے ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پرگفتگو کی گئی تھی۔


    چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 10افراد شہید اور 45زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی سفیر اعزاز چو ہدری کی ایڈرائس اور سینیٹر مک کین سے اہم ملاقاتیں

    پاکستانی سفیر اعزاز چو ہدری کی ایڈرائس اور سینیٹر مک کین سے اہم ملاقاتیں

    واشنگٹن : امریکی میں تعینات نئے پاکستانی سفیر اعزاز چو ہدری خاصے متحرک ہیں، انہوں نے امریکی فارن افئیر کمیٹی کے چیئرمین ایڈ رائس اور سینیٹر مک کین سے اہم ملاقاتیں کیں۔

    امریکا میں تعینات نئے پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری نے فارن افئیرکمیٹی کے چئیرمین ایڈرائس اور سینٹرمک کین سے ملاقاتیں کیں ، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔

    کانگریس مین ایڈ رائس پاکستان کیخلاف بیانات دینے کے حوالے سے مشہور ہیں اور بھارتی لابی کے قریب شمار کیے جاتے ہیں، پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے ملاقات کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا، ایڈرائس سے ملاقات میں اعزاز چوہدری نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ دوطرفہ تعلقات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایڈرائس اور سینٹرجان مکین سے ملاقاتوں میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے تمام امور پر بات چیت کے لئے تیار ہیں، افغانستان سے تعلقات اوراقتصادی صورتحال میں بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : نئےپاکستانی سفیراعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا تھا، ہ اس سے قبل جلیل عباس جیلانی امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہےتھے۔

  • نئےپاکستانی سفیراعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے

    نئےپاکستانی سفیراعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کی جانب سے مقرر نئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری امریکہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہےکہ نئے پاکستانی سفیر اعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے ہیں۔انہوں نےکہاکہ اعزازچوہدری 17 مارچ کوپاکستانی میڈیاسےملاقات کریں گے۔

    پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق نئے سفیر اعزازچوہدری کا ٹرمپ انتظامیہ سےملاقاتوں کاسلسلہ جلدشروع ہوگا۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ کےلیےنامزد سفیر اعزاز چوہدری نے ملاقات کی تھی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    چودھری نثار نےاعزاز چودھری سےکہاتھاکہ بطور پاکستانی سفیر آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی کہ پاکستان کی پالیسی اور نقطہ نظر ان امریکی ایوانوں، اداروں اور شخصیات تک موثر انداز میں پہنچایا جائےجنہوں نے پاکستان پر تنقید اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔

    چوہدری نثارعلی خان نےامریکہ کےلیےنامزد سفیر اعزاز چوہدری کی بطور سیکرٹری خارجہ پاکستان کےلیے خدمات کوبھی سراہاتھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جلیل عباس جیلانی امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہےتھے۔