Tag: Aizaz Ahmed Chaudhary

  • نئےسیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام ارسال

    نئےسیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام ارسال

    اسلام آباد :سیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو 4 امیدواروں کا پروفائل ارسال کردیا گیا، فہرست میں عبدالباسط، ابن عباس، غالب اقبال، تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سیکیریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے تبادلے کے بعد وفاقی حکومت نے نئے سیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو 4 امیدواروں کا پروفائل ارسال کردیا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد نئےسیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے، جن شخصیات کا نام فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں عبدالباسط،ابن عباس، غالب اقبال، تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس وقت عبدالباسط نئی دہلی اورابن عباس لندن میں بطور ہائی کمشنر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق عبدالباسط اپریل 2018، غالب اقبال ستمبر 2018 میں سبکدوش ہوں گے، جبکہ ابن عباس دسمبر 2018 اور تہمینہ جنجوعہ 2019 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالباسط، ابن عباس، تہمینہ جنجوعہ سیکریٹری خارجہ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

  • سیکریٹری خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر سے ملاقات

    سیکریٹری خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر سے ملاقات

    واشنگٹن : سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر ایورل ہیزن سے واشنگٹن میں ملاقات کی اور پینٹاگون کا دورہ بھی کیا۔

    اعزاز چوہدری اور نائب مشیر ایورل ہینز میں ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعاون میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    سیکریٹری خارجہ نے انسداد دہشت گردی میں امریکہ کے کردار کی تعریف کی۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دونوں ممالک نے امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے پینٹاگون کا دورہ بھی کیا اور امریکہ محکمہ دفاع کرسٹائم دور مورتھ سے بھی ملاقات کی.

    اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔