Tag: Aizaz Ahmed Chaudhry

  • پاکستان پرامن افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے‘ اعزاز چوہدری

    پاکستان پرامن افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے‘ اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور یہ پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مقصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں خواتین کے غیرملکی پالیسی گروپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے عالمی صورت حال کے تناظر میں ملکی اور غیرملکی سطح پرپاکستان کی کامیابیوں کو بھی اجاگرکیا۔

    پاکستانی سفیر نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی اہمیت پرزور دیا، اگرچہ افغانستان کے بارے میں دونوں ملکوں کی سوچ میں اختلافات ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے افغانستان میں استحکام ضروری ہے، افغانستان میں عدم استحکام کا اثرخطے میں خصوصاً پاکستان پرہوا۔

    اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغان مسئلےکا سیاسی حل تلاش کرنے میں مدد دے گا، افغانستان کے مسئلے کا حل صرف افغان اسٹیک ہولڈرزکے پاس ہے۔


    افغانستان میں دوسروں کی ناکامیوں کےذمہ دارنہیں ہیں‘ اعزازچوہدری


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات کوافغان صورت حال کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ‘اعزازچوہدری

    پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ‘اعزازچوہدری

    نیویارک : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ پرامن افغانستان کے لیے کوششیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نئی افغان پالیسی پر پاکستانی سیفر اعزاز چوہدری کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے امریکہ سمیت دیگر ملکوں سے تعاون جاری رکھیں گے۔

    اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ 38برس سےغیرمستحکم افغانستان سے پاکستان کونقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کےمحفوظ ٹھکانےنہ ہونےکا کئی باربتا چکا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کےعزم کو متنازع نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ افغان قیادت ہی مفاہمتی عمل کوکامیاب بنا سکتی ہے۔

    اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی پالیسی پرپاکستانی کابینہ میں بحث ہوئی ہے اس پالیسی پرنیشنل سیکیورٹی کمیٹی پرمزید بحث کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی امریکی پالیسی کامکمل جواب تیارکرے گی۔


    امریکا کا ہماری قربانیوں کو نظر انداز کرنا مایوس کن ہے، دفتر خارجہ


    واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکہ کی نئی افغان پالیسی پردفتر خارجہ کے ترجمان کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کا پاکستانی قوم کی قربانیوں کو نظراندازکرنا مایوس کن ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کسی بھی ملک کو جوہری ہتھیارفروخت نہیں کررہا، اعزازچوہدری

    پاکستان کسی بھی ملک کو جوہری ہتھیارفروخت نہیں کررہا، اعزازچوہدری

    واشنگٹن:  سیکریڑی خارجہ اعزاز چوہدری نے نائب امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب سمیت پاکستان کسی بھی ملک کو جوہری ہتھیار فروخت نہیں کررہا۔

    واشنگٹن میں نائب امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ میں اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ ورکنگ گروپ اجلاس دوطرفہ تعاون میں فروغ کے لئے ناگزیر ہے۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، سیکریٹری خارجہ نے ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    اعزاز چوہدری نے بے گھر قبائلیوں کی بحالی میں امریکی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے پُرعزم ہے۔

    نائب امریکی وزیرِ خارجہ ٹونی بلنکن نے پاکستان کی خطےمیں امن کی کوششوں کوسراہا اور کہا کہ خطےمیں امن اوراستحکام کےلئےمشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے، وزیراعظم پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات کاخواب خطےمیں ترقی کاضامن ہے۔

    ملاقات میں امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔