Tag: aj styles

  • انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائلز کو ’زندہ دفن‘ کردیا

    انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائلز کو ’زندہ دفن‘ کردیا

    واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو کے اہم ایونٹ ریسل مینیا 36 میں ڈیڈ مین انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائلز کو زندہ دفن کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا کا انعقاد چند روز قبل ہوا جس میں انڈر ٹیکر اور اے جے اسٹائلز کے درمیان ہونے والا مقابلہ مداحوں کو مدتوں یاد رہے گا کیونکہ ڈیڈ مین کے نام سے مشہور انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائلز کو زندہ دفن کردیا۔

    اے جے اسٹائلز نے انڈر ٹیکر کو چیلنج دیا تھا دونوں ریسلرز کا مقابلہ رنگ میں نہیں بلکہ رنگ سے باہر ہوا تھا جس میں ایک قبر بھی کھودی گئی تھی جو قبر میں گرا وہ ہار گیا۔

    اے جے اسٹائلز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا وہ انڈر ٹیکر کو ہرانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے لیکن ڈیڈ مین کے ہاتھوں خود کو شکست سے نہ بچاسکےتاہم مقابلے کے بعد انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائلز کو گلے لگا کر ان کی عزم کو سراہا۔

    واضح رہے کہ ریسل مینیا میں ہی بگ ڈوگ رومن رینز نے انڈر ٹیکر کو شکست دے کر انہیں ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا تھا تاہم ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کی جانب سے انڈر ٹیکر کی رنگ میں دوبارہ واپسی کرائی گئی تھی۔

    انڈر ٹیکر اس سے قبل اپنے متعدد مقابلوں میں حریف ریسلرز کو تابوت میں بند کرکے شکست دے چکے ہیں لیکن اس منفرد مقابلے کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    کرونا وائرس کے سبب مختلف ممالک میں کھیلوں کے مقابلے ملتوی کیے جاچکے ہیں تاہم ریسلنگ کے مقابلے خالی میدان میں جاری ہیں اور مداح گھر بیٹھ کر ریسلنگ دیکھ رہے ہیں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے فیٹل فور وے میچ میں بروک لیسنر کامیابی حاصل کرکے یونیورسل ٹائٹل اپنے پاس رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے اہم میچ فیٹل فور وے میں چار ریسلرز مد مقابل آئے جن میں رومن رینز، براؤن اسٹرومین، سموا جوئی اور بروک لیسنر شامل تھے۔

    اہم میچ میں بروک لیسنر ٹائٹل کا دفاع کررہے تھے، براؤن اسٹرومین، لیسنر، رومن رینز اور سموا جوئی کو بآسانی پچھاڑ رہے تھے، ایک موقع پر براؤن اسٹرومین نے بروک لیسنر کو اتنا مارا کے انہیں اسٹریچر پر باہر لے جایا گیا۔

    بروک لیسنر کے جانے کے بعد سموا جوئی، رومن رینز اور بروک لیسنر تینوں آپس میں ٹائٹل کے حصول کے لیے تگ و دو میں مصروف تھے کہ بروک لیسنر کی اچانک دوبارہ آمد ہوئی اور انہوں نے تینوں ریسلرز پر اپنے داؤ پیج استعمال کیے۔

    آخر میں سموا جوئی اور براؤن اسٹرومین رومن رینز کے سپر مین پنچ کے باعث رنگ سے باہر تھے کہ رومن رینز کے تین سپر مین پنچ کھانے کے بعد بھی بروک لیسنر نے رومن رینز کو اپنا آخری داؤ لگا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے دیگر میچز میں جان سینا نے بیرن کوربن کو شکست دے دوچار کیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے جندر مہل اور نکامورا کے درمیان مقابلہ ہوا جسے جندر مہل نے سنگھ برادرز کی بار بار مداخلت کے باعث جیت لیا۔

    بک شو اور بگ کاس کے درمیان ہونے والا میچ بگ کاس نے جیت لیا، رینڈی اورٹن اور روسو کے درمیان ہونے والے میچ میں رینڈی اورٹن نے روسو کو بآسانی شکست دے دی۔

    ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ میچ میں سیزارو شیمس، ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز کے درمیان میچ ہوا جس میں ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز نے کامیابی حاصل کی۔

    یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کے لیے اے جے استائلز اور کیون اوننز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں شین میک موہن ریفری کے فرائض انجام دے رہے تھے، یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کا ٹائٹل اے جے اسٹائلز کے نام رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای بیک لیش ایونٹ کون جیتے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

    ڈبلیو ڈبلیو ای بیک لیش ایونٹ کون جیتے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

    برمنگھم: ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار براؤن اسٹرومین کہنی میں فریکچر کی وجہ سے 6 ماہ کے لیے رنگ سے دور ہوگئے، دیو قامت ریسلر 21 مئی سے شروع ہونے والے بیک لیش ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئن شپ کے لیے اے جے اسٹائلز اور کیون اونز مدمقابل آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے جے اسٹائلز نے یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمئن شپ میں اونز سے مقابلے سے قبل نمبر ون کنٹینڈر مقابلے میں کرس جیریکو کو زیر کیا تھا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ ٹائٹل کے لئے رینڈی اورٹن اور جندر مہل میں مقابلہ ہونا ہے۔

     ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار براؤن اسٹرومین کہنی میں فریکچر کی وجہ سے بیک لیش میں شرکت نہیں کرسکیں گے، ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ نے اسٹرومین کی بیک لیش میں عدم شرکت کی تصدیق کردی۔

    21 مئی سے شروع ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای بیک لیش ایونٹ میں اسٹرومین کو رومن رینز کے مدمقابل آنا تھا، اب دیکھنا یہ ہے کہ رینز کا مقابلہ کس ریسلر سے ہوتا ہے؟


    یہ پڑھیں: رومن رینز زخمی‘ کئے ہفتے تک رنگ میں نہیں اتر سکیں گے


     قوی امکان ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ دیو قامت ریسلر کی عدم موجودگی کے سبب سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کرٹ اینگل کو بیک لیش ایونٹ میں سرپرائز انٹری کے طور پر متعاف کرادے۔

    WWE POST 2

    واضح رہے کہ رومین رینز نے گزشتہ ہفتے براؤن اسٹرومین پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ مخالف ریسلر سے رنگ میں لڑرہے تھے، رینز نے اسٹرومین پر سپر مین پنچ کی بھرمار کے ساتھ ساتھ کرسی کئی بار ان کی کہنی پر دے ماری تھی۔

    بیک لیش ایونٹ میں رینڈی اورٹن اور جندر مہل میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ کیون اونز اور اے جے اسٹائلز یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئن شپ کے لئے رنگ میں اتریں گے، یاد رہے کہ اے جے اسٹائلز نے نمبر ون کنٹینڈر کا میچ جیتا تھا۔