Tag: ajay-bisaria

  • بالاکوٹ حملہ، سابق بھارتی ہائی کمشنر نے مودی کے جھوٹ سے نقاب اتار دیا

    بالاکوٹ حملہ، سابق بھارتی ہائی کمشنر نے مودی کے جھوٹ سے نقاب اتار دیا

    نئی دہلی: بالاکوٹ حملے کے سلسلے میں سابق بھارتی ہائی کمشنر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جھوٹ سے نقاب اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اجے بساریہ نے بالاکوٹ حملے میں کامیابی کے بھارتی دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا، پاکستان میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر اجے بساریہ نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے ردعمل میں بھارت کی طرف سے کیے گئے بالاکوٹ فضائی حملے کی کامیابی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

    بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے تسلیم کیا کہ بھارت میں وزیر اعظم نر یندر مودی کی حکومت نے اب تک بالا کوٹ حملے میں کامیابی کے بارے میں نہیں بتایا، بالاکوٹ حملے میں کامیابی محض بیانیہ تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے بالاکوٹ میں دہشت گرد اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جب کہ اس وقت اجے بساریہ پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر تھے۔

  • بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کا آج پاکستان چھوڑنے کا امکان

    بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کا آج پاکستان چھوڑنے کا امکان

    اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر اجےبساریہ کا آج پاکستان چھوڑنے کا امکان ہے ، گذشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان چھوڑنے کاحکم دے دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کاآج پاکستان چھوڑنے کا امکان ہے ، اجےبساریہ بذریعہ واہگہ بھارت جائیں گے،وہ پاکستان میں ایک سال 7ماہ اور 25دن ہائی کمشنررہے۔

    گذشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارت کے غیرقانونی فعل پر سخت ایکشن لیتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجےبساریہ کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو واپس بھجوانے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

    دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروف ہالو والیا کی دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی ملک بدری سے باضابطہ آگاہ کیا گیا اور بےدخلی کاپروانہ تھمایاگیا اور واضح کیا کہ پاکستان اپنے ہائی کمشنر معین الحق کو دلی نہیں بھیجے گا۔

    خیال ریے سیاسی اور عسکری قیادت نے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ اب دلی سرکار کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کیے جائیں گے اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں لےجایاجائے گا۔

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ میں کیا گیا تھا کہ 14اگست بہادرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی اور 15اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

  • پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

    پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے مودی سرکار کے غیر منصفانہ فعل کا سخت جواب دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں‌ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو  واپسی کی ہدایت کر دی۔ 

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنا ہائی کمشنربھارت نہیں بھیجے گا،  بھارتی حکومت کو ان فیصلوں سے آگاہ کردیا گیا ہے.

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے ہائی کمشنر معین الحق دلی نہیں جا رہے، جب کہ اجے بساریہ کو رخصت کیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: پاکستان کا بھارت سے سفارتی تعلقات محدود، دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ مذکورہ اجلاس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور سول قیادت شریک ہوئی۔

    اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا، پاکستان کے بھرپور رد عمل اور ممکنہ آپشنز پر مشاورت مکمل کر لی گئی، ملکی داخلی سلامتی اور سیکورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

  • وزیراعظم عمران خان اور مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، اجے بساریہ

    وزیراعظم عمران خان اور مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، اجے بساریہ

    اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، دونوں وزرائے اعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر ،پاکستان مسلم لیگ نواز سے روزینہ خورشید عالم اور دیگر رہنما بھی افطار ڈنر میں شریک تھے ۔

    بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کراچی سے آئے اور سب مہمانوں کا شکر گزار ہوں، افطار ڈنر کی یہ روایت گذشتہ 13سالوں سے جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں چند روز قبل نئی حکومت آئی ہے، نئی سرکار نئی امید کے ساتھ آتی ہے، یہ حکومت ایک بڑے مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹل گیا، پاکستان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، اجے بساریہ

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی خطے میں امن کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ہائی کمشنر نے کہاکہ دونوں وزراء اعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

     

  • پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹل گیا، پاکستان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، اجے بساریہ

    پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹل گیا، پاکستان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، اجے بساریہ

    اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ کا خطرہ ٹل چکا ہے، بھارتی الیکشن کے بعد پاکستان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، بھارتی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں کمی کے بعد پاک بھارت سیاسی، سفارتی اور فوجی سطح پر پاک بھارت رابطے بحال ہوچکے ہیں۔

    قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد موجودہ حکومت کی جانب سے مثبت پیشرفت ہے، ایک سوال کے جواب میں اجے بساریہ نے کہا کہ بھارت میں الیکشن کے بعد پاکستان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے حوالے سے ہونے والے سروے کے مطابق اب تک بی جے پی کی قیادت میں بنننے والے اتحاد این ڈی اے کو سبقت حاصل ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ کا خطرہ ٹل چکا ہے، پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے تاہم دونوں طرف دہشت گرد حملوں کا خطرہ موجود ہے۔

    یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد بھارت نے15فروری کو بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو نئی دہلی طلب کیا تھا جبکہ پاکستان نے بھی اٹھارہ فروری کو اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو وطن واپس بلالیا تھا۔ بعد ازاں بھارت نے اجے بساریہ کو اسلام آباد اور پاکستان نے سہیل محمود کو نئی دہلی روانہ کردیا تھا۔

  • بھارتی ہائی کمشنر آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

    بھارتی ہائی کمشنر آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بھارتی ہائی کمشنر اجے بیسریا سے ملاقات کریں گے اور بھارتی وزیراعظم کے مبارکباد کا پیغام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج بنی گالہ میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بیسریا سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود ہوں گے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مبارکباد کا پیغام دیں گے۔

    اس سے قبل چین ، امریکہ ، ایران ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


    مزید پڑھیں : نریندر مودی کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد، تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا عزم


    یاد رہے 30 جولائی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عمران خان کو ٹیلیفون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی تھی۔

    نریندی مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    اس موقع پر عمران خان نے نیک خواہشات پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیرکی جائے۔

    واضح رہے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کا اپنے پہلے خطاب میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ  بھارت ہرچیزپرپاکستان پرالزام لگاتاہے، یہ تعلقات کےلیےاچھانہیں، اگر بھارتی لیڈرشپ مذاکرات کے لیے تیارہے، تو ہم بالکل تیارہیں، تعلقات بہترہوں، چاہتےہیں پاکستان اوربھارت مل کربیٹھیں اوربات کریں۔