ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے 1991 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ’پھول اور کانٹے‘ کا سیکوئل کا بنانے کا اشارہ دے دیا؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں اجے دیوگن کی تین فلمیں ’رن وے 34’۔ تھینک گوڈ‘ دریشم ٹو۔ ریلیز ہوئیں، ان میں دریشم ٹو باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی.
ایکشن ہیرو کی آئندہ سال مزید فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں فلم ’بھولا‘ شامل ہے جسے 30 مارچ 2023 کو ریلیز کیا جائے گا۔
اداکار نے گزشتہ دنوں ’بھولا‘ کی جھلک جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس کل یگ میں آرہا ہے بھولا۔‘ کون ہے وہ جس کو پتا ہے وہ خود لاپتا ہے۔‘
اجے نے انسٹاگرام پر انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان سے پوچھا گیا کہ ’آپ پھول اور کانٹے کے گانے ’پریمی عاشق آوارہ‘ میں موٹرسائیکل کا سین اب بھی کرلو گے۔‘
اجے دیوگن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے تھوڑی پریکٹس کی ضرورت ہوگی لیکن مہینہ ڈیڑھ مہینے میں یہ سین کرلوں گا۔‘ میزبان نے حیرانی کا اظہار کیا تو ’اداکار نے کہا کہ ’کوشش کرنی پڑے گی۔‘
واضح رہے کہ ’پھول اور کانٹے‘ کی ہدایت کاری کے فرائض کوکو کوہلی نے انجام دیے جبکہ فلم میں اجے دیوگن، مدھو، امریش پوری، رضا مراد، ارونا ایرانی، جگدیپ نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور اجے کو ڈیبیو میں شاندار اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔