Tag: AJAY DEVGN

  • اجے دیوگن کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریڈ 2‘ کا ٹریلر جاری

    اجے دیوگن کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریڈ 2‘ کا ٹریلر جاری

    بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور رتیش دیش مکھ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریڈ 2’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    اجے دیوگن ریڈ 2 کے ٹریلر میں انڈین ریونیو سروس کے افسر ہیں اور وہ سیاست دان کا منفی کردار نبھانے والے رتیش دیش مکھ کے گھر پر ریڈ کرتے ہیں۔

    فلم کے جاری کئے گئے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن اور رتیش دیش مکھ آمنے سامنے ہیں جبکہ فلم میں وانی کپور بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    ٹریلر میں ایکشن، سپسنس اور ڈرامے کا بہترین امتزاج دکھایا گیا ہے۔

    ریڈ کے دوران امے پٹنائک نے رامیشور سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا جس کا کردار سوربھ شکلا نے ادا کیا تھا اور اس میں مندر میں چھپے کالے دھن کا پردہ فاش کیا۔

    ٹریلر سامنے آنے کے بعد مداح بے چین ہیں کہ اجے دیوگن اور رتیش دیش مکھ کے درمیان ڈرامائی تصادم کب سامنے آئے گا۔

    راج کمار گپتا کی ہدایت کاری میں بنی فلم RAID 2 یکم مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں وانی کپور، سوربھ شکلا، رجت کپور، سپریا پاٹٓھک اور امیت سیال شامل ہیں۔

    ملائکہ اروڑا کے وارنٹ گرفتاری جاری، وجہ سامنے آگئی

    RAID 2 پہلے 15 نومبر 2024 کو ریلیز ہونی تھی لیکن پوسٹ پروڈکشن کے کام کی وجہ سے ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی، فلم کو بھوشن کمار، منگت پاٹھک، ابھیشک پاٹھک اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

  • شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف بڑی مشکل میں پھنس گئے

    شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف بڑی مشکل میں پھنس گئے

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف گٹکھا برانڈ کے ساتھ اپنی وابستگی کی وجہ سے قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیشن کی جانب سے  تینوں اداکاروں کو  پان مصالحہ کے مبینہ طور پر گمراہ کن اشتہارات پر جاری کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ کمیشن نے ومل پان مصالحہ کے چیئرمین ومل کمار اگروال کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے چاروں افراد کو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو طلب کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمیشن نے جاری کردہ نوٹس میں  کہا کہ ومل کمار سمیت تینوں اداکاروں یا تو خود یا پھر اپنے نمائدے کے ذریعے حاضری کو ممکن بنائیں ورنہ غیر حاضری کی صورت میں کمیشن اپنا یکطرفہ فیصلہ جاری کردے گی۔

    اس کے علاوہ کمیشن نے تمام اداکاروں اور پان مصالحہ مینوفیکچرنگ کمپنی کو نوٹس کی وصولی کے دن سے 30 دن کے اندر اپنے جوابات داخل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جےپور سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کی جانب سے کمیشن کو شکایت کی گئی تھی کہ پان مصالحہ میں زعفران شامل ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا  گیا ہے، جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں لوگ اس مضر صحت پان مصالحے کا استعمال کر رہے ہیں اور کمپنی کروڑوں روپے کما رہی ہے۔

  • اجے دیوگن کا 3 ماہ تک اپنی بینائی چلے جانے کا انکشاف

    اجے دیوگن کا 3 ماہ تک اپنی بینائی چلے جانے کا انکشاف

    بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران وہ کچھ ماہ کیلئے بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔

    حال ہی میں اداکار اجے دیوگن اور روہت شیٹی بگ باس 18 کے ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ میں شریک ہوئے، جہاں اجے دیوگن نے سنگھم اگین کی شوٹنگ کے دوران آنکھ کی چوٹ کے بارے میں بھی بات کی۔

    شو کے دوران اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا کہ اجے اپنی ایکشن فلم سنگھم اگین کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین فلماتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

    سلمان خان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایکشن سین میں ایک کردار سے لڑائی کے دوران غلط ٹائمنگ کے باعث لکڑی اجے کی آنکھ میں جالگی تھی جس کی وجہ سے وہ تقریباً 2 سے 3 ماہ کے لیے بینائی کھو بیٹھے تھے۔

    اس واقعے کو مزید جاری رکھتے ہوئے اجے دیوگن نے بتایا کہ میں روہت شیٹھی کی ایکشن فلم سنگھم اگین میں اس قدر بری طرح زخمی ہوا کہ مجھے آنکھ کی سرجری بھی کروانا پڑی اور وہ کئی دنوں تک میں تکلیف میں رہا، لیکن اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔

    واضح رہے کہ سنگھم اگین سپر ہٹ فرنچائز کی تیسری قسط ہے، سنگھم 2011 میں ریلیز ہوئی، جس میں کاجل اگروال اور پرکاش راج نے مرکزی کردار ادا کیے۔

    اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز ریلیز ہوئی، دونوں پروجیکٹس کو باکس آفس پر کامیاب قرار دیا گیا جبکہ اس فرنچائز کا تیسرا حصہ اس دیوالی پر ریلیز کیا جائے گا۔

  • کرینہ کو ارجن سے بچانے کیلئے پولیس اکھٹا ہوگئی، سنگھم اگین کا طویل ترین ٹریلر جاری

    کرینہ کو ارجن سے بچانے کیلئے پولیس اکھٹا ہوگئی، سنگھم اگین کا طویل ترین ٹریلر جاری

    بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کی طویل ترین ٹریلر کو جاری کردیا گیا جس میں بالی ووڈ کے کئی اداکار و دیپیکا پولیس ایکشنز میں نظر آئیں۔

    بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی نے اداکار اجے دیوگن، کرینہ کپور خان اور ’سنگھم اگین‘ کے دیگر کاسٹ ممبران کے ساتھ پیر کو ستاروں سے بھرے ایونٹ میں ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔

    ایکش سے بھر پور فلم میں اداکار ارجن کپور اور جیکی شروف نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن، اکشے کمار، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف پولیس کے اوتار میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)

    ٹریلر کا آغاز اجے دیوگن (باجی راؤ سنگھم) اور کرینہ کپور (اونی) کے کرداروں کے ساتھ ہوا جب وہ اپنے بیٹے سے بات کرتے ہوئے کہ بھگوان رام دیوی سیتا کو بچانے کے لیے کس حد تک گئے تھے۔

    کہانی پھر ویسا ہی موڑ لیتی ہے جیسے کرینہ کپور کے کردار کو اغوا کر لیا جاتا ہے، جس سے باجی راؤ سنگھم اسے پورے ملک میں اور پھر سری لنکا میں تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔

    ٹریلر میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالترتیب شکتی شیٹی اور انسپکٹر سنگرام بھلیراؤ عرف سمبا کے طور پر ایکشن موڈ میں آتے ہیں، ٹریلر میں دونوں کے کچھ مضحکہ خیز اور دلچسپ مکالمے ہیں۔

    ٹائیگر شروف کا کردار بھی ولن سے لڑتا نظر آتا ہے، اکشے کمار نے بھی اپنے انداز میں انٹری دی، شائقین فلم نے گھروں کو جلانے، کاروں کو گرانے اور بہت سے لڑائی کے مناظر کی وجہ سے روہت شیٹی کی فلم کو کامیاب قرار دے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم 1 نومبر 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے اور فلمی حلقوں کے مطابق اس ٹریلر نے ہی ناظرین کے دل موہ لیے ہیں۔

  • اداکارہ تبو کا اجے دیوگن کے متعلق بڑا انکشاف

    اداکارہ تبو کا اجے دیوگن کے متعلق بڑا انکشاف

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ میں اور اجے دیوگن بچپن کے دوست ہیں اجے کبھی بھی اداکار بننا نہیں چاہتے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلموں کی مشہور جوڑی داکارہ تبو اور اداکار اجے دیوگن کو فلمی شائقین شروع سے ہی پسند کرتے چلے آئے ہیں۔

    یہ فلمی جوڑی اب اپنی آئندہ آنے والی فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جو کل بروز جمعرات 5جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    مذکورہ دونوں اداکاروں نے اب تک 10 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ اپنی ملتی جلتی کیمسٹری پر گفتگو کی، انہوں نے انکشاف کیا کہ اجے دیوگن اداکار نہیں بلکہ فلمساز بننا چاہتے تھے۔

    تبو نے فلموں میں اپنی شوٹنگ کے تجربہ کے بارے میں بھی گفتگو کی، یاد رہے کہ تبو اور اجے دیوگن ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ کافی چھوٹے تھے۔

    52سالہ اداکارہ نے اجے اور اپنے تعلقات پر بھی گفتگو کی اور کہا وہ ویسے ہی ہیں، ان میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی، صرف شادی کی اور اب ان کے بچے ہیں۔ اجے ہمیشہ سنیما کے بارے میں بہت پرجوش تھے اور فلم ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے۔ وہ شارٹ فلمیں بھی بنایا کرتے تھے۔

    تبو نے کہا کہ وہ اجے کے ساتھ کام کرکے اس لیے مطمئن ہوتی ہیں کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے ہیں جب ہم اداکاری کی فیلڈ میں نہیں آئے تھے اور یہی ہمارے تعلقات کی بنیاد ہے۔ ط

  • اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم کا ٹریلر جاری

    اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم کا ٹریلر جاری

    ممبئی: بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کا ٹریلر ممبئی میں ایک تقریب میں لانچ کیا گیا، فلم میکرز نے کاسٹ اور موسیقار ایم ایم کیروانی کی موجودگی میں ٹریلر جاری کیا۔

    اجے دیوگن اور تبو کی اس فلم کو نامور ڈائریکٹر نیرج پانڈے نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کے ٹریلر میں اجے دیوگن اور تبو کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    فلم کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس جیل کاٹ کر رہا ہوتا ہے، ٹریلر میں جمی شیرگل کو بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو اس فلم میں تبو کے شوہر ہیں۔

    اس فلم کے ٹریلر یہ ثابت کرتا ہے کہ فلم ایک محبت کی کہانی ہے جو 1990 کے دور کی پرانی یادوں کے ساتھ شروع ہوتی ہے، اس فلم کا میوزک آسکر انعام یافتہ ایم ایم کریم نے کمپوز کیا ہے۔

  • پانامہ پیپرز: بھارتی اداکاراجے دیوگن اورکاجل کا نام بھی فہرست میں شامل

    پانامہ پیپرز: بھارتی اداکاراجے دیوگن اورکاجل کا نام بھی فہرست میں شامل

    کراچی: معروف اداکاراجے دیوگن اور ان کی اہلیہ کا نام بھی پانامہ لیکس میں سامنے آگیا ہے، اجے دیوگن نے آف شور کمپبنیوں کی ملکیت تسلیم کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اجےدیوگن نے 2013 میں ورجن آئی لینڈ ،میری لیبون انٹرٹینمنٹ نامی برطانوی کمپنی سے 2013 میں حصص خریدے تھے۔ یہ شئیرز انہوں نے اپنی بیوی کاجل کے نام پر جسٹرڈ کمپنی ناسا یوگ انٹرٹینمنٹ کے توسط سے خریدے گئےتھے۔

    اس موقع پر اداکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ان کے بیرون ملک میں اکاونٹس موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ 2014 سے پہلے اس کمپنی میں  ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے،مگردو سال قبل استعفیٰ دے چکے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وہ باقاعدہ ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں۔ بھارت میں بیرون ملک سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک طریقہ کار واضح کیا ہوا ہے اور یہ خریداری اسی قانون کے تحت کی گئی ہے، شئیرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ حصص کمپنی کے نام پر خریدے گئےہیں۔

    پانامہ لیکس کی شائع ہونے والی فہرست میں بھارتی اداکاروں کی فہرست میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ اس سے قبل امتیابھ بچن اوران کی بہوایشوریا رائےکی آف شور کمپنیز کی تفصیلات شائع کی گئی تھی ، تاہم اب ایک اور فلم اسٹار اجے دیوگن کے نام کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    پانامہ لیکس : آئندہ ماہ مزید ناموں سےپردہ ہٹانے کا اعلان

    واضح رہے کہ پانامہ لیکس میں دنیا بھر میں آف شور کمپنیز رکھنے والے مالکان کے نام شائع کئے تھے، بچن گھرانے کو آف شور کمپنیوں کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔