Tag: AJK

  • خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان

    خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان

    اسلام آباد: ذرائع نے کہا ہے کہ خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کی تیاری کی جا رہی ہے، آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے قریبی رہنماؤں سے مشاورت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان، جب کہ بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر نامزد کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آج خواجہ فاروق اور بیرسٹر سلطان سمیت آزاد کشمیر کے ارکان سے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

  • لینڈ سلائیڈنگ : وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

    لینڈ سلائیڈنگ : وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے آزاد کشمیر پہنچے اور مظفرآباد میں اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے بعد اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں اور آزاد کشمیر پہنچ گئے، وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

      عمران خان نے لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی ملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرین کی امداد کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اورمظفرآباد میں اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کی۔

    یاد رہےکہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ موجودہ صورتحال آزاد جموں و کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لے کر آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    خیال رہے آزادکشمیر اور بلوچستان میں برفباری نے تباہی مچادی ہے، دو روز کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے ، برف باری سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    مزید پڑھیں : آزاد کشمیر میں شدید برفباری، 62 افراد جاں بحق

    وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے62 ہلاکتیں ہوئی جبکہ 56مکان تباہ ہوگئے، ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کمبل،خوراک پہنچادی گئی،اسپتالوں اور اسکولوں میں عارضی شیلٹرفراہم کردیاگیا ہے۔

    دوسری جانب کے ٹو بیس کیمپ میں 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے برفانی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، براوٹ پیک بیس کیمپ میں کوہ پیماؤں کے خیمے طوفان نے اکھاڑ دیے ، برفانی طوفان سے انفرادی خیموں اور کچن ٹینٹ کو نقصان پہنچا، بیس کیمپ میں موجود غیر ملکی کوہ پیماؤں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، غیر ملکی کوہ پیما کے ٹو، براوٹ پیک اور جی ون پر سرمائی مہم جوئی کر رہے ہیں۔

  • آرمی چیف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، آبادی کا مکمل خیال رکھنے کی ہدایت

    آرمی چیف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، آبادی کا مکمل خیال رکھنے کی ہدایت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اس دورے میں جاتلاں کنال روڈ پر جاری تعمیراورمرمت کا جائزہ لیا.

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ حالات معمول پرلانے کے لئےسو ل انتظامیہ کی بھرپورمدد کی جائے

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی کہ زلزلے سے متاثرہ آبادی کا مکمل خیال رکھا جائے.

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سہ پہر آزاد کشمیر اور خیبر پختون خوا میں‌زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    واقعے کے اطلاع ملتے ہی آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کی امدادی ٹیمیں ریسکیو کے لیے روانہ ہوگئی تھیں.

    زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے،  25افرادجاں بحق،350زخمی  ہوئے، مجموعی طورپر450گھرمتاثرہوئے، 135 کوزیادہ نقصان پہنچا۔

    زلزلے میں جاتلاں کا روڈ مکمل طورپرتباہ ہوگیا، علاقوں کا مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، منگلا جانے والی مرکزی شاہراہ اورمتعدد پل زمین بوس ہوگئے.

  • پلوامہ حملہ، سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    پلوامہ حملہ، سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نے پلوامہ حملے پر سوالات اٹھانے والے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے پلوامہ حملے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جس کے تحت ایک پروفیسر جبکہ ایک کشمیری طالبہ سمیت متعدد کشمیری طالب علموں کو تعلیمی اداروں سے معطل کردیا گیا۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلاع مراد آباد میں واقع ایم آئی ٹی فارمیسی کالج میں زیر تعلیم طالب علم نے پلوامہ حملے میں پاکستان کو بے قصور قرار دیا تو ہندو انتہاء پسند طلباء تنظمیوں کے کارکنوں نے اُسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اسی سے متعلق: پلوامہ حملے میں بھارت ہی کا بارودی مواد استعمال ہوا، سابق فوجی جنرل کا ہوشربا انکشاف

    مزید پڑھیں: سلمان خان نے اپنی نئی فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکلوادیا

    علاوہ ازیں کالج میں زیر تعلیم دیگر کشمیری نوجوانوں پر بھی انتہا پسند تنظیم کے کارکنوں نے حملہ کیا اور انہیں لہولہان کردیا جبکہ علی گڑھ میں واقع بازار میں بھی مشتعل انتہاء پسندوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے جبکہ علی گڑھ یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیر طالب علم وسیم حلال کا انتظامیہ نے داخلہ معطل کرتے ہوئے اُس کے یونیورسٹی داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر سے 20 کلومیٹر دور پلوامہ کے نیشنل ہائی وے پر  فوجی دستے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے، بھارت نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے ہرزہ سرائی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

    بھارت نے پاکستان پر تجارتی پابندیوں کے ساتھ پاکستانی اداکاروں پر بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی جبکہ انتہاء پسند تنظیموں کے مطالبہ پر پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملہ ، پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں راجستھان چھوڑنے کی وارننگ

    سابق بھارتی کرکٹر اور نامور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پلوامہ حملے کے پاکستان پر لگائے جانے والے الزام کی مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار کو تجویز دی کہ کشمیریوں کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کی جائے، بھارتی انتہاء پسندوں نے سدھو کے خلاف متعصبانہ اقدامات کیے اور انہیں ’دی کپل شرما شو‘ سے بھی نکال دیا۔

    دوسری جانب شیوسینا نامی انتہاء پسند تنظیم نے نے دھمکی دی ہے کہ ریڈیو پر پاکستانی گلوکاروں کے گانے نہیں چلیں گے اور اگر ایسا کیا گیا تو اسٹیشن کے باہر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

  • نواز شریف کو قومی دولت لوٹنے اور کشمیریوں سے غداری کی سزا ملی،  بیرسٹر سلطان محمود

    نواز شریف کو قومی دولت لوٹنے اور کشمیریوں سے غداری کی سزا ملی، بیرسٹر سلطان محمود

    میرپورآزادکشمیر : تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے پاکستان سے کرپٹ ترین بادشاہت کا خاتمہ اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکی ہے، نواز شریف کو قومی دولت لوٹنے اور کشمیریوں سے غداری کی سزا ملی ہے۔

    میرپورآزادکشمیر میں چوک شہیداں میں پی ٹی آئی کے یوم تشکر کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ھوے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ نواز شریف کو قومی دولت لوٹنے اور کشمیریوں سے غداری کی سزا ملی ہے، نواز شریف اور نریندر مودی کشمیریوں کے قاتل ہیں، آزادکشمیر کے عوام آج یوم تشکر منارہے ہیں۔

    بیرسٹر سلطان نے کہا کہ شریف خاندان کی بادشاہت کا خاتمہ اور عوامی دور کا آغاز ہوچکا ہے، عمران خان جلد آزادکشمیر آرہے ہیں کارکنان اسلام آباد پریڈ گراونڈ کے جشن میں بھرپور شرکت کریں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے آزادکشمیر کے انتخابات میں دھاندلی سے عوام کا مینڈیٹ چرایا تھا اور اب نواز شریف کی نااہلی کےبعد آزادکشمیر سے نواز شریف کی مسلط حکومت بھی اب چند دنوں کی مہمان ہے۔

    اس موقع پر کارکنوں نے ڈھولوں کی تھاپ پر رقص کیا، نواز شریف اور نریندر مودی کے خلاف کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے، جلسہ عام میں شرکت کیلئے ضلع میرپور سے کھلاڑیوں کے قافلے بھنگڑے ڈالتے اور نعرے لگاتے جلسہ گاہ آتے رہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • طلباء مسئلہ کشمیر کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں، صدر آزاد کشمیر

    طلباء مسئلہ کشمیر کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں، صدر آزاد کشمیر

    اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار اداکرے، طلباء کشمیر کے مسئلے کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کرے گا۔

    مسعود خان نے برطانوی حکومت، ناروے اور دیگرممالک پرزور دیا کہ وہ بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدوں کومسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے مشروط کریں۔

    انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کریں۔

    خیال رہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے اب تک سینکٹروں کشمیری بینائی سے محروم جبکہ سینکڑوں شہید بھی ہوچکے ہیں۔

  • کشمیری پاکستانی پرچم بلند کرنے پر شہید ہورہے ہیں، سردار عتیق

    کشمیری پاکستانی پرچم بلند کرنے پر شہید ہورہے ہیں، سردار عتیق

    گوجرانوالہ: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیر میں تنہا ہو چکی ہے، انڈیا سرحد پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کو شہری بنا کر پیش کررہا ہے، ہمارے حکمران مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہیں دیتے مگر کشمیری ہر روز پاکستانی پرچم بلند کرنے پر جامِ شہادت نوش کررہے ہیں۔

    گوجرانوالہ میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمارے حکمران مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہیں دے سکتے لیکن کشمیری ہر روز سری نگر میں پاکستانی پرچم بلند کر کے جام شہادت نوش کررہے ہیں۔


    پڑھیں:  ’’ سرینگر: جنازے میں شریک کشمیریوں پر بھارتی فوج کا لاٹھی چارج ‘‘


    انہوں نے کہاکہ بھارت سیزفائر کی خلاف ورزی کرکے یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستانی فوج کو اخلاقی حمایت حاصل نہیں لیکن بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ قابض بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں تنہاء ہوچکی ہے۔

    سردار عتیق کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے لیکن بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا لائن آف کنٹرول پر ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کو شہری بنا کر کے پیش کر رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ مسلہ کشمیر صرف پاکستان اور بھارت کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے جس کا جلد ازجلد حل ہونا چاہیے۔


    مزید پڑھیں: ’’ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف آج یوم استقلال منایا جارہاہے ‘‘


    آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے حکمران اتنی ہمت نہیں رکھتے کہ مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکیں، ہم مسئلہ کشمیر پر بہتری کے خواہش مند ہیں۔