Tag: AJK election

  • ‘کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا’

    ‘کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے، ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے آزادکشمیرمیں جلسے سے متعلق وفاقی وزیرمرادسعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں  تاریخی جلسہ کیا، کشمیریوں نےوزیراعظم اورپی ٹی آئی امیدواروں کومثالی محبت دی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت ہے، ایک لفظ کارکردگی پر نہیں بول سکے، مودی اورسجن جندال کو گھر بلانے والے کشمیر پر کچھ نہیں  بول سکتے، جنہیں کلبھوشن کانام لیتےشرم آتی تھی وہ کشمیری عوام کامقدمہ نہیں لڑ سکے۔

    وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا بھارت جاکرحریت رہنماؤں کی بجائے کاروباری شخصیات سےرابطےرکھے، ن لیگ کی انتخابی مہم عمران خان سےشروع ہوکرعمران خان پرختم ہوئی، نہ صحت، نہ تعلیم نہ روزگاراورنہ ہی سیاحتی پالیسی ، پانی کےمسائل، بجلی ، انفراسٹرکچر، پولیس ریفارمز  پر کوئی بات کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نےوقت سے پہلے عمران خان کےحق میں فیصلہ سنا دیا ہے، انتخابات میں حکومتی وسائل کے استعمال کا بیانیہ ن لیگ کیخلاف جاتا ہے، آزاد کشمیر میں حکومت اور وزیراعظم مسلم لیگ ن کاہے، بری کارکردگی کےباعث ن لیگ کوووٹ سےپہلےشکست نظرآ رہی ہے۔

    مراد سعید نے مزید کہا کہ ن لیگ انتخابات میں اشتعال اورانتشارپھیلانا چاہتی ہے، کارکنان سےکہاہےپرامن رہیں ہم بھاری اکثریت سےجیتیں گے، حکومتی وزرا پر فائرنگ میں ن لیگ کے عہدیداران شامل تھے، وزیراعظم آزادکشمیرکافوکل پرسن فائرنگ کےواقعےمیں شامل تھا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں ، عمران خان کشمیریوں کا سفیربن کر مقدمہ عالمی سطح پرلڑ رہے ہیں، صحت، انفراسٹرکچر اور کمیونی کیشن کے نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں،کشمیری نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما عارف مغل ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی

    پی ٹی آئی رہنما عارف مغل ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی

    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ریلی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما عارف مغل سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مظفر آباد میں جمعہ کو ایک ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ریلی میں شامل دیگر 2 افراد بھی زخمی ہو گئے، جن میں عارف مغل کا بیٹا بھی شامل ہے۔

    پولیس بیان کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والا شخص گوہر ہے، جب کہ عارف مغل نے حال ہی میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد ریلی کے شرکا نے شاہراہ سرینگر پر احتجاج کیا، اور مظاہرین نےگڑھی دوپٹہ کے مقام سے سڑک بند کر دی، واقعے کے بعد علاقے میں بھاری تعداد میں پولیس بھی پہنچ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں گیارہویں عام انتخابات اتوار کو منعقد ہوں گے، جس میں 32 لاکھ سے زائد ووٹرز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابات کے لیے پی ٹی آئی نے اپنے 41 امیدوار کھڑے کیے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن 36 امیدواروں کے ساتھ میدان میں ہے، جب کہ پیپلز پارٹی نے صرف 8 امیدواروں کے ساتھ اس انتخابات میں حصہ لیا ہے۔

  • آزاد کشمیر انتخابات میں شکست، غصے سے بھرے کارکنان قیادت پر برس پڑے

    آزاد کشمیر انتخابات میں شکست، غصے سے بھرے کارکنان قیادت پر برس پڑے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے کارکنان نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کا ذمہ دار پارٹی کی اعلیٰ قیادت جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود کو قرار دے دیا۔

    تحریک انصاف کے معاون برائے کونسل یاسر فیاض کی جانب سے چیئرمین کو کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ’’آزاد کشمیر میں ہونے والی شکست کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود ہیں‘‘۔

    پڑھیں : آزادکشمیر الیکشن،غیرسرکاری نتائج، مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل

     ای میل میں مزید کہا کیا ہے کہ ’’جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود نے الیکشن میں بری کارکردگی دکھائی، تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر سلطان کا چناؤ غلط کیا گیا تھا‘‘۔

    کارکنان کی جانب سے کی گئی ای میل میں چیئرمین تحریک انصاف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’عمران خان اتنے اہم موقع پر جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر میں گھومتے رہے اور انہوں نے کشمیر آنے کو ترجیح نہیں دی‘‘۔

    مزید پڑھیں : آزاد کشمیر انتخابات میں جیت پر عمران خان کی مسلم لیگ ن کو مبارکباد

    ای میل میں عمران خان پر عبدالستار ایدھی کے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر بھی تنقید کی گئی ہے، کارکنان نے چیئرمین تحریک انصاف کو طنزیہ انداز میں مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عمران خان اور جہانگیر ترین مشترکہ طور پر ایک تفریحی فاؤنڈیشن تشکیل دے دیں تاکہ عیش و آرام کی زندگی اور آرام دے گاڑیوں میں سفر کرسکیں‘‘۔

     

  • وزیراعظم پر اعتماد کرنے پر کشمیری عوام کے شکرگزارہیں،مریم نواز

    وزیراعظم پر اعتماد کرنے پر کشمیری عوام کے شکرگزارہیں،مریم نواز

    لاہور : وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف منفی پروپیگنڈا کشمیری عوام نے مسترد کردیا، انتخابات میں نون لیگ کی فتح وزیراعظم پر عوام کا اعتماد ہے، کشمیری عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

    maryam

     

     

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی فتح وزیراعظم نوازشریف پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، عوامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ سنا کر الزامات لگانے والوں کو مسترد کردیا ہے ۔

    مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بھارتی دوستی اور بھارت کے ساتھ کاروبار کے منفی ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے، کشمیری عوام نے وزیراعظم کی خارجہ پالیسی اور کشمیر پالیسی کو ووٹ دیا، جس پر کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں ۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی فتح اور عوام کے اعتماد کو 2018 کے عام انتخابات تک لیکر جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : آزادکشمیر الیکشن،غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے

    یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں 41 میں سے 31 نشستیں مسلم لیگ ن نے حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔