Tag: AJK President

  • دکھ بھرے70سال بہت ہوتےہیں،کشمیری آج بھی فیصلےکےمنتظرہیں،  ڈیبی ابراہمس

    دکھ بھرے70سال بہت ہوتےہیں،کشمیری آج بھی فیصلےکےمنتظرہیں، ڈیبی ابراہمس

    مظفرآباد:برطانوی پارلیمانی ممبر ڈیبی ابراہمس کا کہنا ہے کہ دکھ بھرے 70سال بہت ہوتےہیں،کشمیری آج بھی فیصلےکےمنتظرہیں ، کبھی اجازت نہیں دے سکتے کہ کشمیرمیں حالات پرامن نہ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمانی وفد اور صدرآزاد کشمیر نے میڈیا سے گفتگو کی ، اس دوران صدرآزادکشمیر نے کہا 3برطانوی سیاسی جماعتوں کےوفدکی آمدپرشکرگزارہیں ، انڈیپنڈنٹ گروپ نے5اگست کےبعدکشمیرپرپارلیمان میں بحث بھی کرائی اور گروپ نے 2018میں کشمیر سےمتعلق رپورٹ بھی جاری کرائی تھی۔

    ڈیبی ابراہمس کا کہنا تھاکہ مظفرآباد یہ ہمارے لیےاہم موقع ہےکہ ہم آزادکشمیرآئے ، یہاں مختلف لوگوں سےبلاروک ٹوک ملاقات کاموقع مل رہاہے، ہمیں کنٹرول لائن کے دوسری جانب جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔

    ڈیبی ابراہمس نے کہا دکھ بھرے70سال بہت ہوتےہیں،کشمیری آج بھی فیصلےکےمنتظرہیں، تجارت کسی صورت بھی انسانی حقوق سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےکشمیر کےمستقبل سےمتعلق بہت بامقصد بات چیت کی، ہم کنٹرول لائن کی دونوں جانب انسانی حقوق سےمتعلق فکرمندہیں، کبھی اجازت نہیں دے سکتے کہ کشمیرمیں حالات پر امن نہ ہوں۔

    اس سے قبل وزیراعظم آزادکشمیر سے بھی برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی تھی ، برطانوی وفد کی قیادت ڈیبی ابراہمس نے کی تھی، راجہ فاروق حیدر نےوفدکومقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربریفنگ دی۔

    وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا تھا کہ ڈیپورٹ کرنامودی حکومت کی خود اپنے خلاف چارج شیٹ ہے ، وفدکوآزادکشمیر میں خوش آمدید کہتے ہیں ، 5اگست کےاقدامات نے نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کر دیا ، مودی14ہزارگرفتارنوجوانوں کیلئےحراستی مراکز قائم کررہا ہے۔

  • جو چنگاری سری نگر میں لگائی گئی اس کے شعلے ہندوستان کو برباد کردیں گے، صدر آزاد کشمیر

    جو چنگاری سری نگر میں لگائی گئی اس کے شعلے ہندوستان کو برباد کردیں گے، صدر آزاد کشمیر

    اسلام آباد : صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا جو چنگاری سری نگر میں لگائی گئی اس کے شعلے ہندوستان کو برباد کردیں گے ، عہد کریں ہم کشمیر کو بچائیں گے ،ہندوستان کے مسلمانوں کو بھی بچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے یوتھ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کا آج 46واں دن ہے ، کشمیر میں لوگوں کو محصور کر دیا گیا ہے اور ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

    مسعودخان کا کہنا تھا کہ انتہا پسند سمجھتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کے بیان سے پاکستانی قوم ڈر جائے گی، مقبوضہ کشمیر 9لاکھ بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنے گا، جوابی وار ہوگا تو بھارتی فورسز اپنی وردیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے گی۔

    مقبوضہ کشمیر 9لاکھ بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنے گا

    صدر آزاد کشمیر نے کہا جوچنگاری سرینگر میں لگائی گئی اسکے شعلے ہندوستان کو برباد کردیں گے، ہندو انتہا پسند جماعتوں کو پیغام ہے اس آگ میں خود بھی راکھ ہوجاؤ گے ، یہ آتش فشاں پھٹے گا تو ہندوستان کا کوئی علاقہ نہیں بچے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے بعد پاکستانی حکومت،قوم نے مثالی اتحاد کا ثبوت دیا، پاکستان کا مؤقف ہے ہماری جنگ ہندو نہیں انتہا پسندی کیساتھ ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان پاکستان کے دفاعی فصیل ہیں۔

    مسعود خان نے کہا جنگ کا آغاز ہندوستان نے کیا اس کا خاتمہ ہم کریں گے، عالمی برادری نے پہلی بار کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دیا اور اس بار بھارتی مؤقف کومستردکیا ہے۔

    جنگ کا آغاز ہندوستان نے کیا اس کا خاتمہ ہم کریں گے

    صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مصلحت کےجال میں پھنسی بڑی طاقتوں کے لب سلےہوئے ہیں، کشمیریوں کی حمایت پر ترکی،چین اور دیگرممالک کا شکر گزارہوں، یورپی پارلیمنٹ کےارکان نے بھی بھارتی بیانیے کو مسترد کردیا۔

    انھوں نے کہا نریندر مودی قاتل ہے اور نسل کشی کاشکار ہے ، بھارتی سول سوسائٹی بھی مودی کےانتہاپسندانہ اقدام کی مخالف ہے ، مودی انتہا پسند اقدام پر کھڑا رہا تو اپنی بربادی کا سبب بنے گا۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط کرنا اس کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے، عہد کریں آئندہ سالوں میں پاکستان کا شمار پہلے 10 خوشحال ملکوں میں ہوگا، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے ان کا حق نہیں چھین سکتی۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا عہد کریں ہم کشمیر کو بچائیں گے ،ہندوستان کےمسلمانوں کو بھی بچائیں گے ، ہم بھارت کے جنون اور جارحیت کا مقابلہ کریں گے ، ہم بھارت کے وحشی درندوں سے دنیا کو آزاد کرائیں گے۔

    ہم بھارت کے وحشی درندوں سے دنیا کو آزاد کرائیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو کشمیر آزاد کرانے والوں میں گتنا ہوں، آزاد کشمیر میں 27 لاکھ افراد 30سال سے چھوٹے ہیں، افواج پاکستان نے کہا ہے آخری گولی، آخری سپاہی آخری سانس تک جائیں گے۔

    مسعود خان نے کہا کشمیریوں پر بھارتی ظلم کیخلاف ہرسرحد کو پار کریں گے، ہم اسلام کے اصولوں کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف جنگ لڑیں گے، پاکستان دنیا کا طاقتور ملک ہے ، گھبرانے کی ضرورت نہیں ،اور آگے بڑھیں۔

  • انشااللہ میاں نوازشریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے،راجہ فاروق حیدر

    انشااللہ میاں نوازشریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے،راجہ فاروق حیدر

    آزاد کشمیر : وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے نوازشریف پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو، انشااللہ میاں نوازشریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہمارا مستقل پاکستان سے وابستہ ہے ، کمپنی سے تنخواہ نہ لینا نوازشریف کا جرم بن گیا، یہ کیسا فیئرٹرائل ہے، جس کی اپیل بھی نہیں کی جاسکتی، لگتا ہے طے ہو چکا تھا کہ نواز شریف کی گردن اتارنی ہی اتارنی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ جس بنیاد پر نواز شریف کو نااہل کیا گیا اس بنیاد پر کوئی آدمی نہیں بچ سکتا، کیا عمران خان نزر گوندل اور فردوس عاشق اعوان 62 اور 63 پر پورا اترتے ہیں۔آرٹیکل 62,63 پر سب جائیں گے ، کیا اب نظام چلانے کیلئے فرشتے لائے جائیں گے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے نوازشریف پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، نوازشریف صادق وامین نہیں تو دوسروں کا بھی احتساب کیا جائے، جمہوریت کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیں گے، یہ سب پہلے سے تیار شدہ تھا، کوئی سیاسی لیڈر عدالت سے تا حیات نا اہل نہیں ہوتا اور نہ ہی عدالتی فیصلوں سے سیاسی پارٹیاں ختم ہوتی ہیں۔

    راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ میڈیا پروزیراعظم کے عہدے کی تذلیل شرم کی بات ہے ، جن پرالزامات تھے ان کی بات نہیں سنی گئی، انشااللہ میاں نوازشریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے نے مستقبل میں کٹھ پتلی وزیر اعظم کی راہ ہموار کر دی، ایک بار پھر نظریہ ضرورت زندہ کر دیا گیا ہے، آج تک کسی وزیر اعظم کو مدت نہیں پوری کرنے دی گئی، آئندہ جو بھی وزیراعظم ہو گا وہ کٹھ پتلی ہو گا۔

    فاروق حیدر نے کہا کہ دھمکیاں دینے اور مکے لہرانے والا عدالتوں میں پیش ہونے کے بجائے ملک سے بھاگ گیا، دھرنا ون مشرف کو ملک سے بھگانے کیلئے دیا گیا تھا، ججز کی فیملیز کی سپریم کورٹ میں موجودگی کی تحقیقات ہونی چاہیے ، کیا کل سپریم کورٹ میں میاں میلہ لگا ہوا تھا۔

    نواز شریف کو کو کبھی سابق وزیر اعظم نہیں کہیں گے، نواز شریف انکے وزیراعظم تھے اور ہمیشہ رہیں گے، وزیر اعلی گلگت بلتستان

    وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ مکمل طور پر فکس تھا، نواز شریف کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے ، وہ نواز شریف کو کو کبھی سابق وزیر اعظم نہیں کہیں گے، نواز شریف انکے وزیراعظم تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

    وزیر اعلی گلگت بلتستان نے سماعت کے موقع پر کورٹ روم کی گیلری میں معزز جج صاحبا ن کی فیملیوں کی مبینہ موجودگی پر تحفظات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلے کبھی ججز کی فیملیز نے وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ دینے پر عدالت میں تالیاں بجائیں ہیں۔ا

    انکا کہنا تھا کہ سابق صدر افتخار چوہدری کے بیٹے کے کیس میں الگ قانون کیوں رکھا گیا، اگر کسی منصف میں جرات ہے تو وہ پرویز مشرف کو کٹہرے میں لائے، آئین توڑنے اور ملک کو 75 ہزار لاشوں کا تحفہ دینے والا پرویز مشرف 44 ارب کا مالک ہے، نواز شریف نے خنجر اب سے گوادر تک سڑکوں کا جال بچھایا، موجودہ دور حکومت میں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے آغاز کے ساتھ قیام امن کے سفر کا آغاز ہوا۔

    وزیر اعلی گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ آئندہ نیب میں جس کا بھی کیس آئے، اس کے لئے جے آئی ٹی بنانے سمیت ہر فیصلے کے لئے ٹائم فریم طے کرے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔