Tag: ajmal-wazir

  • اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

    اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

    پشاور : مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کوعہدے سے ہٹانے کیلئے جس آڈیو کا الزام عائد کیا گیا تھا وہ آڈیو ٹیپ آے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کی وہ مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا، مبینہ آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اشتہارات پر ٹیکسز کی مد میں چھوٹ پر بات ہوئی، مبینہ آڈیو میں ٹیکس چھوٹ کو کمیشن میں تبدیل کرنے کی بات کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے کامران بنگش کو مشیراطلاعات کے پی کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ہے، کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیو لیک پر وزیراعلیٰ نے بروقت اور واضح نوٹس لیا، شفافیت برقرار رکھنے کے لئے اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹایا گیا، مبینہ آڈیو کا فرانزک تجزیہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    ان کا کہنا ہے کہ اگر اجمل وزیر بے گناہ ثابت ہوئے تو دوبارہ ٹیم کا حصہ ہوں گے، وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو اعلیٰ سطح انکوائری مقرر کرنے کا حکم دیا ہے، مجھ سے منسوب دیگرخبروں کی تردید کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ عہدہ سونپا گیا تھا۔

  • ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اسٹاف اور صحافی اپنا پلازمہ عطیہ کر رہے ہیں: اجمل وزیر

    ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اسٹاف اور صحافی اپنا پلازمہ عطیہ کر رہے ہیں: اجمل وزیر

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے 2 ڈاکٹرز اور ایک پیرا میڈیکس اسٹاف ممبر نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے جبکہ 4 صحافی بھی پلازمہ عطیہ کرنے آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پلازمہ سےعلاج شروع ہو چکا ہے، سب سے پہلے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے 2 ڈاکٹرز نے پلازمہ عطیہ کیا۔

    اجمل وزیر کے مطابق پیرا میڈیکس اسٹاف ممبر نے بھی اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے، 4 صحافی بھی پلازمہ عطیہ کرنے آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پختونخواہ میں صحت کا نظام کرونا سے لڑ رہا ہے، کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں، صحتیاب افراد کا پلازمہ عطیہ کرنے کا جذبہ لائق تحسین ہے۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہم سب کا فرض ہے، عید سادگی سے منائی اور طیارہ حادثے کے شہدا، کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز، طبی عملے اور شہدا کے نام کی۔

    انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہوا تو لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے پر سوچنا پڑے گا، ایک قوم بن کر ہم سب نے مل کر اس کرونا وائرس کو شکست دینی ہے۔

    مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب اور زلزلے جیسی آفات کا ہم نے مل کر مقابلہ کیا، احتیاط نہ کرنے سے صورتحال گھمبیر ہونے کا خدشہ ہے۔

  • وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں رشکئی صنعتی زون کی منظوری دے دی

    وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں رشکئی صنعتی زون کی منظوری دے دی

    پشاور : وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا میں رشکئی صنعتی زون کی منظوری دے دی، منصوبے سے دو لاکھ نوجوانوں کو بلا اور بالواسطہ روزگار میسر ہوگا۔

    مشیر اطلاعات کے پی اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لیے بڑی خوش خبری ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رشکئی صنعتی زون کی منظوری دے دی ہے، دو لاکھ نوجوانوں کو بلا اور بالواسطہ روزگار میسر ہوگا، چین کی کمپنیاں منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گی۔

    اجمل وزیر نے کہا کہ نو مارچ کو انڈر21گیمز کا افتتاح ہوگا جس میں25 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے،47وزیراعظم عمران خان انڈر21گیمز کی تقریبات میں شرکت کریں گے، مختلف گیمز ہوں گے جس میں 34اضلاع کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کا احساس ہے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بہتر حکمت عملی سے آٹا بحران پر قابو پایا، ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے جو اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا۔

    انہون نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، کیمروں کی توجہ حاصلکرنے کے لیے اپوزیشن واویلا کررہی ہے۔

    مشیر اطلاعات کے پی کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں بی آرٹی منصوبہ مکمل ہوگا، بی آر ٹی منصوبے کی تاریخ سرپرائز ہوگی۔

  • پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    اسلام آباد : انتخابات سے ایک ہفتے پہلے تحریک انصاف نے ق لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گرادی، اجمل وزیر نے ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اجمل وزیر نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا اور تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ اجمل وزیر مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر تھے اور مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے چیف آرگنائزر بھی رہ چکے ہیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ہے۔

    اجمل وزیر پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، رہنما روبینہ سلہری سمیت متعدد رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔