Tag: Ajman

  • عجمان کے حکمران کا کم آمدنی والے افراد کے لئے اہم اعلان

    عجمان کے حکمران کا کم آمدنی والے افراد کے لئے اہم اعلان

    عجمان: عجمان کے حکمران نے کم آمدنی کے حامل خاندانوں کے لئے چار ملین درہم کی خطیر رقم عطیہ کردی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی نے عجمان میں کم آمدنی اور کم مراعات کے حامل خاندانوں میں چار ملین درہم تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب شیخ حمید کی عجمان پر حکمرانی کی چالیس ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

    حمید بن راشد النعیمی چیئریٹی فاوندیشن کے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز کی حیثیت سے عجمان ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اور عجمان ولی عہد شہزادہ شیخ عمار بن حمید النعیمی اس اقدام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بڑا اعلان

    چیئریٹی فاؤنڈ یشن کے ڈائریکٹر شیخہ ازا بنت عبداللہ النعیمی کا کہنا تھا کہ عجمان کے حکمران کی جانب سے کیا جانے والا عطیہ کم آمدنی والے خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ چار ملین درہم دو ہزار کارڈز میں تقسیم کیا جائے گا ، ہر کارڈ میں دو ہزار درہم ہونگے، جس سے عجمان مارکیٹس کو آپریٹو سوسائٹی سے بنیادی ضروریات کی اشیا خریدی جاسکیں گی۔

  • عجمان: پرفیوم کے گودام میں آتشزدگی، ملازم ہلاک 4 زخمی

    عجمان: پرفیوم کے گودام میں آتشزدگی، ملازم ہلاک 4 زخمی

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں پرفیوم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ملازم ہلاک چار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے الجرف انڈسٹریل ایریا میں واقع پرفیوم کے گودام میں ہفتے کی رات اچانک ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں گودام میں کام کرنے والا ایک ملازم ہلاک ہوگیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خوفناک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق مصر ہے جو دھواں بھرنے کے باعث ہلاک ہوا ہے، مذکورہ شخص شیخ خلیفہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن رستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    عجمان کی سول ڈیفنس کے ڈیوٹی افسر لیفٹیننٹ جمال حسن جمیل کا کہنا تھا کہ الجرف انڈسٹریل ایریا میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے گودام میں ہولناک آتشزدگی کے باعث وسیع پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گودام میں بڑی تعداد میں آتشگیر مادہ موجود ہے جس کے باعث فائر فائیٹر عملے کو آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ مسلسل آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

    لیفٹیننٹ جمال حسن جمیل کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر متاثرین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، چاروں زخمیوں کا تعلق افریقہ سے ہے۔

    مزید پڑھیں : اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

    متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

    عجمان سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ آج دوپہر 12 بجے کے قریب لگی تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گودام میں بھڑکنے والی آگ نے اندر رکھا سارا سامان جلا کر راکھ کردیا۔

  • عجمان: متحدہ عرب امارات کا سستا ترین شہر

    عجمان: متحدہ عرب امارات کا سستا ترین شہر

    دبئی: متحدہ عرب امارات کا شہر عجمان سیّاحوں اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے رہائش کے اعتبار سے سستا ترین شہر ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی آبادی کا بڑا حصہ دیگر ممالک سے ملازمت اور سیاحت کی غرض سے آنے والے افراد پر مشتمل ہے، جن کے لیے یہ خبر خصوصی دلچسپی کی حامل ہوگی کہ یو اے ای کا سستا ترین شہر کون سا ہے۔

    جی ہاں، متحدہ عرب امارات کا وہ شہر عجمان ہے، جہاں سیّاحوں اور ملازمت کی غرض سے مقیم افراد کو انتہائی مناسب کرائے میں اپارٹمنٹز اور بنگلے مل سکتے ہیں۔

    عجمان میں صرف 30 درہم فی اسکوائر میں اپارٹمنٹ اور 22 درہم فی اسکوائر فٹ میں بنگلہ کرائے پر دستیاب ہے، جو شارجہ اور دبئی جیسے شہروں سے بھی تین گنا زیادہ سستا ہے۔ جبکہ شمالی امارات کا سب سے منہگا شہر راس الخیمہ میں اپارٹمنٹ کا کرایہ 32 درہم ہے اور بنگلوں کا اوسط کرایہ 52 درہم ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے ادارے پراپرٹی فنڈر کے مطابق عجمان  شہر سیّاحوں کے لیے بہترین شہر ہے، جہاں وہ کم قیمت میں رہائش حاصل کرسکتے ہیں جو شارجہ کی نسبت 6.41 فیصد کم ہے۔

    پراپرٹی فنڈر کے اعداد وشمار کے مطابق راس الخیمہ شمالی امارات کا سب سے مہنگا شہر ہے، لیکن اس شہر میں کشیدگی اور جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں، یہی وجہ ہے کہ راس الخیمہ کے اپارٹمنٹ اور بنگلوں کی قمیتیں مستحکم رہتی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام پورے یو اے ای کو آنے والے برسوں میں راس الخیمہ کی طرح بنانا چاہتے ہیں، تاکہ یو اے ای آنے والے سیّاحوں اور ملازمت پیشہ افراد کو بہترسے بہتر سہولیات میسر ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں