Tag: Ajmer Sharif

  • شادی میں جانا مہنگا پڑگیا، اہل خانہ گھر دیکھ کر سکتے میں آگئے

    شادی میں جانا مہنگا پڑگیا، اہل خانہ گھر دیکھ کر سکتے میں آگئے

    اجمیر شریف : بھارت میں چوری کی انوکھی واردات میں خاندان اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوگیا، گھر والے گھر کی حالت دیکھ کر سکتے میں آگئے۔

    بھارت کے شہر اجمیر شریف میں ایک خالی مکان میں چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ چوروں نے یہاں سے 6 لاکھ35 ہزار روپے کے چاندی کے زیورات چوری کر لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ شادی کے پروگرام میں شرکت کے لئے جے پور گئے تھے جب وہ واپس آئے تو انہیں واقعہ کا علم ہوا۔

    گھر کے سربراہ کپل ماتھر نے تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ کہ 26 جنوری کو وہ شادی کے پروگرام میں شرکت کے لئے پورے خاندان کے ساتھ جے پور گئے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ 29 جنوری کو شام چھ بجے گھر واپس پہنچے تو دروازہ کھولنے کے لئے چابی نکالی تو معلوم ہوا کہ کوئی تالا نہیں اور دروازہ بھی اندر سے بند تھا۔اس کے بعد سائیڈ والی گیلری کا ایک دروازہ کھلا پایا جس سے اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ کمرے میں الماری کھلی ہوئی اور سارا سامان بکھرا پڑا تھا۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیق مین یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً 30 تولے چاندی کے سکے، 4 بڑے چاندی کے چراغ، ایک جوڑا بڑی چاندی کی جیبیں، 4 جوڑے چاندی کی چھوٹی جیبیں اور2 چاندی کے بڑے سکے چوری ہوئے تھے۔

    گھر کے سربراہ کپل ماتھر نے مزید بتایا کہ الماری سے زنجیر کا لاکٹ، چاندی کے 2 پاؤں کے کنگن، 4 عدد سادہ بریسلیٹ، 6-7 جوڑے جالیوں کے، 6 نگر چاندی کے شیشے، چاندی کا چوپاڑا، 2 چاندی کے کچھوے کے لیمپ، ٹائٹن گھڑی اور چاندی کی چھڑی اور 35ہزار روپے غائب ہیں۔

    پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

  • دپیکا کی شوہر کے ہمراہ اجمیر شریف کے مزار پر حاضری

    دپیکا کی شوہر کے ہمراہ اجمیر شریف کے مزار پر حاضری

    ممبئی: گزشتہ برس ہندو مذہب کو ترک کر کے مسلمان ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ (فائزہ) نے اپنے خاوند کے ساتھ اجمیر شریف میں خواجہ صاحب کے مزار پر حاضری دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقبول ترین ٹی وی شو ’بگ باس سیزن 12‘ کی فاتح اداکارہ نے اپنے شوہر شعیب کے ہمراہ بزرگ خواجہ صاحب کے مزار پر گزشتہ روز حاضری دی۔

    اداکارہ کے شوہر شعیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حاضری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا ’ارادے روز بناتے ہیں اور بن کر ٹوٹ جاتے ہیں، وہ ہی اجمیر آتے ہیں جنہیں خواجہ صاحب بلاتے ہیں‘۔

    دپیکا نے بھی مزار پر حاضری اور زیارت کی تصاویر شیئر کیں اور خواجہ صاحب کی تعریب بیان کی۔ اس موقع پر شعیب ابراہیم کی ہمشیرہ بھی موجود تھیں۔

    مزید پڑھیں: اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ  کو تیزاب سے جلانے کی دھمکی

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادکارہ دپیکا نے اسلام قبول کرلیا

    یاد رہے کہ دپیکا ککڑ ’فائزہ‘ بگ باس 2 کی فاتح رہی تھیں، وہ جلد اپنے شوہر کی فلم ’بٹالین 609‘ میں اداکاری کر کے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کریں گی۔

    یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’سسرال سیمار‘ سے انڈسٹری میں پہچان بنانے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے گزشتہ برس مارچ میں مسلمان ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی جس کے بعد بہت زیادہ خوشی اور اطمینان ہے‘۔

    اداکارہ کا بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’شادی کے بعد سے میری زندگی بہت تبدیل ہوئی اور مجھے ذہنی سکون کے ساتھ خوشیاں بھی ملیں، چونکہ میری ازدواجی زندگی کو طویل عرصے چلنا ہے اسی باعث اسلامی تعلیمات کو پڑھ کر انہیں سمجھا اور پھر اسلام قبول کرلیا جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے‘۔

    واضح رہے کہ دپیکا نے گزشتہ برس مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کر کے اپنا نام فائزہ رکھ لیا تھا۔