Tag: Akbar S Babar

  • اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ

    اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو باضابطہ خط لکھ دیا ساتھ ہی اس خط کی ایک کاپی وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بھجوادی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو 20 ماہ ہوچکے لیکن اب تک کوئی عملدر آمد نہیں ہوا۔

     اکبر ایس بابر نے کہا کہ نشاندہی کے باوجود غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق قانونی کارروائی نہیں ہوئی، ان غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کا ملک دشمن کارروائیوں میں استعمال ہونا خارج ازامکان نہیں۔

    اکبر ایس بابر نے خط میں لکھا کہ 2 اگست 2022 کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے تمام پہلوؤں پرعملدرآمد کرایا جائے، کسی سیاسی جماعت کا بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کھولنا اور اسے خفیہ رکھنا جرم ہے۔

    اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے باوجود قانونی کارروائی نہ ہونا پریشان کن بات ہے۔

  • عمران خان الزامات سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں، اکبر ایس بابر

    عمران خان الزامات سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں، اکبر ایس بابر

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر شدید الزامات ہیں وہ بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور فارن فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 27، 28، 29 اپریل کی تاریخ دی گئی تھی،

    بدقسمتی سےاس میں طوالت آگئی، پی ٹی آئی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ حتمی دلائل دینگے لیکن آج انہوں نےموقف اختیار کیا کہ ان کو مزید وقت چاہیے پھر کہا کہ 10 مئی سے اپنے دلائل شروع کردینگے۔

    اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ تمام کیسز اکٹھے سنے جائیں، یہ ایسا ہی ہے کہ تمام میچز ایک ہی وقت میں ایک ہی گراؤنڈ پربیک وقت ہوں یہ صرف کیس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 وکیل تبدیل کیے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے موقف کو مسترد کیا، ناانصافی تو ہمارے ساتھ ہوئی ہےکہ اب تک فیصلہ نہیں ہوا۔

    اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر مظاہروں کا کیا مقصد ہے، پی ٹی آئی فوری الیکشن بھی چاہتی ہے اور دوسری طرف الیکشن کمیشن کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن کےکٹہرے میں ہیں، ان پر پر شدید الزامات ہیں جس سے وہ بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: دباؤ میں نہیں آئینگے، چیف الیکشن کمشنر، فارن فنڈنگ کیس سماعت 10 مئی تک ملتوی

    سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس عید کے بعد سماعت کیلیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی اور کہا تھا کہ عید کے بعد نئے سرے سے دلائل دوں گا اور جن کمپنیز کی طرف سے فنڈنگ آئی ہے کلیئر کروں گا۔

  • ملک کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی، جس میں مشرف کیس کے فیصلے، سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر گفتگو کی گئی۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں عوام کے حق میں لا ریفارمز اور فوری قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے ملاقات میں ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، ریاست ادارے بناتے ہیں، حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: حکومت کا جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ریاست مضبوط ہاتھوں میں ہے، عمران خان نے بحرانوں میں قوم کی درست رہنمائی کی ہے۔

    سابق وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے عوام کو سہولتیں دے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دیں گے، مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے پر وزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کررہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے میں لکھے گئے جملے غیرآئینی وغیر قانونی ہیں، خصوصی عدالت کا فیصلہ قانون، شریعت اور انسانیت کے منافی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دے گی، حکومت اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دے گی، تفصیلی فیصلے پروزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں۔

  • عمران خان  کاصاف سیاست کادعویٰ جھوٹاثابت ہورہاہے ،اکبرایس بابر

    عمران خان کاصاف سیاست کادعویٰ جھوٹاثابت ہورہاہے ،اکبرایس بابر

    اسلام آباد : اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج پھر خود کو قانون سے بچانے کی کوشش کی اور وہ صرف اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان 2سال سے اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دے رہے،آج ہمیں ایک اوربڑی کامیابی ملی ، عمران خان نے آج پھر خود کو قانون سے بچانے کی کوشش کی۔

    اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا صاف سیاست کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہورہا ہے ، عمران خان عدالتوں کے بھگوڑےہیں، عمران خان نےکرپشن کی بجائے احتساب کو ختم کیا۔

    عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پنڈی کے جلسے میں کہا قوم سے جھوٹ نہیںٕ بولوں گا، عمران خان صاحب ! آپ نے قوم سے جھوٹ بولا کرپشن کے خلاف ہوں، آپ کرپٹ لوگوں کی پذیرائی کررہے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عمران نے وعدہ کیا تھا کالی بھیڑوں کو پارٹی میں قبول نہیں کروں گا، عمران خان نے دو نمبرپارٹی انتخابات کرائے۔

    اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ بینک آف خیبر میں اقربا پروری کو فروغ دیا جا رہا ہے جب کہ عمران خان آپ نے اپنے د وست راشد کو بینک آف خیبر میں ڈائریکٹر لگایا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈنگ کیس میں سات ستمبر تک جواب کے لئے آخری مہلت دیدی اور مقدمے کی کارروائی روکنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بےضابطگیوں کے خلاف دوسری درخواست کی سماعت تیرہ ستمبرتک ملتوی کردی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔