Tag: akon

  • امریکی گلوکار کی پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں حصہ لینے کی اپیل

    امریکی گلوکار کی پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں حصہ لینے کی اپیل

    نیویارک: نامور امریکی گلوکار ’ایکون‘ نے پاکستانی عوام سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ میں حصہ لینے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف امریکی گلوکار، ہدایت کار اور سماجی کارکن ایکون نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان میں ہونے والی خشک سالی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیا۔

    اقوامِ متحدہ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پانی کی کمی ہورہی ہے اگر اسی طرح کی صورتحال رہی تو 2025 پر ملک خوشک سالی کا شکار ہوجائے گا۔

    امریکی گلوکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، میں پاکستان اور بیرونِ ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کروں گا کہ وہ ڈیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    مزید پڑھیں: ’میں پاکستان آرہا ہوں‘ امریکی گلوکار کا عمران خان کے نام خصوصی پیغام

    ایکون کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کے لیے عطیات دیں تاکہ پاکستان کو محفوظ مستقبل دے سکیں‘۔

    یاد رہے کہ امریکی گلوکار نے گزشتہ دنوں اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل آئی ڈی سے امریکی گلوکار کے پیغام کا خیر مقدم اور اُن کا شکریہ ادا کیا گیا اور ساتھ میں کہا گیا تھا کہ ’معروف شخصیات کا دورہ پاکستان اب خام خیالی نہیں رہا، ہم ایکون کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    شیڈول کے مطابق امریکی  گلوکار 26 اپریل کو کراچی اور 29 کو لاہور میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ وہ عالمی فٹبال کپ کے حوالے سے پاکستان میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا، اس ضمن میں 10 جنوری کو پرتگالی فٹبالر لیوس فیگو اور برازیلین کھلاڑی ریکارڈو کاکا نے کراچی کا دورہ بھی کیا۔

  • ’میں پاکستان آرہا ہوں‘ امریکی گلوکار کا عمران خان کے نام خصوصی پیغام

    ’میں پاکستان آرہا ہوں‘ امریکی گلوکار کا عمران خان کے نام خصوصی پیغام

    نیویارک: نامور امریکی سنگر ’ایکون ‘ نے وزیر اعظم عمران خان کے نام پیغام جاری کیا ہے کہ وہ پاکستان آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار (ریپیر ) دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اب وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ اپنی گلوکاری کا جادو بھی جگائیں گے۔

    45 سالہ امریکی گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان پریمیئر کے حوالے سے پیغام جاری کیا اور بتایا کہ وہ رواں سال اپریل میں پاکستان کا دورہ اور اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں: اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے پرامید

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا عمران خان کو شکریہ

    ویڈیو پیغام میں مخصوص انداز سے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے اُن کہنا تھا کہ مجھے  ایکون کہتے ہیں، میں جلد پاکستان آرہا ہوں، کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟۔

    اطلاعات کے مطابق امریکی گلوکار 26 اپریل کو کراچی اور 29 کو لاہور میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ وہ ’عالمی فٹبال کپ‘ کے حوالے سے پاکستان میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کی آفیشل آئی ڈی نے ایکون کے ویڈیو میسج پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کا  پاکستان آنے پر شاندار استقبال کریں گے‘۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا، اس ضمن میں 10 جنوری کو پرتگالی فٹبالر لیوس فیگو اور برازیلین کھلاڑی ریکارڈو کاکا نے کراچی کا دورہ بھی کیا۔